... loading ...

ترکی کا دارالحکومت انقرہ ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کے حملے کی زد میں آ گیا ہے، جس میں ایک کار بم کے ذریعے کیے گئے خودکش حملے میں 34 افراد ہلاک اور 125 زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ایک خاتون سمیت دو افراد اس کار میں سوار تھے جو ایک مصروف عوامی علاقے میں دھماکے سے پھٹ گئی اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی۔ گو کہ ابھی تک واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی لیکن خدشہ یہی ہے کہ یہ حملہ کرد باغیوں نے کیا ہے۔
یہ واقعہ انقرہ کے چوک قزل آئی کے قریب اتاترک بلواری کے بس اسٹاپ پر ہوا جہاں صرف عام افراد ہی موجود تھے۔ یہ گزشتہ پانچ ماہ میں ترک دارالحکومت میں ہونے والا تیسرا دہشت گرد حملہ ہے۔ ابھی تین ہفتے قبل ہی انقرہ میں فوجی اہلکاروں کی بس پر اسی نوعیت کا خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 29 افراد مارے گئے تھے جبکہ گزشتہ اکتوبر میں شہر کی تاریخ کی بدترین دہشت گردی ہوئی تھی جب مرکزی ریلوے اسٹیشن پر حملے میں 10 افراد نے جان دی تھی۔
کرد بغاوت کے دوبارہ ابھرنے، سرحد کے ساتھ داعش کے خطرے اور شامی مہاجرین کے بحران کی وجہ سے ترکی اس وقت سنگین مسائل کا سامنا کررہا ہے اور صدر رجب طیب اردوغان کہتے ہیں کہ وہ دہشت گردوں کو ان کے قدموں پر جھکا کر دم لیں گے۔ اقوام متحدہ اور دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے ان دھماکوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ زخمیوں میں غیر ملکیوں کے شامل ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
وزیر صحت محمد موذن اوغلو کے مطابق 30 افراد جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ چار نے ہسپتالوں میں جان دی اور کم از کم 19 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ وزیر داخلہ افکان اعلا نے کہا کہ یہ حملے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ارادوں کو توڑ نہیں سکتے۔
واضح رہے کہ ابھی دو روز قبل ہی امریکی سفارت خانے نے انقرہ میں ممکنہ حملے کے پیش نظر سیکورٹی انتباہ جاری کیا تھا، اور امریکی عوام سے ترک حکومت کے دفاتر اور رہائش گاہوں سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی۔
عالمی مالیاتی ادارے کامشکوک مالی ٹرانزیکشن پر اظہار تشویش، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی،ذرائع کالے دھن، غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی،بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام...
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پر سخت ردِعمل، امریکی میڈیا رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ ...
7 اکتوبر کے قیدیوں کیلئے سرعام ٹرائل اور سزائے موت کے متنازع قانون کی منظوری اسرائیلی پارلیمنٹ کے نئے قانون کی منظوری سے عالمی سطح پر تنازع مزید بڑھنے کا خدشہ اسرائیلی پارلیمنٹ (نیسٹ) نے ایک متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں زیرِ...
ایک ہفتے میں عمران خان کا درست علاج نہ ہوا اور ملاقاتیں نہ کرائی گئیں تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا،8 فروری کو نوجوان طبقے نے آپ کے سارے پلان الٹ دئیے، اپوزیشن لیڈر بلوچستان سے لے کر کے پی تک بغاوت کی فضا ہے، ایک اور آئینی ترمیم کی تیاری ہورہی ہے، پاکستان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ...
امریکی فوج افزودہ یورینیم کی نگرانی کر رہی ہے ایران کو عسکری طور پر شکست دی جا چکی ،قیادت کی اے اور بی ٹیم مکمل ختم ، سی ٹیم کا کچھ حصہ بھی ختم ہو چکا ہے ایران کو جوہری ہتھیار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ غیر ذمہ دار ہے،معاہدہ کر کے اسے توڑ دیتا ہے، امریکا کو آبنائے ہرمز کی ضرورت ...
پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جانا چاہئے، شہباز شریف کی اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،آئی ٹی کے شعبے میں شہری اور دیہی علا...
دشمن جان لے پاکستان کیخلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطر ناک اور تکلیف دہ ہوں گے،معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانیوالی جنگ نہ تھی یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا افغانستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کا خاتمہ کرے،بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا...
مریکی منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ،پہلے مرحلے میں ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان جبکہ دوسرے میں آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرکے جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی تیسرے میں 30 روزہ مذاکراتی دور میں بڑے سیاسی اور جوہری معاملات پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک آبنائے ہرمز ک...
بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے ،شہباز شریف اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔اسلا...
ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر،بنگلہ دیش میں 288 روپے میں دستیاب سری لنکا 370 ،بھارت 302 ،چین میں360 روپے فی لیٹرمیں فروخت حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحرا...
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...