... loading ...
وزیراعظم نوازشریف کے اچانک لندن میں قیام بڑھانے اور اوپن ہارٹ سرجری کے اعلان نے ملکی سیاست میں ایک ہلچل پید اکررکھی ہے۔ اگر چہ پاناما لیکس کے بعد مسلسل بگڑتے سیاسی حالات میں وزیراعظم نوازشریف کچھ دیر سنبھلنے میں کامیاب رہے۔مگر وہ پاناما لیکس کے دباؤ سے نکل نہیں سکے۔ ان حالات میں خود مسلم لیگ نون میں بھی ایک اندرونی اضطراب کی لہریں پیدا ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ دوسری طرف افواہیں ہی سہی مگر یہ مسلسل گردش کررہی ہیں کہ نوازشریف کےخاندان میں اندرونی تنازعات کی زیریں لہریں کہیں نہ کہیں موجود ہیں۔
انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق نوازشریف کے خاندان میں یہ مسئلہ زیر بحث ہے کہ نوازشریف کو اگر وزارت عظمیٰ کے منصب کو خیرباد کہنا پڑے تو اُن کامتبادل کون ہو؟نوازشریف اور اُن کے خاندان میں اب یہ سوچ پیدا ہونے لگی ہے کہ اُن پراب عدالت میں نااہلیت کی تلوار مستقل لٹکتی رہے گی، اور اگر وہ کچھ عرصے کے لیے نظروں سے اوجھل نہ رہے تو عدالتوں میں اس پر فیصلہ اُن کے خلاف بھی آسکتا ہے۔ ایسی صورت میں اُن کے لیے سیاست کے دروازے مستقل طور پر بھی بند ہوسکتے ہیں اور وہ ایک بادشاہ گر کی حیثیت سے بھی سیاست کرنے کے قابل نہیں رہ جائیں گے۔ اس لیے نوازشریف کے لیے یہی بہتر ہے کہ وہ کچھ عرصے کے لیے طبی وجوہات کی بناء پر اپنا منصب کسی اور کو سونپ دیں۔ اس طرح اُن کے خلاف عدالتی اور سیاسی محاذ سرد پڑ جائے گا۔ اور اُن کی سیاست کا مستقبل بھی محفوظ رہے گا۔ اگر نوازشریف کو ایسی صورت میں واقعتاً کوئی فیصلہ لینا پڑتا ہے تو اس سے بھی زیادہ مشکل فیصلہ اُن کے لیے یہ ہوگا کہ وہ اپنی جگہ پر کسے اس منصب پر بٹھاتے ہیں۔ اور وہ جو نام پیش کرتے ہیں ، اُن کے قبول ہونے کی گنجائش کتنی ہے؟
گزشتہ دنوں ذرائع ابلاغ کی دنیا میں یہ بات ایک دلچسپی کے ساتھ دیکھی گئی کہ جب نوازشریف کے آپریشن کی خبر سامنے آئی تو ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ نوازشریف کی عدم موجودگی میں اُن کی جگہ تمام فیصلے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔ دلچسپ طور پر پنجاب سے وزیراعلیٰ شہباز شریف کے ذرائع نے اس خبر کو اس زاویئے کے ساتھ شائع کرانے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کیا کہ اسحاق ڈار وزیراعظم کی عدم موجودگی میں تمام فیصلے وزیراعظم کے سیکریٹری اور دیگر لوگوں کے ساتھ مشاورت سے لیں گے۔ بعد ازاں یہ خبر بھی آگئی کہ نوازشریف ضروری فیصلوں کے لیے لندن میں میسر رہیں گے۔ یہ پہلو اس اعتبار سے نہایت اہم ہے کہ اسحاق ڈار کی فیصلہ کن پوزیشن کو نوازشریف کے چھوٹے بھائی پوری طرح قبول نہیں کر پارہے۔ ایسی صورت میں نوازشریف کسی بھی مجبوری کی حالت میں اپنی جگہ کس کووزیراعظم کے لیے نامزد کرسکتے ہیں؟یہ ابھی سے ایک متنازع مسئلہ دکھائی دیتا ہے۔اس معاملے کا یہ بھی ایک دلچسپ پہلو ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ لندن میں مریم نواز کے علاوہ اُن کے اہل خانہ کے تمام افراد موجود ہیں۔مریم نواز، اسحاق ڈار کے زیرصدارت ہونے والے اجلاسوں میں باقاعدہ شرکت کر رہی ہیں۔
اس تناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار کی فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف سے حالیہ ملاقات نے سیاسی مبصرین کے کان کھڑے کر دیئے ہیں۔ اگر چہ تمام اہم مواقع پر شہباز شریف اور چودھری نثار کی فوجی سربراہ سے ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔ مگر اس مرتبہ یہ ملاقات کچھ زیادہ ہی قابل توجہ سمجھی گئی۔ چنانچہ وزارت داخلہ کے ترجمان کو اپنے ایک بیان میں یہ وضاحت کرنا پڑی کہ وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی فوجی سربراہ سے ملاقات خفیہ تھی اور نہ ہی غیر معمولی۔ وزارت داخلہ کی یہ وضاحت بجائے خود غیر معمولی بات تھی۔ کیونکہ اس سے قبل ایسی ہونے والی ملاقاتوں کی وضاحت کی کبھی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔
یہ بھی ایک اہم بات ہے کہ اس ملاقات کے بعد وزیرپنجاب شہبازشریف لندن پہنچ گیے ہیں۔ جہاں ممکنہ طور پر وہ وزیراعظم نوازشریف کےمبینہ آپریشن تک قیام کریں گے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نوازشریف کے آپریشن سے دور روزقبل ہی لندن پہنچے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق نوازشریف کا مبینہ آپریشن منگل کے روز ہوگا۔ جبکہ نوازشریف پیر کے روز کابینہ کے اجلاس میں بذریعہ اسکائپ شرکت کررہے ہیں۔ اس طرح شہبازشریف ان دودنوں تک سیاسی اتارچڑھاؤ کے تمام فیصلوں میں اپنے بھائی کے ساتھ موجود رہیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اُن کی لندن میں موجودگی کتنے بڑے فیصلوں کا باعث بنتی ہے۔ اور نوازشریف طبی مسائل اور سیاسی بحرانوں سے ایک ساتھ نکلنے میں کیسےکامیاب رہتے ہیں؟
پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں، نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو لگنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا،خیبرپختونخواہ میں ہمارے لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن نہیں ہوگا بانی پی ٹی آئی کو فیملی اور جماعت کی مشاورت کے بغیر ادھر ادھر کیا تو پورا ملک جام کر دیں گے، ...
سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا، ٹی ایل پی کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ، پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کارروائی کے دوران 3 مظاہرین اور ایک راہگیر جاں بحق، چالیس سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی،شہر...
سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ، انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیا...
حکومت نے ظالمانہ اقدام اٹھایا، واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں،امیرجماعت سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور ا...
امریکی صدرٹرمپ اور مصری صدر سیسی کی خصوصی دعوت پر وزیرِاعظم شرم الشیخ پہنچ گئے وزیرِاعظم وفد کے ہمراہ غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میںشرکت کریں گے شرم الشیخ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم ال...
ٹی ایل پی کی قیادت اورکے کارکنان پر پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ کی شدیدمذمت کرتے ہیں خواتین کو حراست میں لینا رویات کے منافی ، فوری رہا کیا جائے،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے تحریک لبیک پاکستان کے مارچ پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور...
نیو کراچی سندھ ہوٹل، نالہ اسٹاپ ، 4 کے چورنگی پر پتھراؤ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے پولیس کی شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے اور دکانیں بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید (رپورٹ : افتخار چوہدری)پنجاب کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ٹی ایل پی نے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی ...
طالبان کو کہتا ہوں بھارت کبھی آپ کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، بھارت پر یقین نہ کریں بھارت کبھی بھی مسلمانوں کا دوست نہیں بن سکتا،پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانس...
پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں افغانستان کو بھرپور جواب دے کر پسپائی پر مجبور کیا ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان...
دشمن کو پسپائی پر مجبور ،اہم سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب...
افغان حکام امن کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، پاکستان خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا،چیئرمین چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہر...
افغان فورسزنے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا تھا پاک فوج نے متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ، درجنوں افغان فوجی، خارجی ہلاک ، طالبان متعدد پوسٹیں اور لا...