... loading ...
پاکستانی ذرائع ابلاغ کی بھوک کو اپنی بے ہودگیوں سے غذا فراہم کرنے والی ماڈل گرل قندیل بلوچ کو اُس کے اپنے ہی بھائی نے مبینہ طور پر قتل کر دیا۔ فیس بک اور یوٹیوب پر پر ناگفتہ بہ ویڈیوز کے ذریعے اچانک شہرت پانے والی قندیل بلوچ نے پاکستانی ذرائع ابلاغ کو یرغمال اور پاکستانی سماج کو بے ہودگیوں سے کافی حد تک آلودہ رکھا۔ افسوس ناک طور پر اُس کی زندگی کی نظرانداز کیے جانے کے قابل کہانیوں کو اُن ٹی وی چینلز نے چسکے لے لے کر پیش کیا جس کے اپنے مالکان، ٹی وی اینکرز اور نیوز کاسٹرز ایسے ایسے اسکینڈ لز میں ملوث ہیں کہ اگر اُن کی کہانیاں منظر عام پر آجائیں تو عوام کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جائیں۔ مگر اس کے باوجود منافقت سے لتھڑے یہ چہرے غربت کے پس منظر سے اپنی جہالت کے باعث اُبھرنے والی اس لڑکی کو کوئی صحیح سمت دکھانے کے بجائے اُس کی بے راہ روی اور کج ادائی کو اپنے اپنے ٹیلی ویژن کی بھوک ختم کرنے کے لیے استعمال کرتے رہے۔ اور اُسے اس حال تک پہنچا دیا کہ ایک غریب گھرانے کی اقدار کےجبر میں اُس کی گھر واپسی ناممکن بن جائے۔ اور مقتولہ کے لیے اپنی زندگی گزارنے کے راستے بے ہودگیوں کے علاوہ کوئی باقی ہی نہ رہے۔ ذرائع ابلاغ کی طرف سے مسلسل توجہ پانے اور انتہائی متنازع اور برابر کی بے ہودگیوں کے حامل خود کو “مفتی” کہلانے والے عبدالقوی کے تنازع کے بعد ماڈل گرل قندیل بلوچ کی اچانک اوپر تلے دوشادیوں کی کہا نیاں منظر عام پر آئیں ۔ جس کے بعد قندیل بلوچ نے وزارت داخلہ سے اپنی حفاظت کی درخواست کی۔
مگر اب اچانک یہ خبر منظر عام پر آئی ہے کہ قندیل بلوچ کو اُس کے بھائی نے ملتان میں قتل کردیا ہے۔ جسے ملتان پولیس “غیرت کے نام ” پر قتل باور کرارہی ہے۔ ملتان کے آرپی او(ریجنل پولیس افسر) نے وضاحت کی ہے کہ قندیل بلوچ گزشتہ ایک ہفتے سے ملتان کے علاقے گرین ٹاؤن، مظفر آباد میں رہائش پزیر تھیں، جہاں اُن کے بھائی نے اُنہیں مبینہ طور پر گلادبا کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق قندیل بلوچ کا بھائی وسیم اُن کی تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے ناراض تھا۔ واضح رہے کہ وسیم واقعے کے بعد سے فرار ہے۔
اطلاعات کے مطابق قندیل بلوچ نے وزارت داخلہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور اسلام آباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ کے نام ایک خط میں اُنہیں تحفظ کی فراہمی کے علاوہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا تھا، جو اُن کی پرانی شناختی دستاویزات کو منظر عام پر لائے تھے۔ مذکورہ دستاویزات کے مطابق قندیل بلوچ نے نہ صرف یہ کہ اوپر تلے دوشادیاں کی تھیں، بلکہ اُس کا اصل نام بھی قندیل بلوچ نہیں تھا۔ بعدازاں خود قندیل بلوچ نے کوٹ ادو کے رہائشی عاشق حسین نامی شخص سے اپنی شادی کا اعتراف کیا تھا اور اُس سے اپنا ایک بیٹا ہونے کا بھی اعتراف کر لیا تھا۔ جسے ذرائع ابلاغ مضحکہ خیز طور پر اپنے ایک بڑے کارنامے کے طور پرمنظرعام پر لائے تھے۔
قبل ازیں پشاور کے رہائشی شاہد بلوچ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ جولائی 2003 میں انھوں نے قندیل بلوچ سے کورٹ میرج کی تھی، لیکن ان کے خاندان والوں نے انھیں قبول نہیں کیا تھا، بعدازاں انھوں نے قندیل بلوچ کو طلاق دے دی تھی۔
قندیل بلوچ گزشتہ کچھ عرصے سے خبروں کی زینت بن گئی تھیں، پچھلے دنوں مفتی عبدالقوی کے ساتھ ان کی سیلفیز اور ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد نہ صرف مفتی عبدالقوی کو ملک کے تمام سنجیدہ حلقوں کی طرف سے نشان تمسخر اور موضوع حقارت بنایا گیا تھا، بلکہ اُنہیں رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت سے بھی ہاتھ دھونے پڑے تھے۔ اس کے فوراً بعد جیو ٹی وی کے ایک میزبان سہیل وڑائچ بھی اُس وقت شدید تنقید کا نشانہ بنے جب اُنہوں نے اپنے پروگرام “ایک دن جیو کے ساتھ ” میں قندیل بلوچ کی سوئمنگ پول کے علاوہ دیگر شاٹس پیش کیے۔ شوشل میڈیا نے اسے سہیل وڑائچ کے پروگرام کی گرتی ہوئی ریٹنگ کو دوبارہ حاصل کرنے کی بے ہودہ کوشش سے تعبیر کیا۔ شوشل میڈیا نے جیو پر نشر ہونے والے اس پروگرام کی بے ہودگیوں پر ایک عمومی تبصرہ یہ بھی کیا تھا کہ ” یوں لگتا ہےکہ ان کے اپنے گھر والے اس پروگرام کو شاید دیکھتے ہی نہیں، تب ہی تو وہ ان بے ہودگیوں کو بلاخوف و خطر پیش کررہے ہیں۔”
اگر چہ تنازعات میں زندگی کرنے والی قندیل بلوچ کی زندگی موت کے تنازع پر ختم ہو گئی ۔ مگر وہ اپنی زندی میں کتنے ہی ایسے چہروں کو بے نقاب کرنے کا باعث بنیں جو اپنے چہروں پر مختلف نقابیں اوڑھے رکھتے ہیں مگر اندر سے ہوس اور بدترین تحریص کے مارے ہوتے ہیں۔ قندیل بلوچ کو قتل کرنے والا صرف اُس کا تنہا بھائی نہیں، بلکہ وہ ذرائع ابلاغ بھی ہیں جس نے اُس کی پوری زندگی کو چٹخارے دار بنا دیا تھا۔ اور یوں اُس کے لیے ایک حقیقی زندگی گزارنے کا عمل ناممکن بنا دیا تھا۔ یہاں تک کہ خود اُس کی اپنے گھر میں واپسی کو بھی ممکن نہیں رہنے دیاتھا۔ اس قتل کے ذمہ دار وہ افراد بھی ہیں جو قندیل بلوچ کی زندگی کی آوارگیوں کو اُس کی آزادی کے نام پر جاری دیکھنا چاہتے تھے تاکہ اُس سے خود اپنی اباحیت پسندی کے لیے لذت کشید کر سکیں۔مگر جو یہ سمجھنے سے قاصر رہے کہ ایسی زندگی گزارنے والی خواتین زندگی نہیں گزارتیں بلکہ موت کا انتظار کرتی ہیں۔ وہ سماج کے لیے محض ایک چسکہ بن کر تو رہ سکتی ہیں مگر اس میں رچ بس نہیں پاتیں۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...