... loading ...
جاپان کے علاقے فوکو شیما ڈائی چی میں نصب ناکارہ ایٹمی ری ایکٹر نمبر 2 میں سوراخ ہونے اور اس کے سمندر میں گرنے کے خطرے کے پیش نظر اب جاپان میں ہنگامی حالت کااعلان کردیاگیا ہے اور جاپانی سائنسداں تابکاری کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سائنسدانوں نے جائے وقوع کے معائنے کے بعد علاقے میں خطرناک قسم کی تابکاری کی اطلاع دی ہے ۔آر ٹی ڈاٹ کام کی رپورٹس کے مطابق سائنسدانوں کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ مائع ایٹمی ایندھن کی وجہ سے ری ایکٹر میں ایک سوراخ ہوگیاہے جس سے تابکاری خارج ہونا شروع ہوگئی ہے۔
سائنسدانوں نے ری ایکٹر سے خارج ہونے والی تابکاری کی سطح 530 سیورٹس فی گھنٹہ بتائی ہے،جاپانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ری ایکٹر آپریٹ کرنے والی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے بتایاہے کہ2011 میں آنے والے زلزلے اور سونامی کی وجہ سے اس ری ایکٹر کو شدید نقصان پہنچاتھا اور یہ قابل استعمال نہیں رہاتھا ۔
سائنسدانوں کا کہناہے کہ اس وقت ری ایکٹر سے 530 سیورٹس کے مساوی تابکاری فی گھنٹہ کی شرح سے خارج ہورہی ہے جبکہ صرف 8 سیورٹس تابکاری انسانی جسم میں پہنچ جائے تو متاثرہ انسان ناقابل علاج ہوجاتاہے اور اس کی موت یقینی ہوجاتی ہے۔
ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے سائنسدانوںنے ری ایکٹر کے معائنے کے بعد بتایاہے کہ ری ایکٹر کے پریشر ویژل کی تہہ میں ایک مربع میٹر چوڑا چھیدہوگیاہے ۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ چھید ری ایکٹر میں موجود ایٹمی فیول یا ایندھن کی وجہ سے ہوا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اس ری ایکٹر کے گرد لگی ہوئی آہنی جالی 1500 کے درجہ حرارت پر گل سکتی ہے ، ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس بات کاخدشہ ہے کہ ایٹمی ایندھن کا فضلہ اس میں گر پڑے اور اس چھید کو جلادے،سائنسدانوں نے ایٹمی ایندھن کے ایسے فضلے کا ری ایکٹر کی تہہ میں پریشر ویژل کے قریب ہونے والے چھید کے عین اوپرہونے کا پتہ چلایاہے۔
ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے ماہرین کاکہناہے کہ ری ایکٹر کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات اور معلومات ری ایکٹر کے اندر ڈالے گئے ایک خودکار ریموٹ کنٹرولڈکیمرے کے ذریعے حاصل کی گئی ہیں ،ان کیمروں کے ذریعے ری ایکٹر کے اندر ،جہاں پہنچنا ممکن نہیں ہوتا،وہاں سے حاصل کی گئی تصاویر سے ظاہرہوتاہے کہ اس کے اندر تابکار ایٹمی مادہ ابھی موجود ہے ،یہ مادہ اتنا زیادہ ہلاکت خیز ہے کہ اس کے معائنے کے لیے پانی کے نیچے بجلی گھرکی تہہ میں گہرائی میں کام کرنے کے لیے خصوصی طورپر تیار کردہ روبوٹ بھیجے گئے تو وہ بھی اس سے خارج ہونے والی تابکار ی مڑ تڑ کر بند ہوگئے۔ تاہم ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی مزید خودکار روبوٹ اس کی تہہ میں بھیج کر خراب ری ایکٹر کا تفصیلی جائزہ لینے کی کوشش کررہی ہے۔
رواں ہفتے کے اوائل ہی میںپلانٹ آپریٹرز کی جانب سے اس اعلان کے بعد کہ ایٹمی ایندھن کے فضلے کا ایک جزو تابکاری پیدا کررہاہے ،فوکوشیما کی اچھی طرح صفائی کی امید ظاہر کی گئی تھی۔ سائنسدانوں کاخیال ہے کہ فوکوشیما ڈائی چی کے ایٹمی پلانٹ سے نکلنے والی تابکاری سے ابتدائی اندازے سے کہیں زیادہ لوگ ہلاک ہوسکتے ہیں۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیولوجیکل سائنسز کی رپورٹ کے مطابق صرف4 سیورٹس کے مساوی تابکاری جاپان کی 50 فیصد آبادی کی ہلاکت کاسبب بن سکتی ہے۔ جبکہ سائنسدانوں نے ری ایکٹر سے خارج ہونے والی تابکاری کی سطح 530 سیورٹس فی گھنٹہ بتائی ہے جو کہ اس ہلاکت خیزی کی شرح سے 132 فیصد زیادہ ہے۔نیوسر ڈاٹ کام کی رپورٹس کے مطابق ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے سائنسدانوںنے ری ایکٹر کے معائنے کے بعد بتایاہے کہ ری ایکٹرسے 530 سیورٹس کے مساوی تابکاری فی گھنٹہ کی شرح سے خارج ہورہی ہے اور تابکاری کے اخراج کی اس شرح پر قابو پانا ممکن نہیں ہوتا ۔ایک ماہر کے مطابق مارچ 2011 میں اس ری ایکٹر کو پہنچنے والے نقصان کے بعد سے اس میں سے 73 سیورٹس فی گھنٹہ کی شرح سے تابکاری خارج ہورہی تھی ،اب اس ری ایکٹر کی تہہ میں ہونے والے چھید کی اصل جگہ کا پتہ لگانے اور اس کی نشاندہی کے لیے 5 روبوٹ بھیجے گئے تھے لیکن وہ تابکاری کی وجہ سے واپس نہیں آسکے ہیں۔ اب ایک ہزار سیورٹس تک تابکاری برداشت کرنے والے خصوصی روبوٹ تیار کئے جارہے ہیں تاکہ وہ خرابی کاپوری طرح اندازہ لگا کر صحیح رپورٹ دے سکیں۔
گارڈین نے اپنی رپورٹ میں اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ری ایکٹر کی تہہ میں پریشرویژل کے قرب جمع ایٹمی ایندھن کو بحفاظت وہاں سے صاف کرنا ایک ایسا چیلنج ہے جس کی ایٹمی بجلی کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی، تاہم اس پر قابو پانا ضروری ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق اس خراب اور ناکارہ ری ایکٹر میں موجود ایٹمی ایندھن کو صاف کرنے کا کام 2018 تک مکمل ہوسکے گا عملہ اس پر کام کررہاہے اور اس پر 187 بلین ڈالر کا تخمینہ لگایاگیاہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ جاپانی انجینئر اچانک ٹوٹ پڑنے والی اس افتاد پر کنٹرول اور جاپان اور ارد گرد کے جزائر پر موجود انسانوں کو ہلاکت خیز تابکاری سے بچانے کے لیے کیا لائحہ عمل اختیار کرتے ہیں اور وہ کب تک اور کس حد تک اس پر قابو پانے میں کامیاب ہوسکیں گے، یہ چونکہ تابکاری کے اخراج کا اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے اس لیے پوری دنیا کی نظریں اب جاپانی سائنسدانوں پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ وہ اس مصیبت سے نمٹنے کے لیے جو بھی طریقہ کار اور لائحہ عمل اختیار کریں گے وہ مستقبل میں دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک میں پیش آنے والے اس طرح کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک مثال ثابت ہوگا ۔
24 گھنٹوں میں 55 شہادتیں رپورٹ ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز بھوکے ، پیاسے ،نہتے مسلمانوں پرفضائی اور زمینی حملے ،ہسپتال ادویات سے محروم یہودی درندے فلسطین میں مسلم بچوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز کرچکا ہے ، پچھلے 24 گھنٹوں میں ...
چھ خاندان سڑک پر آگئے،خواتین کا ایس بی سی اے کی رپورٹ پر عمارت کو مخدوش ماننے سے انکار مخدوش عمارتوںکو مرحلہ وار خالی کر ایا جا ئے گا پھر منہدم کردیا جائے گا،ڈی جی شاہ میر خان بھٹو کھارادر میں پانچ منزلہ سمیت دو عمارت خطرناک قرار دے کر خالی کرالی گئیں جس میں مقیم چھ خاندان س...
موجودہ صورتحال، کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات ، کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں پاکستان نے کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ کے لیے ہاک...
بلوچستان میںنہتے مسافروں کے اغواء اور ان کا قتل فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی ہے،وزیراعظم اپنے عزم، اتحاد اور طاقت سے دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے،مذمتی بیان وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔اپنے مذمتی بیان میں وز...
فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 3 مقامات پر حملے کیے، ترجمان بلوچستان حکومت عثمان طور اور جابر طور دونوں بھائی کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے، والد کے انتقال پر گھر جارہے تھے بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے9معصوم شہ...
آرمی چیف کی توجہ کا مرکز استحکام پاکستان ہے، صدر زرداری کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید میں جانتا ہوں یہ جھوٹ کون پھیلا رہاہے اور اس پروپیگنڈے سے کس کو فائدہ پہنچ رہا ہے، محسن نقوی وزیرداخلہ محسن نقوی نے صدر آصف زرداری کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرت...
افغان طالبان بھارت سے مالی امداد لے کر پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں مالی امداد فتنۃ الخوارج(ٹی ٹی پی) اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو دی جاتی ہے، سابق جنرل سمیع سادات افغان طالبان اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے متعلق سابق افغان جنرل نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔افغان ...
بھائی اور بہنوئی ایس ایس پی ساؤتھ کے دفتر پہنچے،لاش کی حوالگیکیلئے قانونی کارروائی جاری ورثا میت لاہور لے جانا چاہتے ہیں، انہوں نے کسی شک و شبہے کا اظہار نہیں کیا، مہزور علی کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش لینے کیلیے بھائی اور دیگر...
پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 92 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانیں قربان کیں پہلگام دہشت گرد حملے کے متاثرین کا درد محسوس کر سکتے ہیں،چیئرمین کابھارتی میڈیا کو انٹرویو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا ب...
ریاستی مشینری پوری بے باکی سے پاکستان میں اظہار کی آزادیوں کو زندہ درگور کرنے میں مصروف ہے، ترجمان پی ٹی آئی کسی سرکاری بابو کی صوابدید پر کسی بھی پاکستانی کی حب الوطنی کا فیصلہ ممکن ہے نہ اس کی اجازت دی جا سکتی ہے،اعلامیہ پاکستان تحریک انصاف نے یوٹیوب چینلز کی بندش کے خلاف...
فائدہ اٹھانے والے محکمہ تعلیم کے گریڈ ایک سے 18 کے ملازمین اور افسران کی بیگمات شامل 72 ملازمین اور افسران کی بیگمات نے فی کس 2 ہزار سے ایک لاکھ 90 ہزار تک رقم وصول کی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سیگریڈ 18تک کے افسران کی بیگمات کے مستفید ہونے کا انکشاف،ضلع میرپورخاص میں بینظیر ا...
کوٹ لکھپت جیل میں قیدتحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کی حکومتی اتحاد سے مذاکرات کی حمایت کی تجویز کو پیٹرن انچیف نے واضح الفاظ میں مسترد کردیا امپورٹڈ حکومت کیخلاف فیصلہ کن جدوجہدجاری رکھنے کے عزم کا اعادہ ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائیگا،بانی پی ٹی آئی کا جیل...