... loading ...
مقبوضہ کشمیر میں اتوار کو مسلسل44ویں روز بھی ہڑتال ، دن ورات کرفیو اور بندشوں کا سلسلہ سختی کے ساتھ جاری رہنے کے باعث معمول کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔جبکہ شمال وجنوب میں فورسز کے ہاتھوں شبانہ چھاپوں، توڑ پھوڑ ، مارپیٹ اور گرفتاریوں کے بیچ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جار ی رہا جس دوران مرد و خواتین نے قریہ قریہ احتجاجی جلسوں کا اہتمام کرنے کے علاوہ جلوس اور ریلیاں بھی نکالی اور کئی مقامات پر کھلے آسمان تلے نماز یں بھی ادا کی گئیں ۔رواں آزادی حامی احتجاجی لہر کے مرکز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے درجنوں دیہات میں ہزاروں لوگوں نے احتجاجی جلسے ،جلوسوں کا انعقاد کیا جبکہ کئی مقا مات پرپُر تشدد جھڑپوں کے دوران فورسز کی کارروائی میں2خواتین اور9اہلکاروں سمیت بیسیوں افراد زخمی ہوئے جن میں کئی ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
ادھر سری نگر کی ایک معروف نیوز ایجنسی کے این این کے مطا بق قائد حریت سید علی گیلانی نے مولو چھتراگام شوپیان کے ایک بہت بڑے عوامی جلسے سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری کشمیری قوم بھارتی غلامی سے نجات حاصل کرنے کے لیے بھارتی قابض فورسز کے ساتھ بر سر پیکار ہے۔ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم اس جدوجہد کا یکسوئی کے ساتھ ساتھ دیں، کیونکہ یہ جدوجہد ہمارے جوانوں کے لہو سے بہت ہی قیمتی بن گئی ہے۔ قائد حریت سید علی گیلانی نے کہا ہمیں بھارت کے ان استعماری حربوں اور مظالم کو کبھی بھی نہیں بھولنا چاہیے اور اپنی آخری سانس تک جدوجہدِ آزادی کے ساتھ وابستہ رہنا چاہیے۔ اُنہوں نے اوآئی سی کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ جموں کشمیر کی تشویش ناک صورتحال کسی بھی صورت میں بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں ہے۔
گیلانی صاحب نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل آمن مدنی کی ان کوششوں کو سراہتے ہوئے اس بات کا بھی شکوہ کیا کہ صرف قراردادوں اور پریس بیانوں سے ہمارے درد کا مداوا نہیں ہوسکتا، بلکہ ہماری ناگفتہ بہ صورتحال اور روزمرہ کے قتل وغارت گری کا تقاضا ہے کہ اخباری اور کاغذی گھوڑے دوڑانے کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ سید علی گیلانی نے سیکریٹری جنرل سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کا یہ تجزیہ حق بجانب ہے کہ یہاں کی موجودہ صورتحال ریفرنڈم کے حصول کی طرف بڑھ رہی ہے اور یہ کہ کسی کو اس سے خوف نہیں کھانا چاہیے۔ ہم بار بار اس بات کا اعادہ کرچکے ہیں کہ یہاں بسنے والے تمام لوگوں سے رائے پوچھی جائے کی کون کس کے ساتھ رہنا چاہتا ہے اور جو اکثریت کا فیصلہ ہوگا وہ ہمیں قبول ہوگا۔ حریت چیئرمین نے کہا کہ اس مبنی برصداقت موقف کے جواب میں بھارت صرف اور صرف طاقت کا استعمال کرکے اپنی فوجی قوت میں روزبروز اضافہ کرتا ہے۔ ان زمینی حقائق سے پردہ پوشی کرکے یہاں ہر سو ظلم وستم کی بھٹی گرم کرکے اس آواز کو دبانے کے نت نئے حربے استعمال کرتا ہے۔
آزادی پسند راہنما نے کہا کہ او آئی سی کو دراصل مسلم اُمہ کو درپیش مسائل پر ایک مضبوط، ٹھوس اور حقیقت پسندانہ پالیسی اختیار کرکے اس کے منصفانہ حل کے لیے بھارت پر ہر قسم کا دباؤ ڈال کر مظلوموں کی دادرسی کرنے کے لیے پیش پیش ہوناچاہئے، لیکن اس حوالے سے ماضی کا تجربہ حوصلہ افزا نہیں، بلکہ مایوس کُن ہی رہا ہے، ورنہ 70سال سے اُمت کا ایک اہم جُز مصیبتوں کی دلدل میں پھنس کر اپنے بہی خواہوں کو مدد کے لیے نہیں پکاررہاہوتا۔ واضح رہے کہ بر ہان وانی کی شہادت کے بعد اب تک 76افرد شہید سات ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔پیلٹ گن فا ئرنگ کے نتیجے میں سینکڑوں بچوں کی بینا ئی متاثر ہوئی ہے ،اور ریا ستی دہشت گردی کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...