... loading ...
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے 25 جنوری کودوپہر ایک بج کر انیس منٹ پر ٹوئیٹر سے آنے والے ایک وضاحتی بیان نے پاکستان کے سیاسی اور صحافتی حلقوں میں ایک بھونچال پیدا کردیا ہے۔ اگر پاک فوج کے ترجمان نے فوجی سربراہ کی جانب سے ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلے کا اظہار اس لئے کیا تھا کہ اس سے ملک میں جاری قیاس آرائیوں کو ختم کیا جاسکے ۔ تو یہ مقصد کسی بھی طرح پورا نہیں ہو سکا۔ بلکہ یہ موضوع چہرہ بدل کر سماجی ویب سائیٹ سے مرکزی ذرائع ابلاغ کے دھارے میں داخل ہو گیا ہے۔
بدقسمتی سے اس معاملے میں جن حلقوں کی جانب سے بھی جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا اظہار کیا جارہا تھا اُس نے جنرل راحیل شریف کے ساتھ ہی کچھ اچھا سلوک نہیں کیا۔ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت کے خاتمے سے ایک سال پہلے ہی اُن حلقوں میں نامعلوم کیا بے چینی پیدا ہوگئی تھی کہ وہ باربار جنرل راحیل شریف کی مدتِ ملازمت کو موضوع بحث بنا رہے تھے۔ چند ہفتے قبل سابق صدرمملکت اور پاکستان کے متنازع جنرل(ر) پرویز مشرف کی طرف سے ایک انٹرویو میں پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا مشورہ صاف الفاظ میں دیا گیا۔ اس سے ذرا پہلے اور بعد مخصوص ذرائع سے اس معاملے پر رائے زنی شروع کردی گئی تھی۔ نتائج سے بے پروا ذرائع ابلاغ نے اسے پہلے سے ہی اپنے سوالات میں منہ کا ذائقہ بدلنے کی خاطر ایک سوال کے طور پر برتنا شروع کر دیا تھا۔ یہ سب کون کررہا تھا اور کس کی ایما پر کررہا تھا، یہ تو واضح نہیں۔ مگر یہ ساری مہم جنرل راحیل شریف کے لئے نہایت منفی ثابت ہوئی ہے۔
انتہائی ذمہ دار ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جنرل راحیل شریف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا معاملہ حکومت نے ایک زبردست سیاسی حربے کے طور پر برتنا شروع کردیاتھا ۔یہ دراصل ایک دودھاری تلوار کی مانند معاملہ تھا جس میں فوجی اداروں سے بہت پہلے سے متحارب ذہن اس بات کو بہت اچھی طرح سے سمجھتے تھے کہ سربراہ فوج کی مدت ملازمت میں توسیع کا اشارہ جب قبل از وقت دیا جاتا ہے تو یہ خود فوجی حلقوں میں بے چینی پیدا کرتا ہے۔ اس لئے فوج کی اعلیٰ قیادت عام طور پر اس قسم کی قیاس آرائیوں اور خبروں کے قبل ازوقت افشاء سے بہت اجتناب برتتی ہے۔ فوجی حلقوں کی اس نزاکت کا سیاسی حلقوں کی جانب سے پوراپورا فائدہ اُٹھایا گیا۔ اور اس کا ایندھن وہ لوگ بھی بن گئے جو جنرل راحیل شریف کی مدتِ ملازمت میں دل سے توسیع چاہتے تھے۔ اُن کی طرف سے لب کشائی نے اس معاملے کو منفی طور پر ابھارنے میں مد ددی۔ رہی سہی کسر ٹیلی ویژن کے انتہائی جاہل اینکرز پوری کرتے رہے۔ جن میں سے ایک نے تو جنرل راحیل شریف کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے اُنہیں یہ اپیل بھی کردی کہ وہ اُنہیں “لٹیروں” کے رحم وکرم پرچھوڑ کر نہ جائیں۔افسوسناک طور پر فوجی حلقوں کی طرف سے ان “نادان دوستوں” کو کسی بھی سطح سے “شٹ اپ” کال نہیں دی گئی۔ بلکہ جس طرح سے یہ عمل مسلسل ہورہا تھا ، اُس سے تو لگتا ہے کہ ان “نادانیوں” کی کوئی حوصلہ افزائی بھی کررہا تھا۔ یہ آخری درجے کی بے احتیاطی تھی جو ایک پٹیشن کی صورت میں عدالت عظمیٰ کے دروازے تک پہنچی۔ جسے محمود اختر نقوی نے اس درخواست کے ساتھ پہنچایا کہ جنرل راحیل شریف کی مدتِ ملازمت میں تین سال کی توسیع کردی جائے۔ محمود اختر نقوی کیوں اور کیسے بروئے کار آتے ہیں ؟ یہ راز کسی سے مخفی نہیں ۔
دوسری طرف انتہائی اعلیٰ سطح سے اعلیٰ عسکری قیادت کو ساتھ مل کر “آئندہ” بھی کام کرنے کے اشارے دئے جارہے تھے، مگر انتہائی خاموشی اور پُرکاری سے “متبادل” منصوبوں پر بھی بعض “خاندانی” ذرائع سے کام ہورہا تھا۔ ظاہر ہے کہ یہ صورتِ حال زیادہ دیر تک مخفی نہیں رہ سکتی تھی۔ باخبر ذرائع کے مطابق اس پورے معاملے سے آگاہ عسکری ذرائع نے اس پر اعلیٰ سطح کے ایک مشاورتی عمل کو کافی دنوں سے شروع کررکھا تھا۔اور کافی غوروفکر کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس معاملے میں ایک وضاحتی بیان جاری کرکے قیاس آرائیوں کے دروازے بند کردیئے جائیں۔ مگر اسلام آباد کے بعض متحرک ذرائع کے مطابق دراصل یہ وضاحت قیاس آرائیوں کے خاتمے کے لئے نہیں بلکہ اس معاملے میں جاری دُہری پالیسیوں کے خاتمے کے لئے جاری کی گئی تھی۔ جسے بعض حلقے”شٹ اپ” کال بھی قرار دے رہے ہیں۔ اُن حلقوں کے مطابق اس وضاحتی بیان میں جس حصے کو زیادہ اہمیت دی گئی وہ اتنا اہم نہیں ،جتنا وہ حصہ اہم تھا جسے نظر انداز کردیا گیا۔ دراصل فوجی ترجمان نے جنرل راحیل شریف کے جس عزم کو اجاگر کیا تھا وہ اُن کے اگلے فقرے میں تھا کہ “میں مقررہ وقت پر ریٹائر ہوجاؤں گا جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوششیں پورے عزم واستقلال کے ساتھ جاری رہیں گی۔”
بعض حلقوں کی جانب سے یہ اصرار کیا جارہا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے نامعلوم وجوہات کے باعث آپریشن کے جن شعبوں میں نرمی برتی جارہی تھی یہ اُس کے خاتمے کی طرف ایک اشارہ ہے۔ کچھ بھی ہو ، پاک فوج کے ترجمان کی وضاحت نے اس مسئلے پر جاری بحث کا خاتمہ کرنے کے بجائے اس میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
بزدل امریکی اور صہیونی افواج میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں ، دہشتگردفورسز نے ایرانیوں کونشانہ بنایا،جہاں ملیں انہیں ختم کردو ، پاسداران انقلاب کی عوام کو دور رہنے کی ہدایت اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ...
سفیر اور عملہ محفوظ،سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی تاہم تمام سفارت...
موٹر سائیکلصارفین کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ذرائع وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرول سبسڈی پلان پر عملی کام شروع کر دیا۔موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر ک...
اسرائیل کی جانب سے لبنان کے تقریباً 14 فیصد علاقے کو خالی کرنے کی دھمکیاں جارحیت کا شکار معصوم بچپن، ایک ماہ کے دوران 121 بچے جاں بحق، یونیسف کی رپورٹ اقوامِ متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے (UNICEF) نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی جارحیت کے نتیجے میں بچوں پر ہونے والے...
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...