... loading ...

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہو رہا ہے۔ جس میں مسلم لیگ نون اور حزب اختلاف کے ایک دوسرے سے متعلق رویوں کا اندازا ہو جائے گا۔ پاناما لیکس کے تناظر میں احتساب کے مقصد کے لیے ہونے والے اس ہنگامہ خیز اجلاس میں وزیرنوازشریف اپنا موقف پیش کریں گے۔ مگر ابھی یہ ایک سوال ہے کہ وزیراعظم کا یہ موقف اُن سات سوالات کی روشنی میں ہوگا جو حزب اختلاف نے پہلے سے متعین کررکھے ہیں؟ ابھی یہ بھی ایک سوال ہے کہ اگر وزیراعظم نوازشریف نے اپنے خطاب میں حزب اختلاف کےسات سوالات کے جواب نہیں دیئے تو حزب اختلاف کیا رویہ اختیار کرے گی؟
اطلاعات کے مطابق حکومت اور حزب اختلاف نے اس ضمن میں اپنی اپنی حکمت عملی ترتیب دے رکھی ہے۔اسپیکر ایاز صادق نے پہلے سے ہی اراکین اسمبلی کو خبردار کر رکھا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامہ کرنے والے رکن اسمبلی کو اسمبلی سے باہر کا راستا دکھا دیں گے۔
حکومت اور حزب اختلاف دونوں جوانب سے اس ہنگامہ خیز اجلاس میں کوئی حد عبور نہ کرنے کا واضح عندیہ دیا جارہا ہے۔ مسلم لیگ نون کی طرف سے دیئے جانے والے تاثر کے مطابق وزيراعظم نواز شريف قومی اسمبلی میں آکر پہلے پاليسی بيان ديں گے جس ميں وہ ایوان کو بتائيں گے كہ ان كا كسی بھی آف شور كمپنی ميں نام نہيں آیا اور ان كے بچوں پر پاكستانی قوانين كا اطلاق نہيں ہوتا اس ليے وہ کسی بھی جگہ کاروبار کا مکمل حق رکھتے ہیں۔بعض حلقے یہ تاثر بھی دے رہے ہیں کہ نوازشریف اپنے اس پاليسی بيان كے بعدحزب اختلاف کی جانب سے پوچھے گئے ضمنی سوالات كے جوابات بھی ديں گے۔تاہم اس پوری مشق میں بظاہر حزب اختلاف کی طرف سے پوچھے گیے کسی سوال کے براہ راست جوابات ملنے کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں۔
دوسری جانب حزب اختلاف نے وزيراعظم كی اسمبلی آمد پراحتجاج نہ كرنے كا فيصلہ كيا ہے،اجلاس ميں حزب اختلاف كی جانب سے سب سے پہلے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ تقريركريں گے،تحریک انصاف کے رہنما رہنما شاہ محمود قريشی كا كہنا ہے كہ وزير اعظم كی آمد پر تحریک انصاف احتجاج نہیں کرے گی لیکن ان سے جوابات کا مطالبہ ضرور کیا جائے گا۔ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ وزیراعظم سے قبل ایوان میں حزب اختلاف کے اراکین اظہار خیال کریں گے جس کے بعد وزیراعظم پاناما لیکس کے معاملے پراُن کے تحفظات پر بات کریں گے۔ ایک امکان یہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ حکومت کسی بھی جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے متفقہ ضوابط کار کے لئے اپنی مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کرسکتی ہے یا اسپیکر کو بھی کہا جا سکتا ہے کہ وہ متفقہ ضوابط کار کے لئے حکومت اور حزب اختلاف کے ارکان پر مشتمل کمیٹی بنا دیں۔ایک امکان یہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم اجلاس میں اعلان کریں گے کہ ان کے بچے جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔ جس کی تشکیل کے امکانات پہلے ہی معدوم ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن پاناما لیکس کے معاملے پرسب سے پہلے وزیراعظم کے خاندان کے احتساب کا مطالبہ کرے گی ۔ اس ضمن میں متحدہ حزب اختلاف وزیراعظم سے اپنے سات سوالات کے جواب دینے کے لیے اپنا اصرار جاری رکھے گی۔ اس سلسلے میں ایک دلچسپ صورتِ حال تب ہو گی جب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی خصوصی طور پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے اوراپنی آف شور کمپنی پر وضاحت دیں گے ۔ عمران خان اپنی اور دیگر ارکان کی آف شور کمپنیوں کا موازنہ بھی کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی، سوشل میڈیا پیغامات جاری ن...
عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دبائو کومودی سرکار نے سرتسلیم خم کرلیا بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پرہے، بھارتی چینلاین ڈی ٹی وی عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دباؤ کیسامنے مودی سرکار نے سرتسلیم خم کردیا ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ ن...
سندھ حکومت فسطائیت بند کرے، کراچی والے اپنا حق مانگتے رہیں گے تو کیا کل شہریوں کو یہ نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے ...
رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کی قطر ک...
وزیرِ اعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذر...
لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سیزفائر کی مدت کے دوران تجارتی بحری جہازوں کیلئے کھلی رہے گی، ایرانی پورٹ اور میر ی ٹائم آرگنائزیشن کے طے کردہ راستوں سے گزرنا ہوگا، عباس عراقچی بحری ناکہ بندی پوری طاقت سے برقرار رہے گی، یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران سے ہمارا لین دین...
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...
متعدد افراد زخمی،مودی کی پالیسیوں کیخلاف علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں شدید جھڑپیں، بھارتی فورسز کی 2گاڑیوں کو آگ لگادی ، فوجیوں کو یرغمال بنالیا مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کیخلاف عوام میں شدید غم و غصہ،علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں۔ بھارت کے اپنے ...
موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ،واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل آئی جی کا نوٹس، ایڈشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی فی الفور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی (رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں مدرسے والی نہر کے قریب ڈاکووں کی پولیس اہلکاروں پر ہونے والی ف...
عدالت کی ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر کارروائی سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی عدالت نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وا...
امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے حملہ کر کے 4طبی ورکرز کو قتل کر دیا بنت جبیل میں حزب اللہ، اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ، میڈیارپورٹ جنگ بندی مذاکرات کے باوجود لبنان پراسرائیلی حملے جاری ہیں، لبنان میں 24 گھنٹوں میں مزید 43 شہری شہید کر دیئے گئے ۔غیرملکی میڈیارپ...