... loading ...
چین اور جاپان کے درمیان تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود چینی بحریہ نے بحیرۂ جاپان میں جنگی مشقیں کی ہیں۔ چین کی فوجی انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ معمول کی مشقیں ہیں اور بین الاقوامی قوانین کے تحت کی جا رہی ہیں۔
یہ مشقیں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب ٹوکیو نے متنازع جزائر کے گرد چینی جہازوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
بحری مشقوں میں حصہ لینے والے جہازوں میں ایک میزائل ڈسٹرائیر، دو فریگیٹس اور ایک سپلائی شپ بھی شامل ہے۔ یہ سب جنگ ژو کے بحری تربیتی بیڑے کا حصہ ہیں اور ہوائی، امریکا میں ہونے والی کثیر القومی بحری مشقوں میں شرکت سے واپس آئے ہیں۔ مشقوں کے دوران ان کا “مقابلہ” مشرقی چین کے بحری بیڑے سے ہے۔ ویسے مشقوں میں شریک بحری جہازوں کی یقینی تعداد نہیں بتائی گئی۔
چینی بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ معمول کی مشقیں ہیں اور ان کی منصوبہ بندی پہلے ہی کرلی گئی تھی۔ ان کا مقصد چینی بیڑے کی سمندر میں دور دراز مقامات تک لڑنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا، کھلے پانیوں میں سپاہیوں کا جانچنا اور مشاہدے اور فیصلہ سازی کی مشق کرنا ہیں۔
بین الاقوامی سمندروں میں مشقیں کرنا دنیا بھر کی بحری افواج میں عام ہے اور رواں سال ہماری بحریہ متعدد بار مغربی بحر الکاہل میں دور دراز تک مشقیں کر چکی ہے۔
بحریہ کے کمان سو ہیہوا نے کہا کہ گہرے پانیوں میں ہونے والی یہ مشقیں ہماری سالانہ تربیت کا حصہ ہیں اور یہ کسی خاص ملک، خطے یا ہدف کو متعین کرکے نہیں کی جا رہیں۔
بحیرۂ جاپان جاپان، روس، جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان واقع ہے۔ یہ بحیرۂ مشرقی چین سے ملا ہوا ہے، جو چین اور جاپان کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہے۔ دونوں ریاستیں سینکاکو جزیرے پر اختلافات رکھتی ہیں، جو چین کے مشرق میں واقع ہیں۔ جزیروں کا یہ مجموعہ زیر آب تیل کے ذخائر رکھتا ہے اور اس وقت جاپان کے کنٹرول میں ہے۔ البتہ چین ان جزیروں پر دعویٰ رکھتا ہے اور ان کے قریب مصنوعی جزائر بنا رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے جاپانی حکام نے چین کو خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ سے خبردار کیا تھا کیونکہ ان جزائر کے گرد 200 چینی کشتیاں دیکھی گئی تھیں جن میں ماہی گیروں کی کشتیوں کے علاوہ کوسٹ گارڈز اور سرکاری بحری جہاز بھی شامل تھے۔
سیلاب کے نقصانات سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جانے چاہئیں، فوج عوامی فلاح کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی،سید عاصم منیر کا اچھی طرز حکمرانی کی اہمیت پر زور انفرا سٹرکچر ڈیولپمنٹ تیز کرنا ہوگی، متاثرین نے بروقت مدد فراہم کرنے پر پ...
وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ،جنوبی وزیرستان آپریشن میں 12 بہادر شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت،سی ایم ایچ میں زخمی جوانوں کی عیادت، دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا،پاکستان میں دہشت گردی کرنیوالو...
45 لاکھ افراد اور 4 ہزار سے زائد دیہات متاثر،25 لاکھ 12 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل دریائے راوی ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری بھارتی آبی جارحیت کے باعث پنجاب میں آنے والے سیلاب میں اب تک 101 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، 45 لاکھ 70 ہزار ا...
سکیورٹی حکام نے نیتن یاھو کو خبردار کیا غزہ پر قبضہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے پانچ گھنٹے طویل اجلاس کا ایجنڈا غزہ پر قبضہ تھا، قیدیوں کو لاحق خطرات پر تشویش اسرائیل کے تمام اعلی سکیورٹی حکام نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو خبردار کیا ہے کہ غزہ شہر پر قبضہ انتہائی خطرناک ث...
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کارکنان آپے سے باہر ، قیادت کی جانب سے کارکنان کو نہیں روکا گیا تشدد کسی صورت قبول نہیں،پی ٹی ائی کا معافی مانگنے اور واضع لائحہ عمل نہ دینے تک بائیکاٹ کرینگے، صحافیوں کا اعلان توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان...
پہلے ہی اِس معاملے پر بہت تاخیرہو چکی ہے ، فوری طور پر اقوام متحدہ جانا چاہیے، پاکستان کے دوست ممالک مدد کرنا چاہتے ہیں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہوناچاہیے، ملک میں زرعی ایمرجنسی لگائی جانی چاہیے، ملتان میں متاثرین سے خطاب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ...
محکمہ موسمیات نے اگلے 2 روز میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیا،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت پورٹ قاسم سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، ایک ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق جبکہ تین کو بچا لیا گیا، ریسکیو حکام کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے...
قدرتی آفات کو ہم اللہ تعالیٰ کی آزمائش سمجھ کر اِس سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں ، امیر جماعت اسلامی چالیس سال سے مسلط حکمران طبقے سے صرف اتنا پوچھتا ہوں کہ یہ کس کو بے وقوف بناتے ہیں، گفتگو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات میں ہمارے حکمرانوں کی...
کسی بھی معاہدے میں اسرائیل کا فلسطین سے مکمل انخلا شامل ہو نا چاہئے ہم اپنے عوام پر جارحیت کو روکنے کی ہر کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں، بیان فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی آخری وارننگ کے بعد فوری طور پر مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تی...
بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، مزید سیلابی صورت حال کا خدشہ،متعلقہ اداروں کا ہنگامی الرٹ جاری،ملتان میں ریلے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ایک عملی منصوبہ تیار کر لیا ،وزارت آبی وسائل صوبے بھر میں مختلف مقامات پر طوفانی بارشوں کا خطرہ ،پنجاب سے آنیو...
نماز فجر کے بعد مساجد اور گھروں میں ملکی ترقی اورسلامتی کیلئے دعا ئیں مانگی گئیں، فول پروف سکیورٹی انتظامات کراچی سے آزاد کشمیر تک ریلیاں اورجلوس نکالے گئے، فضائوں میں درود و سلام کی صدائوں کی گونج اٹھیں رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، ہادی عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت ...
قوم کو پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر فخر ہے،پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملکی حدود کا دفاع کیا،صدرآصف علی زرداری پاکستانی فضائیہ ہمیشہ کی طرح ملکی خودمختاری، جغرافیائی سرحدوں اور سالمیت کا بھرپور دفاع کرتی رہے گی،شہبازشریف صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے ...