... loading ...

اجیت دوول کو بھارت کا پانچواں قومی سلامتی مشیر بنے ہوئے اٹھارہ ماہ گزر چکے ہیں، اور اب ان کی جارحانہ حکمت عملی اور حملوں کے جواب میں فوری علانیہ و خفیہ کارروائی کا نظریہ و طریقہ سوالات و شبہات کی زد میں ہے۔ بھارت کے معروف جریدے “آؤٹ لک” نے اس موضوع کو مختلف پہلوؤں سے اٹھایا ہے اور اجیت دوول پر یہ سوالات اٹھائے ہیں:
مارچ اور جولائی 2015ء اور جنوری 2016ء

فوج کی کثیر تعداد میں موجودگی کے باوجود سرحدی علاقوں میں کارروائیاں ہوئی ہیں۔ مارچ 2015ء میں عسکریت پسندوں نے کٹھوعہ ضلع میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا اور تین افراد کو مار ڈالا۔ جولائی 2015ء میں گورداس پور حملے میں سات افراد مارے گئے جبکہ جنوری 2016ء میں پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملہ ہوا اور مزید سات افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
حقیقت: بین السرحدی “اشتعال انگیزی” کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا اور پاکستان کے لیے “دہشت گردی” کو ممکن بنانے کے خلاف موثر مزاحمت کی جائے گی، یہ سب باتیں غلط ثابت ہوئیں۔
اکتوبر 2014ء تا جولائی 2015ء
پاک-بھارت سرحد پر فائرنگ اور گولا باری کا زبردست اور روز بروز ہونے والا تبادلہ، جس پر بھارت نے کہا کہ اس نے اپنے جواب سے پاکستان کی افواج اور آئی ایس ایس آئی کو حیران کردیا ہے۔ بی ایس ایف نے اپنی نفری دوگنی کردی اور پاکستان رینجرز کے ساتھ کوئی فلیگ میٹنگ منعقد نہ کرنے کا اعلان کیا۔
حقیقت: یہ “سخت جواب” بھی پاکستان کو اقوام متحدہ میں کشمیر کا معاملہ اٹھانے سے نہ روک سکا، نہ ہی سرحد کی جانب سے مبینہ “در اندازی” کم ہوئی۔ اور نہ ہی بھارت کے خلاف عسکریت پسندی روکنے میں کامیابی ملی۔
جون 2015ء

منی پور میں ناگا باغیوں کے حملے اور اس میں 18 فوجیوں کو مارے جانے کے چند روز بعد بھارتی افواج نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بین الاقوامی سرحد عبور کرکے باغیوں کے دو کیمپوں کو تباہ کیا اور حملے میں 38 سے 69 باغیوں کو مارا۔
حقیقت: “گرم تعاقب” محض ایک مہم جوئی تھی، جو مغربی سرحد پر نہ ہی تواتر کے ساتھ کی جا سکتی تھی اور نہ ہی سرے سے کارگر تھی۔ بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی نے قومی سلامتی مشیر کو مجبور کیا کہ وہ فوری طور پر معاملے کو ٹھنڈا کریں۔
31 دسمبر 2014ء

بھارت کی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پور بندر کی بحری بندرگاہ پر ایک مبینہ “دہشت گرد” حملے کو روکا ہے اور اس کی تفصیلات بھی جاری کی گئیں جن میں آیک تصویر بھی تھی جس میں گہرے پانیوں میں ایک کشتی میں آگ لگی ہوئی دکھائی دی۔ اس آپریشن کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ قومی سلامتی مشیر کی نگرانی میں کیا گیا تھا۔
حقیقت: آج تک معلوم نہیں ہو سکا کہ کوسٹ گارڈز کا جہاز آخر ڈیڑھ گھنٹے تک ماہی گیروں کی اس کشتی کا تعاقب کیوں کرتا رہا؟ پھر کوسٹ گارڈز کے ڈی آئی جی کا بیان بھی مختلف تھا جن کا کہنا تھا کہ انہوں نے کشتی کو اڑا دینے کا حکم دیا تھا۔
جاری

بھارت نے چین کے حوالے سے اپنی “بلند حوصلہ” پالیسی ہمیشہ علانیہ رکھی۔ قومی سلامتی مشیر سرحدی سوال پر بھارت کے خصوصی نمائندے مقرر کیے گئے لیکن اعلیٰ سطحی دوروں کے باوجود انہوں نے یہ کہہ کر سارا معاملہ خراب کردیا کہ چین کا موقف ناقابل قبول ہے۔
حقیقت: سرحدی معاملے کے قبل از وقت حل کی تمام امیدیں ختم ہوگئیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی نشست کے لیے چین کی حمایت کی تمام تر خوش فہمی بھی ہوا ہوگئی اور بھارت پاک-چین تعلقات میں بھی دراڑیں نہ ڈال سکا اور نہ ہی اس کے کوئی آثار دکھائی دیتے ہیں۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...