... loading ...

مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کے بعد ڈاکٹر صغیر احمد کی طرف سے ایم کیوایم کو الوداع کہنے سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ یہ ایک زیادہ سنجیدہ کوشش ہے۔ جو متحدہ قومی موومنٹ کے اندر پائے جانے والی دراڑوں کو مزید گہرا کرنے والی ہے۔ اس کا سب یہ ہے کہ ڈاکٹر صغیر احمد متحدہ قومی موومنٹ کے اُن لوگوں میں شامل ہیں جن کا دامن صاف ستھرا ہے اور وہ نہ صرف ایم کیوایم کی صفوں میں پائے جانے والے جرائم پیشہ افراد سے مختلف مزاج کے حامل سمجھے جاتے ہیں بلکہ وہ وزارت رکھنے کے باوجود اُن افراد میں شمار کیے جاتے تھے، جن کے دامن پر بدعنوانی کے داغ بھی نہیں تھے۔ ڈاکٹر صغیر احمد کا نام اس اعتبار سے بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے کہ اُ ن کی اس جماعت سے وابستگی کا عرصہ اٹھائیس برسوں پر محیط رہا ہے۔ وہ کراچی میں پہلے سے موجود اُن لوگوں میں پہلے فرد ہیں جنہوں نے مصطفیٰ کمال کی وطن واپسی کے بعد ایم کیوایم سے اپنے راستے الگ کیے۔
ڈاکٹر صغیر احمد23 نومبر 1972 میں پیدا ہوئے۔ اُنہوں نے ڈاؤ میڈیکل کالج (موجودہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز) کراچی سے ایم بی بی ایس کیا جس کے بعد انہوں نے بائیو کیمسٹری میں ایم فل کیا۔ ڈاکٹر صغیر احمد نے زمانہ طالبعلمی میں ہی ایم کیو ایم کی خالق جماعت اور طلبا تنظیم آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او) سے وابستگی اختیار کی۔ اور پھر ایم کیوایم کے لیے مستقل طور پر کام کرتے رہے۔ وہ بہت نیچے سے بہت اوپر تک کام کرنے والے اُن افراد میں شامل رہے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کا اوڑھنا بچھونا اپنی جماعت کو بنا رکھا تھا۔ ڈاکٹر صغیر احمد تین مرتبہ رکن سندھ اسمبلی رہے۔ اُنہوں نے پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی کے لیے 2005 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور رکن سندھ اسمبلی بن کر صوبائی وزارت ماحولیات کا قلمدان سنبھالا۔ ڈاکٹر صغیر دوسری مرتبہ 2008 سے 2013 تک صوبائی اسمبلی کے رکن رہے جب کہ 2013 کے انتخابات میں بھی وہ کراچی سے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 117 سے 43 ہزار سے زائد ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔وہ 2008 سے 2014 تک مختلف اوقات میں وزیر صحت کے فرائض انجام دیتے رہے۔ڈاکٹر صغیر احمد سے 2014 میں وزارت کا قلمدان واپس لے لیا گیاتھا۔ مگر وہ موجودہ سندھ اسمبلی کے رکن اور قائمہ کمیٹی برائے محنت وافرادی قوت کے رکن بھی تھے۔ ڈاکٹر صغیر نے 7 مارچ کو ایم کیوایم کو خیرباد کہتے ہوئے سندھ اسمبلی سے استعفیٰ دیئے جانے کا بھی اعلان کیا ۔ کراچی کے مخصوص حالات میں ڈاکٹر صغیر احمد بھی اُن لوگوں میں شامل تھے جنہیں مختلف طرح کے خطرات کچھ عرصے سے درپیش تھے۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...