... loading ...
عمران خان حقیقی حزب اختلاف کے لیے کوشاں مگر تحریک انصاف کے رہنما مفادات کے اسیرٗتحریک انصاف کے اراکین اپنے پارلیمانی کردار کو ادا کرنے سے مسلسل قاصر رہے، اکثر اراکین اپنی مدت پوری کرنے کے خواہشمند
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے دو روز قبل اپنی پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد اپنے اراکین ِ قومی اسمبلی کے قومی اسمبلی میں جانے کا اعلان کرکے ایک مرتبہ پھر سیاسی ماحول میں ارتعاش پیدا کر دیاتھا ۔ عمران خان کے اس سیاسی فیصلے کو بھی اکثریت نے ان کا ایک نیا یوٹرن قرار دیا ہے۔یہ دوسرا موقع ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کیا ہے ۔ اس سے پہلے دو سال قبل دھرنے کے موقع پر قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے اور بائیکاٹ کرنے کے ایک طویل عرصے کے بعد پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے رجوع کیا تھا ۔ اس مرتبہ پاناما لیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی کا بائیکاٹ کیا گیا تھا جسے گزشتہ روز ختم کر دیا گیا ۔ عمران خان کی جانب سے اس حوالے سے اختیار کیے گئے موقف کے مطابق ان کے ارکانِ قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق لا رہے ہیں جس میں پارلمنٹ کے سامنے غلط بیانی کرنے کی پادا ش میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا محاسبہ کر نے کا مطالبہ موجود ہے ۔ عمران خان کا کہناتھا کہ قومی اسمبلی میں جانے اور متذکرہ موضوع پر تحاریکِ التواء اور تحاریک استحقاق پیش کرنے کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ قومی اسمبلی اپنے آزاد ہونے کا ثبوت کس حد تک دے پاتی ہے ۔ عمران خان کے اس نئے فیصلے کو ان کی سیاسی حکمت عملی قرار دیا جا سکتا ہے ۔ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی حکومت مخالف تحریک چلائے جانے کے اعلانات کے تواتر اور تسلسل میں تیزی آنے لگی ہے ۔ عمران خان حکومت کو مشکلات سے دوچار کرنے کے لیے قومی اسمبلی کے پلیٹ فارم کا بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے سپریم کورٹ میں زیر سماعت پاناما معاملہ جنوری تک ملتوی ہونے کی وجہ سے عمران خان اس ایشو کو ٹھنڈا نہیں ہونے دینا چاہتے ۔ اس معاملے پر انہوں نے دسمبر میں ملک گیر جلسوں کے انعقاد پر بھی غور کیا تھا لیکن شدید موسمی حالات اور سپریم کورٹ میں معاملے کے زیر سماعت ہونے کی وجہ سے جلسے اور احتجاجی ریلیوں کی وجہ سے پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم پر جنگ لڑ نے کا ایک عبور ی فیصلہ کیا گیا ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے اس نئے فیصلے پر بھی ملے جُلے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے لیکن ان کے اس فیصلے کے سیاسی ہونے میں کوئی کلام نہیں ہے ۔ عمران خان حقیقی حزبِ اختلاف کا کردار ادا کرنے میں جس قدر سنجیدہ ہیں ان کی پارٹی کی صف ِ اول کی قیادت کی اکثریت اُسی قدر اپنے اپنے مفادات کی اسیر نظر آتی ہے ۔ عمران خان کے پرانے ساتھیوں کی جگہ جب سے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی نے لی ہے عمران کے خان مشن کو شوگر کوٹٹد بنا دیا گیا ہے ۔ ان رہنماوں کے خلاف خود پارٹی کے اندر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔پار لیمنٹ کے بائیکاٹ ، اس کی رکنیت اور افادیت کے بارے میں عمران خان کے نظریئے اور خیالات کے بارے میں ان کی پارٹی کی کور کمیٹی کے بیشتر ارکان خاص کر ان کے ایم این اے حضرات مختلف نکتہ نظر کے حامی ہیں۔ اکثر ارکان ِ قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کا یہ المیہ بھی ہے کہ یہ عمران خان کی اُمنگوں کے مطابق اپنا پارلیمانی کردار ادا کر نے سے بھی قاصر رہے ہیں ۔ عمران خان اور ان کے قریبی ساتھی اور پارٹی کے بہی خواہ قومی اسمبلی میں واپسی کا وہ منظر کبھی بھولنے کے لیے تیار نہیں ہیں جب وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی کے فلور پر عمران خان کو مخاطب کرکے پارلیمانی آداب اور اندازِ تخاطب سے تجاوز کرتے ہوئے تحقیر آمیز رویہ اپنایا تھا اور پی ٹی آئی کے ارکانِ اسمبلی پر سکوت طاری رہا تھا۔ پارلیمنٹ کے آزاد ہونے کے حوالے سے عمران خان ایک حجت تمام کرنا چاہتے ہیں لیکن مبصرین اور تجزیہ نگاروں کی اکثریت عمران خان کی توقعات کے پورا ہونے کے بارے میں زیادہ پُراُمید نہیں ہیں ۔ تاہم غیر جانبدار مبصرین پاناما ایشو پر وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی میں ایک سے زائد موقف اختیار کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی کردار اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی کارکردگی خصوصاً پاکستان پیپلز پارٹی کے کردار کا جائزہ لینا چاہتے ہیں ۔
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...