... loading ...
5 فروری کو پاکستان بھر میں پورے جوش و خروش کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منا یا گیا۔وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے اس موقع کی مناسبت سے آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کیا اور کشمیری عوام کو یقین دلایا کہ پاکستان ان کی جدوجہد کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے اور جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا،اس خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے اقوام متحدہ کو بھی تنقید کا نشا نہ بنا تے ہوئے کہا کہ دنیا کو ان سے پوچھ لینا چا ہئے کہ یہ مسئلہ اب تک حل کیوں نہیں ہوا۔
قائد حریت سید علی گیلانی کے ترجمان ایاز اکبر نے پاکستانی عوام ،حکومت اور اپوزیشن کا یوم یکجہتی منانے پر شکریہ ادا کیا اور ساتھ ساتھ وزیر اعظم پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کشمیر پر پاکستانی کے اصولی موقف کا اعادہ کیا،اس تقریر سے کشمیری عوام کے حوصلوں میں اضافہ ہوا ۔تاہم ترجمان کے بقول قول و فعل میں ہم آہنگی ضروری ہے۔
اور پاکستانی قیادت کو تواتر اور یکسوئی کے ساتھ ،اصولوں پر مبنی کشمیر پالیسی پر ڈٹا رہنا چاہئے تاکہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی عین رائے کے مطا بق حل ہوسکے۔ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں ، انہوں نے سوال کیا کہ جہاں آزادی مانگنے کے جرم میں جارح قوت کے ہاتھوں انسان قتل کئے جارہے ہوں،عصمتیں پامال کی جارہی ہوں ،ہر طرح کی انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہو،وہاں اس جارح اور قابض قوت کے ساتھ آلو پیا ز کے کاروبار کے کیا معنی ہے؟
سید صلاح الدین نے 5فروری کو پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے اور پاکستانی حکمرانوں،اپوزیشن اور عوام کے اس عزم کو دہرانے پر شکریہ ادا کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی ہر سطح پر حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا ایک اہم فریق ہے اور ایک فریق کی حیثیت سے اسے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر محاذ پر کشمیری عوام کی مدد و تعاون کرنے کا مکمل قانونی اور آئینی جواز ہے۔جہاد کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید صلاح الدین نے کہا کہ بھارتی قیادت اور بعض مایوس عناصرپاکستانی عوام کو کشمیری حریت پسندوں کے بارے میں بدظن کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔تاہم یوم یکجہتی مناکر پوری پاکستانی قوم نے کشمیریوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ تنہا نہیں اور انکی جا ئز جدوجہد میں وہ ہر محاذ پر ان کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ اور عالمی قوانین سے نا بلد بعض عناصر تحریک آزادی کشمیرکے مزاحمتی کردار کی اہمیت کو گھٹاکر ،صرف سیاست اور سفارت پر توجہ دینے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔حالانکہ کشمیری قوم نے 42سال تک سیاسی اورسفارتی جدوجہد کی لیکن امن کی زبان جارح نے کبھی سمجھی اور نہ مستقبل میں سمجھنے کی وہ صلاحیت رکھتا ہے ۔تمام پر امن ذرائع جب ناکام ہوئے تو کشمیری عوام نے اقوام متحدہ کے چا رٹر کے عین مطا بق عسکری مزاحمت کا فیصلہ کیا ۔ریاست کی آزادی کیلئے سیاسی جدوجہد کے ساتھ ایک مربوط اور مضبوط عسکری جدوجہد ضروری ہے۔
کشمیری امور کے ماہر اور صحافی عارف بہار نے وجود ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان کی تقریر کو تحریک آزادی کشمیر کیلئے حوصلہ افزا قرار دیا تاہم انہوں نے کہا کہ یہ ایک روایتی دن پر ایک روایتی تقریر تھی ۔اس موقع پر وزیراعظم سے یہ امید تھی کہ وہ مہاجرین کشمیر کی بحالی کیلئے کسی خصوصی پیکیج کا اعلان کریں گے ،لیکن ایسا نہیں ہوا۔معروف صحافی طارق نقاش نے وجود ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر بڑی جاندار تھی،انہوں نے بھارتی قیادت کو یہ خوبصورت الفاظ میں واضح پیغام دیا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر اس خطے میں امن ممکن نہیں،اور ساتھ ساتھ انہوں نے عالمی برادری کو بھی پیغام دیا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
پاسبان حریت جموں و کشمیر کے سربراہ اور مہاجر رہنما عزیر غزالی نے بھی وزیر اعظم کی تقریر کو سراہا تاہم اس دکھ کا اظہار بھی کیا کہ ایک طرف وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ ایک حصہ تکلیف میں ہو تو دوسرا حصہ کیسے سکون سے رہ سکتا ہے لیکن اس حصے میں 7500مہاجر خاندان ،جو بھارتی فورسز کے ظلم وجبر کے نتیجے میں یہاں مہاجرین کی حیثیت سے مقیم ہیں اور گو ناں گوں مسائل کا شکار ہیں ، وہ آج بھی انہیں بھول گئے۔عزیر غزالی نے کہا کہ بھگوڑے کشمیری پنڈتوں کیلئے نریندر مودی نے خزانوں کے دروازے کھول رکھے ہیں ،لیکن پاکستان کے نام پر مر مٹنے والے اگر کسمپرسی کا شکار ہوجائیں تو اس بے رخی کو کون سا عنواں دیں گے؟
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...