وجود

... loading ...

وجود

بھارت میں سفاک قاتل گورنر کے لیے اعلیٰ ترین اعزاز

هفته 30 جنوری 2016 بھارت میں سفاک قاتل گورنر کے لیے اعلیٰ ترین اعزاز

Jagmohan

کشمیری پنڈت اعلیٰ ذات کا ہندو تصور کیا جاتا ہے۔ تر دماغ اور خوبصورت مکھڑے والی یہ پنڈت برادری، وادی کشمیر کی جنت سے جگ موہن کی مہربانیوں سے نکل کر بھارت کے مختلف گرم علاقوں کی تپتی اور آگ اگلتی ہوئی سرزمین میں مقیم ہے۔ 1947ء میں جب پورے برصغیر میں ہندو اور مسلم کے نام پر خون بہایا گیا، وادی کشمیر میں ان کشمیری پنڈتوں کو مسلمانوں نے نہ صرف پناہ دی بلکہ ان کی عزت و آبرو کا تحفظ بھی کیا۔ گاندھی جی کواسی بنیاد پر یہ اعتراف کرناپڑاکہ” کشمیر سے مجھے روشنی کی کرن نظر آرہی ہے”کشمیری پورے بر صغیر کو احساس دلاتے رہے کہ کسی نہتے انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ چاہے مقتول کا تعلق کسی بھی مذھب سے ہو۔

1987ء کے انتخابات میں بھارتی حکومت کی بدترین دھاندلی کے نتیجے میں کشمیری قوم میں یہ احساس شدت سے ابھرا کہ ان کا حق خودارادیت کا خواب انتخابات میں شرکت سے کبھی پورا نہیں ہوگا کیونکہ بھارت آئین و قانون کی زبان سمجھنے سے قاصر ہے۔ اس انتخاب نے کشمیری عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بھارتی حکمرانوں کے خلاف ایک شدید نفرت نے جنم لیا،1989ء میں اس نفرت کا لاوا پھوٹ پڑا اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔۔ بھارتی ایوانوں کو آگ لگانے کی نعرہ بازی شروع ہوئی۔ “ہم کیا چاہتے۔ ۔ آزادی”کے فلک شگاف نعروں کی گونج ہر طرف سے سنائی دینے لگی۔ گلی کوچوں، گاؤں شہروں میں صرف ایک آواز کا غلغلہ تھا “بھارتی غاصبو! وطن ہمارا چھوڑ دو،چھین کے لیں گے آزادی”

کشمیری پنڈت برادری ان نعروں سے خوفزدہ نہیں تھی کیونکہ یہ نعرے نئے نہیں تھے۔ شیخ عبداللہ نے22 سال تک ایک بے مثال تحریک چلائی تھی اور گلی گلی قریہ قریہ اس دوران یہی نعرے لگتے تھے۔ پنڈت لوگ خوشی خوشی زندگی بسر کرتے تھے اور انہیں انتظار تھا اس تحریک کی کامیابی کا، کیونکہ کشمیرصرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ جموں کشمیر میں رہنے والی ہندو برادری بھی کشمیری ہی کہلاتی ہے اور وہ ان کی بھی سرزمین ہے۔

1990ء میں یہ تحریک اپنے عروج کی طرف جارہی تھی اور بھارت سرکار نے حقائق تسلیم کرنے کے بجائے اس تحریک کو آہنی ہاتھوں سے کچلنے کا فیصلہ لیا،اور یہ بھی طے ہوا کہ اس تحریک کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر، دنیا کی نظروں میں اپنی سفاک روش کو جائز بھی قرار دلوائے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھ کر ریاستی گورنر جگموہن کو کام سونپا گیاکہ وادی سے پوری ہندو آبادی کو جموں او ربھارت کے دوسرے علاقوں کی طرف منتقل کرے اور پھر بزور طاقت مسلم آبادی کو اپنا حق آزادی مانگنے کے جرم سے باز رکھے۔ جگ موہن کیلئے یہ مشکل کام نہیں تھا۔ بلکہ انہیں اس کا خوب تجربہ اس وقت حاصل ہوا تھاجب 1975ء میں دہلی کے گورنر کی حیثیت سے ایمرجنسی قوانین کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے ترکمان گیٹ دہلی میں ہزاروں مسلمانوں کو اس نے بے گھر کردیا تھا اور بستیوں کی بستیاں بلڈوز کی تھیں۔

جگ موہن نے کشمیر ی ہندو تنظیوں کو اعتماد میں لیا، ان کے ساتھ وعدے کئے گئے کہ انہیں باہر آرام و آسائش کے ساتھ زندگی گذارنے کا موقع فراہم کیا جائیگا۔۔ دنیا کی ہر نعمت انہیں فراہم کی جائیگی۔ انہیں صرف چند مہینے باہر گذارنے ہونگے۔ پھر وہ ہوں گے اور ان کا وطن ہوگا۔ چند مہینوں کا معاملہ ہے۔

بھارتی حکمرانوں کو اس سے دو طرح کے فائدے حاصل ہونے کی توقع تھی۔ ایک یہ کہ تحریک کو فرقہ وارانہ رنگ دیا جاسکے گا اور دوسرا آزادی پسندوں کا بلا کسی امتیاز کے خاتمہ کیا جاسکے گا۔ بعض مہاجر پنڈتوں کے خطوط سے جو سرینگر کے ایک مؤ قر” اخبار الصفاء” میں شائع ہوئے سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت کس طرح اس انخلا کو اپنے حق می استعمال کرنے کی سازش میں مصروف رہا۔

11ستمبر 1990ء میں ایک مہاجر کشمیری پنڈت، کے ایل کول (ایم اے ایم ایڈ) چمن چھانپورہ سرینگر حال نگروٹہ کیمپ جموں کا خط سرینگر کے اخبار روزنامہ الصفاء میں شائع ہوا۔ خط کے چند اقتباسات:
“میں جانتا ہوں کہ ہمارے کشمیر سے بھاگنے پر کشمیری مسلم بھائیوں کو بڑا دکھ پہنچ چکا ہوگا اور مجھے اس بات کا بھی احساس ہے کہ ہم ان کی محبت، عزت اور انسان دوستی سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔ کیونکہ ہم غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔ مجھے اس بات پر شرم محسوس ہورہی ہے کہ میری کمیونٹی نے کشمیری مسلم بھائیوں کی پیٹھ پر چھرا گھونپ دیا ہے۔ اور یہ سارا جگ موہن کے کہنے پر ہوا”

آگے وہ لکھتے ہیں:

“فروری کے پہلے ہفتے میں ہمیں چند خودساختہ رہنماؤں کے ذریعے گورنر جگ موہن کا ایک پیغام ملا جس میں ہمیں وادی چھوڑنے کا کہا گیا تھا۔ پیغام میں کہا گیا کہ تحریک دبانے کیلئے لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ مسلم نوجوانوں کو مارنے کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔ پنڈتوں سے یہ بھی وعدہ کیا گیا ہے کہ انہیں باہر ہر قسم کی آسائش بہم رکھی جائیگی اورمفت راشن،نوکریاں اور رہائش کا بھی انتظام ہوگا۔۔ پیغام میں یہ وعدہ بھی کیا گیا کہ جونہی مجوزہ منصوبہ تکمیل کو پہنچے گا اور تحریک دم توڑے گی تو پھر آپ کو واپس اپنی جگہوں پر بسایایا جائیگا۔ میری کمیونٹی کو اب اندازہ ہورہا ہے کہ عوامی بغاوت کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کیلئے ہمیں استعمال کیا گیا”

آگے جاکر وہ مزید لکھتے ہیں:

“یہاں کی مقامی آبادی ہمیں حملہ آور سمجھتی ہے اور اسی انداز کا سلوک ہمارے ساتھ کرتی ہے۔ دودھ، سبزی اور روزمرہ کی دیگر اشیاء مہنگے داموں ہمیں خریدنی پڑتی ہیں۔ ۔ ہمارے بچے آوارہ بن چکے ہیں کیونکہ سڑکوں پر گھومنے کے سوا ان کے پاس کوئی کام نہیں۔ اس علاقے کے لوگوں کا ہماری خواتین کے بارے میں یہ قابل شرم تصور ہے کہ پیسے کی خاطر وہ اپنا عصمت بیچ سکتی ہیں۔ “اسی طرح کا ایک مشترکہ خط 22ستمبر1990کے الصفا میں شائع ہوتا ہے خط کا صرف ایک پیرا گراف پڑھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ کشمیری پنڈت بھائی کس طرح اپنے وطن کو یاد کررہے ہیں اور اس دن کو کس طرح کوستے ہیں جس دن انہوں نے کشمیر چھوڑنے کی سازش کاحصہ بننے کی غلطی کی تھی۔۔ ملاحظ فرمائیں:

“ہمیں یہ تسلیم کرتے ہوئے بڑی شرمندگی محسوس ہورہی ہے کہ نہ صرف ہم نے اپنے مادر وطن کے ساتھ غداری کی بلکہ ان لوگوں کے ساتھ بھی بے وفائی کی جنہوں نے صدیوں سے ہمیں عزت دی، پیار دیا۔ ہمیں یہ اعتراف کرتے ہوئے بھی شرم محسوس ہوتی ہے کہ اس تحریک کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوششوں میں ہم شامل رہے حالانکہ ہمیں اس تحریک کا ایک حصہ بننا چاہئیے تھا۔ ”

معروف کشمیری صحافی و مصنف مرحوم خواجہ ثنا ء اللہ بٹ اپنی کتاب “عہد نامہ کشمیر “صفحہ نمبر234-235میں کشمیری پنڈتوں کے اس انخلاء کے بارے میں لکھتے ہیں:

“گورنر جگموہن نے کشمیری پنڈتوں کو ورغلانے کیلئے ان میں یہ خیال بڑی تیزی کے ساتھ پھیلا دیا کہ کشمیری پنڈتوں کو یہاں سے نکال لینے کے فوراََ بعد فوج سرینگر میں کریک ڈاون اور شہر کی ناکہ بندی کرکے بلا امتیاز لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دے گی۔ تاکہ اس مسلح بغاوت کا خاتمہ کردے جس پر قابو پانا حکومت کیلئیناممکن ہوگیا تھا۔ کشمیری پنڈتوں کے زیادہ ترگھرانے کرفیو کے نفازذ اوررات کے اندھیرے میں اپنے گھروں سے نکال کر گاڑیوں میں سوار کئے گئے، وہ لوگ کسی خوف میں مبتلا نہیں تھے۔ جس کا واضح ثبوت ہے کہ بہت سے کشمیری پنڈتوں نے اپنے گھر کی چابیاں اپنے ہمسایہ مسلمانوں کے حوالے کرکے ان سے کہا کہ وہ ان کے گھروں کی حفاظت کریں گے اور کشمیری مسلمانوں نے یقین دلایا اور ان سے کہاکہ وہ ان کے گھروں کی حفاظت کریں گے اور ان کے اس اعتماد پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔ یہی وجہ تھی کہ بہت سے کشمیری پنڈت جموں سے سرینگرآکر بار بار اپنے علاقوں میں جانے اور اپنے گھروں وغیرہ کے محفوظ رہنے کایقین کرلیتے ہیں۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ درجنوں کشمیر ی پنڈت گھرانے گورنر جگموہن کی ترغیب و تحریک اور یقین دہانیوں کے باوجود کشمیر ہی میں رہے۔ ان میں سے جو گھرانے بہکاوے میں آکر جموں اور دوسرے علاقوں میں گئے وہ برابر اپنے کئے پر پچھتاتے رہے اور ان میں سے بہت سے ایسے بھی ہیں جو اعلانیہ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ کشمیری پنڈتوں کوکشمیری مسلمانوں نے وادی سے نہیں نکالا، بلکہ گورنر جگموہن اور اس کے ما تحتوں نے ہی ان کو وادی سے نکالا۔”

اب جہاں تک کشمیری مسلمانوں کا تعلق ہے توان کے ساتھ وہی ہوا جس کا خاکہ تیار کیا گیا تھا۔

“Committe For Initiative On Kashmir”کی چار رکنی کمیٹی کے اراکین جناب ٹپن بوس، دنیش موہن،گوتم نو لکھااور سمنتا بنرجی نے 12سے16 مارچ 90تک کشمیر کا دورہ کیا۔ ٹیم کے اراکین، زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ لوگوں سے ملے اور ایک تفصیلی رپورٹ تیا ر کی۔ رپورٹ کا ایک اقتباس:

جہاں یہ ٹیم اصولی طور پر ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے وہیں اس بات پر متفق ہے کہ کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی ہندوستانی ریاست کو یہ جواز فراہم نہیں کرتی کہ وہ ریاست کے کسی بھی حصے میں رہنے والے لوگوں کے بنیادی حقوق کے احترام اور تحفط فراہم کرنے کی ذمہ داری سے مبراہوسکیں۔ اس ٹیم پر حقائق کی روشنی میں یہ بات آشکارہ ہوئی کہ کشمیر میں ہندوستانی مسلح افواج اور سول انتظامیہ دہشت گردی کو روکنے میں با لکل ناکام رہے ہیں اور اپنی اس ناکامی کو چھپانے کے لئے وادی کے معصوم لوگوں کو ظلم کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ٹیم نے جن ہندوستانی حکومت کے اہلکاروں سے بات کی وہ تمام کے تمام اسی نفسیاتی خوف کا شکار نظر آ ئے جس کے تحت وادی کا ہر شخص انہیں پاکستانی دہشت گرد نظر آتا ہے۔ انہی نفسیاتی کیفیات کے باعث وادی میں امن امان کے لئے جاری آپریشن اب وادی کے رہنے والوں کے لئے ذلت، مستقل خوف، عدم تحفط اور موت کا پیغام بن گیا ہے۔ نتیجہ یہ نکلا ہے کہ یہاں کی آبادی کو ایک ایسی بند گلی میں دھکیل دیا گیا ہے جہاں وہ سمجھتے ہیں کی بھارتی جبر و استبداد سے بچنے کا واحد راستہ نئی دہلی سے آزادی ہے۔ اس کیفیت کا اظہار کشمیری حکومت کے ایک افسر کے بیان سے ہوتا ہے جب وہ بھی یہ کہنے پر مجبور ہوا کہ۔ انیس جنوری تک میں عسکریت پسندوں کے خلاف تھا لیکن آج میں انکے ساتھ ہوں۔”

انڈین پیپلز فرنٹ (IPF) کی سات رکنی ٹیم نے فرنٹ کے سربراہ ناگ بھوشن پٹنائیک کی سربراہی میں جون 1990میں کشمیر کا دورہ کیا۔ ٹیم کے دوسرے اراکین میں ممبر پارلیمنٹ رامیشور پرساد، جنرل سیکرٹری (IPF)جناب دیپنکار بٹاچاریہ اور وائس پریذیڈنٹ (IPF) راماجی راؤ شامل تھے۔ ٹیم کے اراکین تقریباً ایک ہفتے کشمیر میں رہے۔ ان کی دی گئی رپورٹ کا ایک اقتباس ملاحظ فرمائیں۔

“ہم جہاں بھی گئے، جس سے بھی ملے، ہم نے جگ موہن کے مظالم کی داستانیں سنیں بھی اور محسوس بھی کیں۔ وہ مظالم جو 19جنوری سے25فروری تک پوری شدت کے ساتھ جاری رہیں۔ ہم اس بات پر پوری طرح متفق ہیں کہ سابق گورنر کو اپنے جرائم کا حساب دینے کیلئے عدالت کے کٹہرے میں لانا چاہئیے۔ یہ صرف کشمیر میں سیاسی عمل شروع کرنے کیلئے ضروری نہیں بلکہ جمہوری اداروں پر اعتماد اور ان کی حفاظت کیلئے بھی یہ ضروری ہے۔”

29 مئی 1990ء کو انڈیپینڈنٹ اخبار لندن (Independent) کی یہ دلخراش کہانی بھی ایوارڈ یا فتہ بھارتی گورنر جگ موہن کی سفاکیت پر سے پردہ اٹھاتی ہے۔

“ہندوستانی بربریت کے ایک چشم دید گواہ نے لوگوں کے ایک ہجوم پرہندوستانی پولیس (سنٹرل ریزرو پولیس فورس )کی اندھا دھند فائرنگ کا احوال اس طرح بیان کیا۔ فائر فائر فائر۔۔ ۔ لوگ گولیاں کھا کر گر رہے تھے۔ میں بھی نیچے گر پڑا۔ ہندوستانی پولیس نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ ہر طرف لاشیں بکھری پڑی تھیں اور کراہتے ہوئے زخمی تھے۔ لیکن مجھے کوئی گولی نہ لگی میں زندہ اور محفوظ تھا۔ پھر ایک اہلکار بندوق تانے میرے پاس آیا۔ مجھ پر نشانہ تانا اور فائرنگ شروع کر دی۔ میں خوش قسمت تھا کہ اسکے جھکنے کے باعث گولی میری پشت کو چھوتی گزر گئی۔ اس نے چھ فائر کئے۔ ٹھک، ٹھک، ٹھک، ٹھک، ٹھکا ٹھک۔ میرا سر محفوز رہا اور میں نے اپنے ہوش بھی قائم رکھے۔ اس دوران میں نے دیکھا کہ پل پر ہر طرف لاشیں بکھری پڑی تھیں۔ اس چشم دیدگواہ نے دیکھا کہ پولیس والے بندوق تانے لاشوں کے درمیان سے گزر رہے تھے اورزخمیوں کو مسلسل گولیاں مار رہے تھے۔ کسی بھی حرکت کرتے ہوئے جسم، کوئی بازو سر یا ٹانگ حرکت کرتی نظر آتی تو وہ فو راً گولیاں داغ دیتے۔ اور ساتھ ساتھ کہتے۔ ۔ ۔ تو تمھیں پاکستان چاہئے۔ تمھیں آزادی چاہئے۔ گولی داغتے اور کہتے۔ یہ لو اپنی آزادی۔۔ ۔ وہ جنوری کا آخری ہفتہ تھا۔ میں نے ایک ننھے لڑکے کو ایک سٹال کے نیچے کھڑا ا دیکھا۔ وہ اہلکار آیا اور اس معصوم بچے پر گولیاں داغ دیں جبکہ اس لڑکے نے ایک پتھر بھی پولیس والوں کی طرف نہیں پھینکا تھا۔”

مار دھاڑ، قتل و غارتگری، جلاؤ گھیراو کاسلسلہ صرف جگ موہن کے دور حکومت کا خاصہ رہا۔ یاد رہے گورنر جگمو ہن نے 20 جنوری 1990ء کو ریاستی گورنر کی حیثیت سے چارج سنبھالا، اور 22 مئی 1990ء کو انہیں فارغ کیا گیا۔ ان 123دنوں میں 74 دنوں کرفیو لگا رہا۔ ان 123دنوں میں پوری ریاست میں لوگوں کے مارنے کا سلسلہ جاری رہا۔ ہر روز لاشیں گرتی رہیں، جنازے اٹھتے رہے، جلاو گھیراو ہوتے رہے، پاکدامن خواتین کی عصمتوں کو داغدار بنانے کی کوششیں ہوتی رہیں۔ اس سفاک گورنر نے کشمیری پنڈت بھائیوں کو تحریک آزادی کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کیلئے استعمال کیا گیا،اور اس آڑ میں ہزاروں مسلمانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ لئے۔ ایسے شخص کو نریندر مودی کی حکومت نے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا۔ ایک کھلم کھلا پیغام ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ پھر بھی سرنگ کے اس پار بعض لوگوں کو روشنی کی کرن نظر آرہی ہے۔ اللہ رحم فرمائے۔


متعلقہ خبریں


سانحہ گل پلازہ پر حکمران اتحاد آمنے سامنے(نون لیگ ، پیپلزپارٹی ،ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی میں ایک دوسرے پر الزامات) وجود - بدھ 21 جنوری 2026

18ویں ترمیم ایک ڈھکوسلہ ثابت ہوئی اس کے نتیجے میں زیادہ تر اختیارات صوبائی دارالحکومت میں جمع ہو گئے ہیں( خواجہ آصف)یہ آگ ہے، ہوجاتا ہے،شہلا رضا کا گل پلازہ آتشزدگی پر تبصرہ الطاف حسین کے گن مین گوگا نے ایک دکان کو دو میں تقسیم کیا( عبدالقادر پٹیل)جب گوگا پلازہ بنوا رہا تھا ی...

سانحہ گل پلازہ پر حکمران اتحاد آمنے سامنے(نون لیگ ، پیپلزپارٹی ،ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی میں ایک دوسرے پر الزامات)

گل پلازہ کے دو فلور کلیئر، 28 افرادجاں بحق، 85 لاپتا،ملبہ ہٹانے، لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری وجود - بدھ 21 جنوری 2026

27 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل ،گلے میں پہنے لاکٹ کی مدد سے خاتون کو مصباح کے نام سے شناخت کر لیا ، تاجر تعاون کریں، ریڈ زون سے دور رہیں، دیگر حصے انتہائی کمزورہیں،ماہرین ایس بی سی اے ریسکیو اہلکاروں کو کوئی لاش نہیں ملی البتہ شک ہیعمارت کی بائیں جانب زیادہ لاشیں ہوں گی،وہاں راستہ ...

گل پلازہ کے دو فلور کلیئر، 28 افرادجاں بحق، 85 لاپتا،ملبہ ہٹانے، لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری

پختونخوا کو 800 ارب دیے ، ترقی نظر نہیں آتی، وزیراعظم وجود - بدھ 21 جنوری 2026

صوبے میں وہ ترقی نظر نہیں آتی جو دیگر صوبوں میں دکھائی دیتی ہے، شہباز شریف وفاق اور صوبے میںسرد جنگ کا تاثر درست نہیں،قومی ورکشاپ میں خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے گزشتہ 15 برس میں 800 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں، تاہم صوبے میں وہ ترقی نظر نہی...

پختونخوا کو 800 ارب دیے ، ترقی نظر نہیں آتی، وزیراعظم

مضبوط اورعوام دوست پولیس داخلی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے،فیلڈ مارشل وجود - بدھ 21 جنوری 2026

داخلی سلامتی، قانون کی حکمرانی کیلئے مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس ناگزیر ہے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیشنل پولیس اکیڈمی، اسلام آباد کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پ...

مضبوط اورعوام دوست پولیس داخلی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے،فیلڈ مارشل

آگ گل پلازہ میں نہیں، ہرشہری کے دل میں لگی ہے وجود - بدھ 21 جنوری 2026

گل پلازہ آتشزدگی کوسانحہ قراردیاجائے، ہم چاہتے ہیں صوبائی حکومت کیساتھ تعاون کریں آئیے ملکرکراچی کو ممدانی کانیویارک بنائیں یا صادق خان کا لندن بنائیں،ایم کیو ایم رہنما ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں نہیں کراچی کے ہرشہری کے دل میں آگ لگی ...

آگ گل پلازہ میں نہیں، ہرشہری کے دل میں لگی ہے

تحقیقات سے واضح ہوگا ذمہ داری کس پرعائد ہوتی ہے،شرجیل میمن وجود - بدھ 21 جنوری 2026

پورے ملک کی 90فیصد بلڈنگز میں فائر الارم اور ایمرجنسی ایگزٹ نہیں ہے، سینئر وزیر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی کمیٹی تمام جائزے لے کر اپنی رپورٹ دے گی، خصوصی گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پورے ملک کی 90 فیصد بلڈنگز میں فائر الارم اور ایمرجنسی ایگزٹ نہیں ہے۔کراچی...

تحقیقات سے واضح ہوگا ذمہ داری کس پرعائد ہوتی ہے،شرجیل میمن

سانحہ گل پلازہ،76 افراد تاحال لاپتا،26 جاں بحق،اموات مزید بڑھنے کا خدشہ وجود - منگل 20 جنوری 2026

پہلی منزل کی تلاش مکمل، دوسری منزل پر لوگوں کی تلاش جاری تھی کہ اس دوران دوبارہ آگ بھڑک اٹھی، اب تک مرنے والوں میں ایک خاتون اور دیگر تمام مرد ہیں، لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری لاپتا افراد میں کئی خواتین بھی شامل ہیں،غلطی ہوگئی ہو تو معاف کردینا' گل پلازہ میں پھنسے دکاندار کا آخ...

سانحہ گل پلازہ،76 افراد تاحال لاپتا،26 جاں بحق،اموات مزید بڑھنے کا خدشہ

پاکستان مشکل میں ہے، ایوان طاقت کا مرکز ہونا چاہیے، قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی کاقومی اسمبلی میں خطاب وجود - منگل 20 جنوری 2026

اپوزیشن لیڈر کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی ہی تقریر میں ایوان کو مضبوط بنانے کا مطالبہ، حکومت کا مشروط ساتھ دینے کا عندیہ دے دیا، ہمیں اپنی چادر چار دیواری کا تحفظ کرنا ہوگا بھارت نے پارلیمان کو مضبوط کیا وہ کہاں سے کہاں چلے گئے، ہم نے جمہوریت کو کمزور کیا تو کہاں پہنچ گئے، وینزو...

پاکستان مشکل میں ہے، ایوان طاقت کا مرکز ہونا چاہیے، قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی کاقومی اسمبلی میں خطاب

سندھ حکومت تاجروں کوتنہا نہیں چھوڑے گی،شرجیل میمن وجود - منگل 20 جنوری 2026

گل پلازہ واقعے کے بعد ریسکیو کا کام اور امدادی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ آگ کس وجہ سے لگی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریسکیو گل پلازہ کو آگ ...

سندھ حکومت تاجروں کوتنہا نہیں چھوڑے گی،شرجیل میمن

گل پلاز میں آگ لگی،باہر نکلنے کا راستہ کیوں نہیں تھا ،محمود اچکزئی وجود - منگل 20 جنوری 2026

واقعے کی تحقیقات کروائی جائیں، ذمے داروں کو سخت سزا دی جانی چاہیے، اپوزیشن لیڈر یہاں سیکڑوں شہری قتل ہورہے ہیں کسی نے اپنا ناشتہ تک نہیں چھوڑا، سیمینار سے خطاب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ گل پلازا میں آگ لگی، کیوں باہر نکلنے کا راستہ نہیں تھا؟ ...

گل پلاز میں آگ لگی،باہر نکلنے کا راستہ کیوں نہیں تھا ،محمود اچکزئی

اذانوں کی گونج، شعلوں کا راج، گل پلازہ میں آتشزدگی سے 6 افراد جاں بحق، 56 لاپتا وجود - پیر 19 جنوری 2026

عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے، لاپتا افراد میں خواتین اور بچے شامل، 30 افراد زخمی،18 کی حالت تشویش ناک، گراؤنڈ فلور کی تمام دکانیں اور گودام آگ کی لپیٹ میں ہیں،چیف فائر آفیسر ایک ہزار سے زائد دکانیں شدید متاثر ، آگ پر 90 فیصد تک قابو پالیا،فائر بریگیڈ کی 20 سے زائد گاڑیوں نے ح...

اذانوں کی گونج، شعلوں کا راج، گل پلازہ میں آتشزدگی سے 6 افراد جاں بحق، 56 لاپتا

گل پلازہ آتشزدگی کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان وجود - پیر 19 جنوری 2026

حکومت ڈنڈے کے زور پر بلڈنگ سیفٹی کے قوانین نافذ نہیں کرواسکتی، صوبائی وزیر اس حادثے سے ہم نے سبق سیکھا ہے، حکومت ذمہ داری ادا کرے گی،سعید غنی کی گفتگو سندھ حکومت نے گل پلازہ آتشزدگی کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ...

گل پلازہ آتشزدگی کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان

مضامین
ملک مبشر احمد خان اورتاریخ کا استثنیٰ وجود بدھ 21 جنوری 2026
ملک مبشر احمد خان اورتاریخ کا استثنیٰ

انسان اپنے اندر کے خوف، گناہ اور خو اہشات کا قید ی ہے ! وجود بدھ 21 جنوری 2026
انسان اپنے اندر کے خوف، گناہ اور خو اہشات کا قید ی ہے !

بھارت میں ہجومی تشدد وجود بدھ 21 جنوری 2026
بھارت میں ہجومی تشدد

دہلی واشنگٹن تعلقات تناؤ کا شکار وجود منگل 20 جنوری 2026
دہلی واشنگٹن تعلقات تناؤ کا شکار

بنگلہ دیش کی انتخابی سیاست وجود پیر 19 جنوری 2026
بنگلہ دیش کی انتخابی سیاست

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر