... loading ...
فدائین نے رنگروٹہ کے اس فوجی کیمپ پر دھاوا بولا جس میں ایل او سی اور پاکستانی علاقے پر بلااشتعال فائرنگ کی منصوبہ سازی ہوتی تھی ،ذرائع۔درجنوں بھارتی فوجی زخمی۔3فدائین کی شہادت کی بھی اطلاعات ۔بھارتی فوج مظالم سے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کرسکتی ،حریت رہنما ۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی نے علاقے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ، ہماری برداشت کی پالیسی کو کمزوری سمجھنا بھارت کے لیے خطرناک ہو گا،سبکدوش آرمی چیف راحیل شریف کی آخری خطاب میں تنبیہ، او آئی سی کا کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ
مقبوضہ جموں میں بھارتی فوج کی شمالی کمان کے ایک کیمپ پر حریت پسندوں کے ایک فدائی حملے میں دو افسران سمیت سات فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔مجاہدین نے جموں میں واقع نگروٹہ کیمپ کو نشانہ بنایا ۔لائن آف کنٹرول اور پاکستانی علاقے میں سرحدی جارحیت کی منصوبہ بندی کے لیے اہمیت کا حامل ہے ۔
کشمیر میں جاری حریت تحریک سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ یہ کشمیر میں جاری غاصب بھارتی فوجیوں کے ظلم وتشدد کا ردعمل ہے اور کشمیری مجاہدین بھارت کی سفاکانہ وبزدلانہ حرکتوں کا جواب اپنی جرأت مندانہ کارروائیوں سے دیتے رہیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں نوجوان مجاہد برہان وانی کی شہادت اور شہریوں پر مظالم سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبایا نہیں جاسکتا بلکہ شہادتیں کشمیریوں کی تحریک آزادی کے لیے مہمیز کا کام دیتی ہیں۔
یہ گزشتہ دو ماہ کے دوران بھارتی فوج کے کسی ٹھکانے پر اپنی نوعیت کا یہ تیسرا بڑا حملہ ہے۔
بھارتی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق منگل کی صبح پولیس کی وردیوں میں ملبوس مسلح حملہ آوروں نے نگروٹہ میں کور ہیڈکوارٹر سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر تعینات فوجی یونٹ پر دھاوا بولا۔
واقعات کے مطابق فدائی مجاہدین دلیرانہ طریقے سے آفیسرز میس میں گھتے چلے گئے۔دستی بموں اور فائرنگ کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ایک فوجی افسر اور تین اہلکارمارے گئے جبکہ اس دوران مجاہدین دو ایسی عمارتوں میں داخل ہونے میں کامیاب رہے جہاں12 فوجی اہلکار موجود تھے جن کی بازیابی کے لیے بھارتی فوج نے آپریشن شروع کیا اطلاعات یہ ہیں کہ اس دوران 3مجاہدین بے جگری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ ایک بھارتی فوجی افسر اور دو اہلکار بھی اس دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اوردرجنوں بھارتی فوجی زخم چاٹنے پر مجبور ہوگئے۔
ادھربھارتی فوج کے مطابق مقابلے میں تینوں حملہ آور مارے گئے اور اب علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
خیال رہے کہ نگروٹہ میں ہی بھارتی فوج کی سب سے زیادہ سرگرم شمالی کمان کا ہیڈکوارٹر قائم ہے۔یہ حملہ 166 میڈیم رجمنٹ آرٹلری کے کیمپ پر کیا گیا۔ اسی یونٹ میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر مبینہ دراندازی کے خلاف منصوبہ بندی بھی ہوتی ہے۔اس حملے کے بعد نگروٹہ میں فوجی تنصیبات کے قریب گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی اور انتظامیہ نے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
اس دوران بھارتی سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جموں میں ہی سامبا ضلع کے رام نگر اور چملی یال سیکٹر کے قریب تین مسلح دراندازوں کو ایک تصادم کے دوران ہلاک کیا۔تصادم میں ایک بی ایس ایف جوان زخمی ہوگیا ہے۔
پاکستان میں آرمی چیف کی تبدیلی کی تقریب کے موقع پر اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے والے اور پاکستان میں انتہائی مقبول جنرل راحیل شریف نے چارج چھوڑنے سے قبل اس خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کو متنبہ کیا کہ کشمیر میں حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کی ’برداشت‘ کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ قیادت کی تبدیلی کے لیے ایک خصوصی تقریب راولپنڈی میں قائم پاکستانی فوج کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی فوج کے نئے سربراہ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
راحیل شریف کا اپنے خطاب میں کہنا تھا، ’’بدقسمتی سے حالیہ مہینوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی اور بھارت کے جارحیت پسندانہ اقدامات نے علاقےکے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ’’میں یہ بات بھارت پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہماری برداشت کی پالیسی کو کمزوری سمجھنا اس کے لیے خطرناک ہو گا۔‘‘
جنرل راحیل شریف کے مطابق، ’’یہ حقیقت ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور ترقی کشمیر کے مسئلے کو حل کیے بغیر ممکن نہیں ہے۔ اس کے لیے عالمی برادری کو اس پر خاص توجہ دینا چاہیے۔‘‘
پاکستان میں فوجی قیادت کی اس تبدیلی کے دن ہی کشمیر میں ایک فوجی اڈے پرحریت پسندوں نے حملہ کیا ہے۔
تقریب سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال ٹھیک ہوجائے گی۔سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق آرمی نے پاک فوج کی کمانڈ میں تبدیلی کی تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے ہونے والی گفتگو میں کیا۔آرمی چیف نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کی بہتری کے لیے میڈیا کو اس کردار کو جاری رکھنا چاہیئے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ میڈیا اپنے کردار کو اسی جوش اور جذبے سے جاری رکھے گا۔
لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد ٹھیک ہوجائے گی۔
دوسری جانب اسلامی کانفرنس کی تنظیم(او آئی سی)نے کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کیلئے ان کی جائز جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کیخلاف طاقت کا استعمال بند کرے۔منگل کو دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر سے متعلق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل خصوصی نمائندہ عبداللہ العلیم نے جدہ میںکشمیر سے متعلق سمینار اور تصویری نمائش کے موقع پر کہا کہ حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کشمیری عوام کی آزادی کیلئے جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔
او آئی سی نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نہتے کشمیریوں کیخلاف طاقت کا استعمال فوری بند کرے۔سمینار اور تصویری نمائش کا اہتمام او آئی سی اور جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔قونصل جنرل شہر یار اکبر خان نے اپنے خیر مقدمی کلمات میںکہا کہ تقریب کا اہتمام 1947میں بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی داخلے کی یاد میں کیا گیا تھا۔
کشمیری عوام کے نمائندے غلام محمد صفی نے سمینار کے شرکاء کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور عالمی برادی سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے میں اپنا کردار ادا کرے۔
چیئر مین کشمیر کمیٹی جدہ مسعود احمد نے عالمی برادی پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں المیے پر چپ کا روزہ توڑے۔ کشمیری عوام کی جانب سے عبداللہ العلیم نے ایک قرار داد پیش کی،جس میں او آئی سی سے کشمیر کا مسلہ حل کرنے کیلئے کوششیں مزید تیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرمنظور الحق نے مسلہ کشمیر کی حمایت پر او آئی سی اور سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کی ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی طرف سے گزشتہ دو ماہ کے دوران اب تک 300 سے زائد مرتبہ سیزفائر کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔ ایک دوسرے کی فوجی پوزیشنوں اور سرحدی دیہات میں کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک کم از کم 17 بھارتی فوجی اور 12 سویلین ہلاک ہو چکے ہیں۔
پاکستانی حکام کے مطابق بھارتی افواج کی سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 44 افرادشہید ہو چکے ہیں۔ ان میں وہ 11 عام شہری بھی شامل ہیں جو ایک بس پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے تھے۔
آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے، جو مرضی کرلیں غلامی قبول نہیں کروں گا ‘چاہتا ہوں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے، کارکن پوری قوت کے ساتھ پہنچیں ، تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی عمران نے کہاعدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26و...
آئی ایم ایف نے لگ بھگ 50 کے شرائط عائد کر رکھی ہیں جن میں سے زیادہ تر شرائط پوری کی جاچکی ہیں، چینی کی سرکاری درآمد پرٹیکس چھوٹ دی گئی، بجٹ سے ہٹ کر اخراجات کی پارلیمنٹ سے منظوری کی شرط بھی پوری ہوگئی ڈسکوز کی نجکاریکیلئے پالیسی ایکشن سمیت بعض شرائط پر کام جاری ، س...
سیلاب سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کا فوری حل نکالا تو سنگین مسائل کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا، کسانوں کی امداد کیلئے ایک پیکج کا خاکہ تیار کیا ہے تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی، سیلاب کے آغاز پر سندھ حکومت نے تیاری شروع کردی تھی،سکھر بیراج پر پیک پر ہے ،مرادعلی شاہ کی میڈیا ...
عدالت نے نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی آئندہ سماعت پرپیشرفت پورٹ طلب،سماعت کے دوران پولیس نے زیادتی کا شکار بچیوں کو عدالت میں پیش کیا کراچی میں بچیوں سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ر...
ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پربانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے، تحریری سوال نامہ مانگ لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی ا...
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیٔرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے ...
ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے صدر کے قریب ہوتے ہوئے نشاندہی کی تووہ دو تین بار آرمی چیف عاصم منیر سے بغلگیر ہوئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر اور ان کے وفد سے ملاقات ہوئی ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑ...
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی ...
وہ گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں، انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں یہ رقم واپس ادا کردی جائے گی، زرعی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ افراد کے بل کے ادائیگی مؤخر کی جارہی ہے، شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، ہم سب اس وق...
ملتان، شجاع آباد ،رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے دیہی علاقوں میں تباہی،مکانات اور دیواریں منہدم ہو گئیں، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں ، 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کے خدشہ کے پیش نظر موٹروے ایم فائی...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے،وفاقی حکومت جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر چند سالوں کے بعد ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتاہے،مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلا...