... loading ...
دونوں ملکوں کے تعلقات ختم کرسکتے ہیں، فیڈل کاسترو کی موت پر نومنتخب امریکی صدر کی دھمکی،64 برسوں بعد گزشتہ سال امریکا کیوبا تعلقات بحال ہوئے تھے ،انتخابی مہم میں بھی ٹرمپ دھمکیاں دیتے رہے جاگیر دار گھرانے میں پیدا ہونے کے باوجود کاسترو نے سماجی تفریق کے خلاف آواز اٹھائی، دنیا کے انقلابیوں کو ان کے نقش قدم پر چلنا چاہیے،صدر وینزویلا۔امریکا کی آنکھ میں ہمیشہ کھٹکتے رہے
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر کیوبا کی حکومت نے اپنی عوام اور امریکا کے ساتھ اچھا برتاؤ نہ کیا تو وہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی بحالی کے معاہدے کو ختم کر دیں گے۔
امریکا کے نو منتخب صدر کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب کیوبا کے ہزاروں شہری انقلابی رہنما فیدل کاسترو کی موت کے سوگ میںکیوبا کے مرکزی شہرمیں واقع ہوانا اسکوائر میں جمع تھے۔یاد رہے کہ صدر بارک اوباما نے 64 برسوں بعد امریکا اور کیوبا کے سفارتی تعلقات کو بحال کیا تھااور 2015 میں کیوبا کا دورہ بھی کیا تھا۔
فیدل کاسترو کا اعزاز ہے کہ انھوں نے طویل ترین عرصے تک دنیا کے کسی ملک کی سربراہی کی۔
اگرچہ امریکا نے کیوبا پر حکمرانی کرنے والے کاسترو سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے سر توڑ کوشش کی لیکن اس طویل عرصے میں امریکا میں دس کم ازکم صدور تبدیل ہو چکے تھے۔دنیا کے طول وعرض میں کمیونزم کو شکست دینے کے باوجود کاسترو امریکا کے اپنے ہی دروازے پر ایک چبھتی ہوئی زندہ یاد کی صورت میں موجود رہے۔فیدل الیہاندرو کاسترو تین اگست 1926 میں کیوبا کے ایک امیر خاندان میں پیدا ہوئے تھے جو پیشے کے اعتبار سے جاگیردار تھا لیکن اپنی آرام دہ طرز زندگی لیکن اردگرد پھیلی اذیت ناک مفلسی کی صورت میں سماجی تفریق اور دیگر مصائب ان کے لیے کسی دھچکے سے کم نہیں تھے اور اسی نے انھیں انقلابی بناڈالا۔
کیوبا کے یہ انقلابی رہنما اور سابق صدر فیدل کاسترو جمعے کی رات 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کے انتقال کا اعلان ان کے بھائی اور کیوبا کے موجودہ صدر راؤل کاسترو نے سرکاری ٹی وی چینل پر اپنے ایک خطاب میں کیا۔نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی کیوبا سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔
ایک ایسے وقت جب نومنتخب صدر چھ عشروں بعد بحال ہونے والے سفارتی تعلقات کو ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں عین اسی وقت پچاس برسوں میں پہلی بار امریکی ایئرلائن کی پہلی پرواز میامی سے ہوانا کے لیے روانہ ہوئی ۔
امریکا نے کیوبا کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد کیوبا پر کچھ عائد اقتصادی پابندیاں کم کی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم صدر اوباما پر الزام عائد کرتی رہی ہے کہ انھوں نے کیوبا سے کچھ حاصل کیے بغیر ہی اسے بہت کچھ دے دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر جیسن ملر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کیوبا حکومت سے کیوبا کی عوام اور امریکا کی عوام جنھیں بے وقوف بنایا گیا ہے، ان کے اچھی شرائط طلب کر رہے ہیں۔وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ کیوبا کے ساتھ تعلقات کی بحالی امریکا کے مفاد ہے اور اسے ختم کرنے سے کیوبا کے عوام کے معاشی مسائل میں اضافہ ہو گا۔
واضح رہے کہ 26نومبر کو جب فیڈل کاسترو کا انتقال ہوا تب پوری دنیا سے تعزیتی پیغامات میں انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کی اپنے قوم کیلیے جدوجہد کو سراہا گیا تب منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈل کاسترو کو ایک ’سفاک آمر‘ قرار دیا اور کہا کہ کاسترو دور کی ہولناکیوں کا ازالہ فوری ممکن نہیں۔پوری دنیا کو محکوم بنانے کا خواب دیکھنے والے ملک امریکا کے نومنتخب صدرنے کہا ہے کہ فیڈل کاسترو نے اپنے ہی لوگوں کو تقریباً چھ دہائیوں تک محکوم بنائے رکھا،’’کیوبا ایک مطلق العنان ریاستی جزیرہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ کاسترو کے انتقال کے بعد یہاں کے شہری اْس خوف اور مشقت سے چھٹکارا پا لیں گے، جس کا انہیں کاسترو کے دور میں سامنا تھا۔‘‘ ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں اس کا بھی یقین ہے کہ کیوبا کے باوقار اور پرجوش عوام انجام کار مستقبل میں اس آزادی سے ہمکنار ہوں گے، جس کے جائز حقدار ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ فیڈل کاسترو کے دور میں عوام کو جن المناکیوں، اموات اور درد کا سامنا کرنا پڑا ہے اس کا جلد ازالہ ممکن نہیں،’’ لیکن میری انتظامیہ ہر ممکن کوشش کرے گی کہ کیوبا کے عوام خوشحالی اور آزادی کا اپنا سفر بتدریج طے کر لیں۔‘‘
ساتھ ہی امریکی صدر باراک اوباما نے فیڈل کاسترو کی رحلت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور کیوبا کے درمیان دو طرفہ تعلقات اختلافات اور سیاسی تنازعات کی بھینٹ چڑھے رہے۔ ان کے بقول،’’ اس افسوس اور غم کے لمحات میں امریکی شہری کیوبن عوام کے لیے ہمدردی اور دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں۔‘‘ اوباما نے مزید کہا کہ تاریخ ہی طے کرے گی کہ اس سیاسی شخصیت نے اپنے ملک اور خطے پر کس حد تک مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امریکی صدر نے فلوریڈا میں کیا جہاں کاسترو کی موت کی خبر عام ہونے پر جلاوطن کیوبن عوام نے مسرت و خوشی کا پر زور انداز میں اظہار کیا ہے۔
کئی دہائیوں تک کیوبا پر حکومت کرنے والے فیڈل کاسترو نے آٹھ برس قبل ناسازیٔ طبع پر اقتدار اپنے بھائی راؤل کاسترو کے سپرد کر دیا تھا۔ فیڈل کاسترو کیوبا میں کمیونسٹ انقلاب کے رہنما تھے۔ انہیں آمر حکمران فَلگینسیو باتیستا نے قید کر دیا تھا، پھر وہ میکسیکو میں جلا وطنی بھی کاٹتے رہے تھے مگر سن 1959میں وہ 32 برس کی عمر میں کیوبا میں اقتدار پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
اس کے بعد وہ کئی دہائیوں تک کیوبا کے رہنما رہے، جب کہ اس دوران انہوں نے دس امریکی صدور اور واشنگٹن حکومت کی جانب سے عائد کردہ سخت پابندیوں کے کئی عشرے بھی دیکھے۔
90 برس کی عمر میں انتقال کر جانے والے فیڈل کاسترو نے اپنی قیادت میں انقلاب کے بعد فتح کا اعلان کرتے ہوئے وہ نعرہ لگایا تھا، جو تاریخی طور پر ان کی پہچان کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے، اور وہ نعرہ تھا: ’’ہمیشہ فتح کی جانب۔‘‘
امریکی ریاست فلوریڈا سے صرف 90 کلومیٹر کی دوری پر واقع کیوبا نے ایک طویل مدت تک اشتراکی نظام کا ساتھ دیا۔ فیڈل کاسترو بھی دنیا بھر میں اشتراکی نظام کے لیے اٹھنے والی آوازوں کا ساتھ دیتے رہے۔
سوشلزم کے لیے ان کا عزم ہمیشہ غیر متزلزل رہا، مگر گرتی صحت کی وجہ سے انہوں نے سن 2008ء میں اقتدار ابتدا میں عارضی اور پھر مستقل طور پر اپنے بھائی راؤل کاسترو کے سپرد کر دیا تھا۔
اپنی ریلیوں میں ’سوشلزم یا موت‘ کا نعرہ لگانے والے فیڈل کاسترو ایک طویل مدت تک اپنے نظریاتی عزم پر ڈٹے رہے جب کہ اس دوران چین اور ویت نام جیسے ممالک میں دھیرے دھیرے سوشلزم چھوڑ کر سرمایہ دارانہ نظام کی جانب بڑھنے کا عمل جاری رہا تھا۔
اسی دوران 17 دسمبر 2014ء کو امریکا اور ہوانا حکومتوں نے باہمی سفارتی تعلقات کے احیاکا اعلان کیا تھا، جب کہ اب امریکا کیوبا پر کئی دہائیوں سے عائد پابندیاں بھی رفتہ رفتہ اٹھاتا جا رہا ہے۔
ان کے مداحین ان کے بارے میں کہتے ہیں کہ انھوں نے کیوبا واپس عوام کو سونپ دیا۔ تاہم ان کے مخالفین ان پر حزب اختلاف کو سختی سے کچلنے کا الزام لگاتے ہیں۔فیدل کاسترو کے انتقال کے بعدکیوبا میں 9روزہ سوگ کا اعلان کیا گیاتھا۔ہوانا میں سابق صدر کے انتقال کی خبر نے کئی افراد کو حیران کر دیا۔ایک سرکاری خاتوم ملازم نے کہا کہ ’میں ہمیشہ کہتی تھی کہ ایسا نہیں ہو سکتا، اب جب کہ یہ کہہ رہے ہیں پھر بھی میں یہی کہتی ہوں کہ ایسا نہیں ہو سکتا۔‘
اپریل میں فیڈل کاسترو نے کمیونسٹ پارٹی کانگریس کے آخری دن پر غیر متوقع خطاب کیا تھا۔انھوں نے اپنی بڑھتی ہوئی عمر کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کیوبا کا کمیونسٹ تصور صحیح ہے اور کیوبا کے عوام ضرور فاتح ہوں گے۔‘
سابق صدر نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ’میں عنقریب 90 برس کا ہو جاؤں گا، اور یہ وہ بات ہے جس کا میں نے کبھی نہیں سوچا تھا۔‘
فیڈل کاسترو نے کہا تھا : ’عنقریب میں دوسروں کی مانند ہو جاؤں گا، ہم سب کی باری آئے گی۔‘
لاطینی امریکا کے رہنماؤں نے اس خبر پر جلد ہی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیدل کاسترو کو خراج تحسین پیش کیا۔
میکسیکو کے صدر اینریک پینا نیتو نے کہا کہ کاسترو میکسیکو کے ’بہترین دوست‘ تھے۔ ایکواڈور کے صدر سیلواڈور سانشیز کیرن کے مطابق فیدل ’دائمی ساتھی‘ تھے۔
وینزویلا کے صدر نکولاس مدورو نے اس موقع پر کہا کہ ’دنیا کے انقلابیوں کو ان کے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔‘
لاپتا شہریوں کی تعداد 86 ہوگئی،دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی، 30 لاشیں کراکری کی دکان سے ملیں،ان افراد کی آخری موبائل لوکیشن اسی جگہ کی آئی تھی،ڈی آئی جی ساؤتھ لاشوں کی باقیات سرچ آپریشن کے دوران ملیں،ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا ہ...
ایم کیو ایم پر برستے برستے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرکام کرنے کی دعوت قومی اسمبلی اجلاس میں تقریر کے دوران ایم کیو ایم پر شدید تنقید کر رہے تھے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کے دوران آصفہ بھٹو کی پرچی پڑھتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبد القادر پٹیل کا لہجہ بدل گ...
اتحاد اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے کامیابی حاصل ہو گی،پاکستان مشکلات سے باہر آ چکاہے شہباز شریف کی ڈیوس میں پاکستان پویلین میں بریک فاسٹ میں شرکت،شرکاء سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستقبل انتہائی پُرامید،ملکی ترقی کی راہیں روشن ہیں، اتحاد اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے...
غزہ کا بورڈ آف پیس نوآبادیاتی نظام کی نئی شکل، ٹونی بلیئر جیسے مجرم موجود ہیں فلسطینیوں کے وسائل اور زمینوں پر قبضے کانیانظام ہے، ایکس پر جاری بیان جماعت اسلامی پاکستان کے حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے غزہ کے لیے قائم بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے امر...
چیف جسٹس کی زیر صدارت ماہانہ اصلاحات ایکشن پلان اجلاس،بار کے صدر، سیکریٹری دیگر حکام کی شرکت کیس کیٹیگرائزیشن کا عمل دوماہ میں مکمل ہو گا،سزائے موت ، فوجداری مقدمات کی جیل اپیلوں کا جائزہ،اعلامیہ سپریم کورٹ نے سزائے موت کی تمام زیر التوا اپیلیں 45 دنوں میں نمٹانے کا فیصلہ کر ...
جنگ بندی کے بعد پہلا بڑا اقدام،گھروں اور خیمہ بستیوں سے نکلنے کے احکامات جاری اسرائیلی فوج نے پمفلٹس گرائے ،اس میںلکھا تھا علاقہ اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے اسرائیلی فوج نے اکتوبر میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد پہلی بار جنوبی غزہ میں فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھروں اور خیمہ ب...
18ویں ترمیم ایک ڈھکوسلہ ثابت ہوئی اس کے نتیجے میں زیادہ تر اختیارات صوبائی دارالحکومت میں جمع ہو گئے ہیں( خواجہ آصف)یہ آگ ہے، ہوجاتا ہے،شہلا رضا کا گل پلازہ آتشزدگی پر تبصرہ الطاف حسین کے گن مین گوگا نے ایک دکان کو دو میں تقسیم کیا( عبدالقادر پٹیل)جب گوگا پلازہ بنوا رہا تھا ی...
27 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل ،گلے میں پہنے لاکٹ کی مدد سے خاتون کو مصباح کے نام سے شناخت کر لیا ، تاجر تعاون کریں، ریڈ زون سے دور رہیں، دیگر حصے انتہائی کمزورہیں،ماہرین ایس بی سی اے ریسکیو اہلکاروں کو کوئی لاش نہیں ملی البتہ شک ہیعمارت کی بائیں جانب زیادہ لاشیں ہوں گی،وہاں راستہ ...
صوبے میں وہ ترقی نظر نہیں آتی جو دیگر صوبوں میں دکھائی دیتی ہے، شہباز شریف وفاق اور صوبے میںسرد جنگ کا تاثر درست نہیں،قومی ورکشاپ میں خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے گزشتہ 15 برس میں 800 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں، تاہم صوبے میں وہ ترقی نظر نہی...
داخلی سلامتی، قانون کی حکمرانی کیلئے مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس ناگزیر ہے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیشنل پولیس اکیڈمی، اسلام آباد کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پ...
گل پلازہ آتشزدگی کوسانحہ قراردیاجائے، ہم چاہتے ہیں صوبائی حکومت کیساتھ تعاون کریں آئیے ملکرکراچی کو ممدانی کانیویارک بنائیں یا صادق خان کا لندن بنائیں،ایم کیو ایم رہنما ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں نہیں کراچی کے ہرشہری کے دل میں آگ لگی ...
پورے ملک کی 90فیصد بلڈنگز میں فائر الارم اور ایمرجنسی ایگزٹ نہیں ہے، سینئر وزیر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی کمیٹی تمام جائزے لے کر اپنی رپورٹ دے گی، خصوصی گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پورے ملک کی 90 فیصد بلڈنگز میں فائر الارم اور ایمرجنسی ایگزٹ نہیں ہے۔کراچی...