... loading ...

کسی بھی ابہام کے بغیر اب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ فوجی اور سیاسی قیادت میں تناؤ ، کھنچاؤ اور اختلافات مسلسل بڑھتے جارہے ہیں۔ فوج کی طرف سے گلشن اقبال پارک دھماکے کے بعدپنجاب بھر میں آپریشن کے فیصلے کے بعدوزیر اعظم نوازشریف اور فوجی سربراہ کے درمیان رابطوں میں انقطاع پیدا ہو گیا تھا۔ جسے دور کرنے اور اختلافات کو ایک حد سے آگے نہ جانے دینے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف حرکت میں آئے تھے۔ اور اُنہوں نے جی ایچ کیو میں فوجی سربراہ سے 31 مارچ کو ایک ملاقات کی تھی ۔ جس کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی اگلے ہی دن یکم اپریل کو فوجی سربراہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی تھی ۔مگر ان ملاقاتوں کے بعد یہ ایک دلچسپ امر ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف اور فوجی سربراہ میں چار روز تک کوئی ملاقات نہیں ہو سکی تھی۔ تاہم 4 اپریل کو فوجی اور سیاسی قیادت میں ایک ملاقات کا اہتمام بآلاخر ممکن ہو سکا۔ وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والی مختصر خبر میں بس یہ کہنے پر اکتفا کیا گیا کہ نواز شریف نے ملکی اور داخلی سیکیورٹی امور پر ایک اعلی سطحی اجلاس کی سربراہی کی۔ مذکورہ اجلاس میں نوازشریف کے ہمراہ چودھری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار تھے جبکہ فوجی سربراہ کے ہمراہ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر تھے۔ گلشن اقبال پارک دھماکے کے بعد وزیر اعظم نوازشریف کی فوجی سربراہ سے یہ پہلی ملاقات ایک طویل تعطل کے باعث اگرچہ ایک خوشگوار امرہے مگر مبصرین کے نزدیک یہ ملاقات کچھ زیادہ پیش رفت کا باعث نہیں بن سکی۔ اور سیاسی فوجی قیادت کے درمیان پنجاب آپریشن سمیت مختلف امور پر اختلافات کے جوں کے توں ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔
بعض باخبر حلقوں کے مطابق فوجی قیادت پنجاب آپریشن کو بلا تفریق اور بلامداخلت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ جبکہ نون لیگ اِسے اپنی حمایت کے گڑھ میں انتہائی نقصان دہ سمجھتی ہے۔ خاص کر ایسے حالات میں جب بعض سنگین نوعیت کے جرائم کی سرپرستی میں نون لیگ کے رہنماؤں کے نام بھی آرہے ہوں۔ یہ ایک دلچسپ امر ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے آپریشن کے حوالے سے رینجرز کے کردار پرجو موقف اختیار کیا تھا ، تقریباً وہی موقف مسلم لیگ نون کا پنجاب بھر میں جاری فوجی آپریشن کے حوالے سےاب ہے۔ مگر تب مسلم لیگ نون کی حکومت اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے صوبائی حکومت کے موقف کو مسترد کر دیا تھا۔ مبصرین کے نزدیک اگلے کچھ دنوں میں یہ واضح ہو جائے گا کہ فوج کی جانب سے جاری پنجاب میں آپریشن پر فوج کو ئی سیاسی دباؤ لیتی ہے یا نہیں۔ اور یہ بھی واضح ہو جائے گا کہ نواز شریف فوجی موقف کی حمایت پر مجبور ہوتے ہیں یا اس معاملے میں تصادم کی طرف جاتے ہیں ۔آئندہ کچھ دنوں میں حالات جو بھی رخ اختیار کریں ، یہ امر طے ہے کہ فوجی او ر سیاسی قیادت میں مستقل تناؤ کی کیفیت نہ صرف برقرار ہے بلکہ یہ پنجاب آپریشن کے علاوہ احتساب کے معاملے پر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...