... loading ...

فرانس کی وزیر برائے حقوق نسواں نے اسلامی حجاب لینے والی خواتین کو امریکا کے ان سیاہ فاموں سے تشبیہ دی ہے جو کبھی غلامی کے حق میں تھے۔ ان کے اس عجیب و غریب تقابل اور نسل پرستانہ جملے نے ایک نیا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔
لارنس روسینول نامی خاتون وزیر نے فرانس کے ایک ٹیلی وژن چینل کو دیے گئے انٹرویو کے دوران ایچ اینڈ ایم، مارکس اینڈ اسپینسر اور ڈولچ اینڈ گیبانا جیسے معروف اداروں پر تنقید کی کہ جنہوں نے مسلمان خواتین کے لیے حجاب سمیت دیگر مصنوعات پیش کی ہیں۔ انہوں نے اداروں کو “غیر ذمہ دار” قرار دیا اور کہا کہ وہ “عورتوں پر پابندی کے رحجان کو فروغ دے رہے ہیں۔” جب انٹرویو لینے والے نے سوال کیا کہ بہت سی مسلمان خواتین اپنی مرضی سے حجاب لیتی ہیں تو روسینول نے کہا کہ “بلاشبہ ایسی خواتین ہیں جو حجاب کا مرضی سے انتخاب کرتی ہیں، اسی طرح جیسے امریکی نیگرو بھی تھے جو غلامی کے حق میں تھے۔”
اس تقابل اور خاص طور پر الفاظ کے استعمال نے فوری ردعمل پیدا کیا۔ ٹوئٹر پر ایک صارف نے کہا کہ نسل پرستی لارنس روسینول نے شروع ہوتی ہیں اور گالیوں، تشدد اور خون خرابے پر ختم ہوتی ہیں۔ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ یقیناً روسینول نے نسل پرستی کے خلاف ان کلاسوں میں حصہ نہیں لیا جو حکومت کرواتی ہے۔
معروف ویب سائٹ چینج ڈاٹ آرگ پر روسینول کے خلاف ایک آن لائن پٹیشن بھی دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں ایک مرتبہ پھر ایک سیاسی رہنما کی جانب سے زبانی تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہم ‘اسلامی فیشن’ پر بے جا بحث میں مدعو ہونے کے بعد روسینول نے متنازع سوالات کھڑے کیے، تقسیم کو ہوا دی اور مسلمان خواتین اور افریقہ سے لائے گئے لاکھوں غلاموں کو رسوا کیا۔ اب تک اس پٹیشن پر ساڑھے 14 ہزار سے زیادہ دستخط ہو چکے ہیں۔
بعد ازاں فرانس کے قومی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے روسینول نے کہا کہ نیگرو کے لفظ کا استعمال دراصل زبان کی غلطی تھی اور ان کا اصرار تھا کہ انہوں نے غلامی اور غلاموں کی تجارت کے موضوع پر گفتگو کے علاوہ یہ لفظ استعمال نہیں کیا۔
واضح رہے کہ فرانس نے 2010ء میں نقاب اور برقعے پر پابندی عائد کردی تھی۔ سیکولر ازم کے داعی ملک میں لوگوں کے لباس کے انتخاب پر بھی پابندیاں عائد کرنا ظاہر کرتا ہے کہ سیکولر ازم لوگوں کے عقائد کو کس حد تک ان کا ذاتی معاملہ سمجھتا ہے۔
حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا،نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر نہیں آئے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر7 پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، اسرائیلی جیلوں س...
بحریہ ٹاؤن ہلز میں واقع 67ایکڑ پر مشتمل علی ولا کو منجمد کر دیا ، جو مبینہ طور پر علی ریاض ملک کے نام پر تعمیر کی گئی تھی، رہائش گاہ میں جدید سہولیات جیسے ہیلی پیڈ، منی چڑیا گھر اور سوئمنگ پولز شامل ہیں،ذرائع حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات کی ملکیت1338ایکڑ اراضی بھی منجمد،مبینہ طو...
پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم مت...
اجلاس ختم ہونے کے بعداقبال آفریدی اور جنید اکبر میں تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش ، جنید اکبر کے روکنے پر سیخ پا ہوگئے،ذرائع قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹ...
یکم جنوری 2027 سے ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بلوں میں اضافے کا خدشہ گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی حکومت نے آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ی...
فیلڈ مارشل اورشہباز شریف نے ایران جنگ بندی پر بہترین کردار ادا کیا، امریکی صدر پاکستان غیر جانبدار ثالث نہیں رہ سکتا، مجھے پاکستان پر بالکل اعتماد نہیں، لنڈسے گراہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہو...
عالمی مالیاتی ادارے کامشکوک مالی ٹرانزیکشن پر اظہار تشویش، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی،ذرائع کالے دھن، غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی،بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام...
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پر سخت ردِعمل، امریکی میڈیا رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ ...
7 اکتوبر کے قیدیوں کیلئے سرعام ٹرائل اور سزائے موت کے متنازع قانون کی منظوری اسرائیلی پارلیمنٹ کے نئے قانون کی منظوری سے عالمی سطح پر تنازع مزید بڑھنے کا خدشہ اسرائیلی پارلیمنٹ (نیسٹ) نے ایک متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں زیرِ...
ایک ہفتے میں عمران خان کا درست علاج نہ ہوا اور ملاقاتیں نہ کرائی گئیں تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا،8 فروری کو نوجوان طبقے نے آپ کے سارے پلان الٹ دئیے، اپوزیشن لیڈر بلوچستان سے لے کر کے پی تک بغاوت کی فضا ہے، ایک اور آئینی ترمیم کی تیاری ہورہی ہے، پاکستان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ...
امریکی فوج افزودہ یورینیم کی نگرانی کر رہی ہے ایران کو عسکری طور پر شکست دی جا چکی ،قیادت کی اے اور بی ٹیم مکمل ختم ، سی ٹیم کا کچھ حصہ بھی ختم ہو چکا ہے ایران کو جوہری ہتھیار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ غیر ذمہ دار ہے،معاہدہ کر کے اسے توڑ دیتا ہے، امریکا کو آبنائے ہرمز کی ضرورت ...
پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جانا چاہئے، شہباز شریف کی اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،آئی ٹی کے شعبے میں شہری اور دیہی علا...