... loading ...

وزیر اعظم نواشریف نے پاناما لیکس میں اُن کے خاندان کے اہم افراد کی “آف شور کمپنیوں” کے انکشاف کے بعد قوم سے خطاب میں گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ اُنہوں نے اپنے خطاب میں پاناما لیکس کے مسئلے پر ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ افسوس ناک طور پر جوڈیشل کمیشن کی تاریخ پاکستان میں کچھ اچھی نہیں ہے۔
وزیر اعظم نے پاناما لیکس کے حوالے سے براہ راست پیدا ہونے والے سوالات کے جواب دینے کے بجائے اپنے خاندان کی مظلومیت کا رونا، رونا زیادہ منا سب سمجھا۔ اور اُن زیادتیوں کا ذکر کیا جو پیپلز پارٹی کے دور میں اتفاق فاؤنڈری کے ساتھ ہوئی تھیں۔ مگر یہ دراصل دو طرفہ عمل تھا جن میں دونوں جماعتیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون ایک دوسرے کے خلاف ملوث تھیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے میرے خاندان کو نشانہ بنایا جارہا ہے، زندگی میں پہلی بار ذاتی وضاحت کے لیے پیش ہوا ہوں، الزامات لگانے والے جوڈیشل کمیشن میں ثبوت پیش کریں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اُن کے خاندان پر الزامات تو پاناما لیکس کے ذریعے سامنے آئے ہیں۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ نے تو محض اس کا اظہار وابلاغ کیا ہے۔ ایسی صورت میں الزامات کاسارا بار تو پاناما لیکس پر ہے، اور اُنہیں کسی جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی کیا ضرورت ہے؟ یہ ایک مزے کی بات ہے کہ دنیا بھر میں پاناما لیکس کے حوالے سے تفتیشی عمل پر زور دیا جارہا ہے اور پاکستان میں اسے جوڈیشل کمیشن کے سپرد کرکے ایک طرح سے ‘چہرہ بچائی’ کی جارہی ہے۔ کیونکہ جوڈیشل کمیشن کسی بھی طرح سے ایک تفتیشی ادارے کے اختیارات نہیں رکھتا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مختلف ادوار میں اتفاق فاؤنڈری کو ختم کرنے کی کوششوں کے باوجود ہم نے اپنے اوپر واجب الادا پونے چھ ارب روپے کے تمام قرضے ادا کیے اور ہمارے خاندان نے قرض معاف کرایا نہ مارک اپ۔ اس ضمن میں انہوں نے مزید یہ کہا کہ اب ہمارے اوپر کسی بینک کی ایک پائی بھی باقی نہیں، حکومت میں رہتے ہوئے کبھی کاروبار کو اقتدار سے منسلک نہیں کیا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس پوری صورت حال کو خلافِ واقعہ ہونے کے باوجود جوں کی توں درست بھی مان لیا جائے تو اس سے یہ کیسے ثابت ہوتا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ غلط ہے۔
وزیر اعظم کے مطابق “ساتھیوں کا مشورہ تھا کہ چونکہ مجھ پر کوئی الزام نہیں اور میرے بیٹے عاقل و بالغ ہیں تو مجھے اس معاملے میں وضاحت کی ضرورت نہیں”۔اس طرح وزیر اعظم نے دراصل یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ اُن کے ہاتھ صاف ہیں۔ مگر یہ معاملہ ایک تفتیش سے ہی ثابت ہو سکتا ہے۔ وزیر اعظم کے اس نوع کے الفاظ سے نہیں۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب کے آغاز میں اپنے خاندان کے کاروبار کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا کہ “الزامات کی تازہ لہر کے مقاصد کو خوب سمجھتا ہوں، میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ ہر روز الزامات عائد کرنے والوں کو جواب دوں۔”یہ بات ایک بار پھر خلط مبحث پیدا کررہی ہے۔ کیونکہ وزیر اعظم پرعائد کیے گیے الزامات کا تعلق پاکستانی سیاست سے نہیں۔ یہ ایک لمبی چوڑی فہر ست ہے جو دنیا کے بڑے حکمرانوں اور کاروباری شخصیات سے متعلق ہے۔ اب روسی صدر پیوٹن کے ساتھ اُن کا نام آنے کا تعلق پاکستان میں الزامات کی لہر سے کہاں ہوا؟
وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں اسی نوع کی گفتگو کرکے ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی ۔ وزیر اعظم نواز شریف کے مطابق “1999 کے بعد حکومت کا تختہ اُلٹ کر ایک بار پھر کاروبار تباہ کیا گیا، ماڈل ٹاؤن میں ہمارا گھر بھی چھین لیا گیا، ملک بدر کردیا گیا، بینک کھاتے، صنعتی یونٹس وغیرہ کے خلاف تحقیقاتی اداروں کو لگا دیا گیا، سالہا سال تک ہم یکطرفہ احتساب کے پل صراط میں چلتے رہے”۔ ایک بار پھر سوال یہی پیدا ہوتا ہے کہ آخر پاناما لیکس کا تعلق اس پوری صورتِ حال سے کیسے بنتا ہے؟
اپوزیشن کی سڑکوں پر احتجاج کی دھمکی،ہم سینوں پر گولیاں کھائیں گے،عمران خان کی آنکھ کی 85 فیصد بینائی چلی گئی، معاملات نہ سدھرے تو سڑکوں پر آئیں گیگولیاں بھی کھائیں گے،راجا ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک آنکھ کی 85 فیصد ب...
عمران اندھا ہو گا تو بہت سے لوگ اندھے ہوں گے(جنید اکبر)ہمارے پاس آپشنز ہیں غور کیا جا رہا ہے(سہیل آفریدی)ہم توقع کرتے ہیں عمران خان کو فی الفور جیل سے رہا کیا جائیگا، سلمان اکرم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے بانی چیٔرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے گہری تش...
تختِ مظفرآباد کیلئے سیاسی بساط بچھ گئی، امیدواروں کے ناموں پر پراسرار خاموشی،اگلا صدر اور ڈپٹی اسپیکر پیپلز پارٹی سے ہی ہوں گے، آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت اجلاس میں دو ٹوک فیصلہ 30 روز کے اندر صدارتی انتخاب کا عمل مکمل کیا جانا ضروری ہے،نون لیگ اپنا صدر لائے گی(راجا فاروق حی...
تین ماہ سے دائیںآنکھ کی بیماری کو سنجیدہ نہیں لیا گیا، بانی چیئرمین کی عدالتی معاون سے ملاقات دو سال سے دانتوں کا معائنہ نہیں کرایا گیا، باقاعدگی سے بلڈ ٹیسٹ بھی نہیں کیے جا رہے، رپورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت بارے رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں، اس حوالے س...
ریکارڈ روم کاتالا لگا ہونے پر افسران کا اظہاربرہمی،تالا توڑ کر مطلوبہ دستاویزات لے گئے ریکارڈ میں گڑ بڑ کی شکایات پر تحقیقات جاری ہیں، ریٹائرڈ افسر سے رابطہ کرنے کی کوششیں کراچی میں کے ایم سی ہیڈ آفس میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف ...
نیتن یاہوکی صدر ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات ،ایران کے معاملے پر گفتگو کی ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے مطابق بورڈ عارضی انتظامی امور کی نگرانی کرے گا،رپورٹ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ بورڈ آف پیس اقدام میں...
فیصلے بند کمروں میں نہیں پارلیمانی فورم پر کھل کر مشاورت کرنی چاہیے،قومی یکجہتی کیلئے شفاف انتخابات اور حقیقی جمہوری عمل ناگزیر ہیں، غلط فیصلوں کی مخالفت کی جائے گی، سربراہ جے یو آئی خیبر پختونخوا حکومت بے اختیار ،اہم فیصلے وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں ہیں،موجودہ حکومت دھاند...
خیبر پختونخوا کے عوام ہر اس پالیسی سے بغاوت کرینگے جس میں ہمارا نقصان ہو، میڈیا پختونخوا کے عوام کو اپنا نہیں سمجھتا، 5 ہزار ارب روپے ہڑپ کرنے والوں کا میڈیا ٹرائل نہیں ہوتا،وزیراعلیٰ عمران خان کی صحت پر ابہام ختم کرنا ریاست اور وفاق کی ذمہ داری ،جیل میں غیرانسانی سلوک ہو رہا ہے...
سیاست سے فوج کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا پاکستان کے اندر تمام اسپانسرڈ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، میڈیا نمائندگان سے ملاقات سیکیورٹی ذرائع نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے پاک فوج کے حوالے سے حالیہ بیان کو ان...
ہم حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن ان کی پالیسی کا حصہ نہیں، شازیہ مری سولرپینل صارفین کیساتھ دھوکا ، وہ کیسے اپنا نقصان پورا کریں گے؟میڈیا سے گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی نے نیپرا کے نئے سولر نیٹ میٹرنگ قواعد پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئ...
دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ڈی آئی جی سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے۔ سجاد خان نے بتایا...
شہری خود پریشان ، شہر بھر میں گوشت فروشوں کی من مانے نرخ وصولی انتظامیہ کی کارروائیاں بے سود، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا شہری خود ساختہ مہنگائی سے پریشان ہیں، دکانوں پر مٹن، بیف اور چکن کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں مؤثر دکھائی نہیں ...