... loading ...
ہر سال ماہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے امریکا سمیت دنیا بھر کے ملکوں کے سربراہان خطاب کرتے ہیں۔ یہ روایت وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔ اس اجلاس کو باہم متحارب ملکوں کے سربراہان کے لیے ایک دوسرے پر حملے کرنے اور اپنا زور خطابت آزمانے کا بھی اچھا موقع سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان اور ہندوستان……دونوں ہی ملکوں کے سربراہان حکومت عام طور پر اس اجلاس میں شرکت کرتے ہیں اور اپنے خطاب میں مدمقابل کو نشانہ بھی بناتے ہیں۔ خاص طور پر بھارت اس فورم پر بھی پاکستان کے خلاف اپنی دائمی عداوت کے اظہار کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتا اور بے جا الزام تراشی کرکے اسے عالمی برادری کے سامنے رسوا کرنے کا خواہاں رہتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے سربراہ حکومت کو بھی یہ فورم بین الاقوامی سطح پر بھارتی الزامات کا مدلل جواب دینے اور اس کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانے کا ایک سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال ستمبر میں یہ موقع آتے ہی دونوں ملکوں کے میڈیا اور دیگر طبقات کو پاک، بھارت سربراہان کے مابین اس ’’تقریری مقابلے‘‘ کا انتظار رہتا ہے۔ اس سال تو یہ انتظار اس وجہ سے بھی شدت اختیار کرگیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈھائی ماہ سے جاری تحریک مزاحمت، مسلسل کرفیو اور پیلٹ گنوں کے استعمال سمیت بھارتی سیکورٹی فورسز کے وحشیانہ مظالم کے باعث پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات نہ صرف سردمہری کا شکار ہیں بلکہ ان میں تلخی بھی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔
ستم بالائے ستم یہ کہ بھارت نے جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے ذرا قبل ہی مقبوضہ کشمیر کے علاقے اُڑی میں واقع ایک فوجی کیمپ پر حملے کا الزام بھی پاکستان پر دھر دیا اور جوابی کارروائی کے طور پر بھارتی میڈیا اور نام نہاد دفاعی ماہرین نے پاکستان کے اندر سرجیکل اسٹرائیکس کے خواب تک دیکھنا شروع کردیئے تھے۔
چنانچہ وطن عزیز میں بجا طور پر یہ توقع کی جارہی تھی کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں جہاں دیگر قومی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر اظہار خیال فرمائیں گے، وہاں مسئلہ کشمیر کو بھی اچھی طرح نمایاں کریں گے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کو بھی عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کریں گے۔
وزیراعظم نواز شریف نے 21؍ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کیا اور توقعات کے عین مطابق اس میں جموں وکشمیر کے مسئلے کو سب سے زیادہ اجاگر کیا۔ وزیراعظم نواز شریف کے جنرل اسمبلی سے گزشتہ خطابات میں بھی کشمیر کے مسئلے کی طرف بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرائی گئی تھی لیکن اس بار وادی کے معروضی حالات کی وجہ سے اس معاملے کو معمول سے کہیں زیادہ اہمیت دی گئی۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب کا 60 تا 70 فیصد حصہ مسئلہ کشمیر کے لیے مختص کیا جبکہ جن دیگر ایشوز کو اہمیت دی گئی، ان میں افغانستان، افغان مہاجرین، دہشت گردی اور ایٹمی عدم پھیلاؤ جیسے معاملات شامل ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے جس انداز میں عالمی برادری کے سامنے اقوام متحدہ کی عدالت میں کشمیری عوام کا مقدمہ پیش کیا، اس پر ملک بھر میں بالعموم اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ زیادہ تر مبصرین نے اس خطاب کو موثر اور جامع قرار دیا، تاہم اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ اسے زیادہ بھرپور بھی بنایا جاسکتا تھا۔
ایک بات جو خاص طور پر محسوس کی گئی، یہ تھی کہ وزیراعظم پاکستان کی تقریر کے جملے تو خاصے زور دار تھے لیکن شاید ان کی ’’بدن بولی‘‘ (باڈی لینگویج) ان کا اس طرح ساتھ نہیں دے پارہی تھی، جس طرح کہ دینا چاہیے تھا۔ اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا لب ولہجہ غیرضروری طور پر بے حد دھیما اور ڈھیلا ڈھالا سا تھا، جس نے ان کی تقریر کے مجموعی تاثر کو بھی کسی حد تک گہنا دیا۔
یہ ایک حقیقت ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کوئی شعلہ بیاں مقرر نہیں ہیں اور نہ ہی ان سے فیڈل کاسترو، معمر قذافی یا رجب طیب ایردوان کی مانند جوش خطابت دکھانے کی توقع کی جاتی ہے، تاہم کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے بہیمانہ مظالم اور ان کے ساتھ روا رکھی جانے والی بربریت کا تذکرہ کرتے ہوئے آواز کا جو زیروبم ہونا چاہیے تھا، وہ بھی ان کے خطاب میں عنقا تھا۔ امید کی جانی چاہیے کہ آئندہ ایسے کسی بھی موقع پر وہ اس بات کا خیال رکھیں گے کہ ان کی باڈی لینگویج بھی تقریر کے متن کا ساتھ دے اور ایسا نہ لگے کہ جیسے وہ کسی اور کا لکھا ہوا اسکرپٹ پڑھ رہے ہیں……!!!
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...