... loading ...
سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی اور ریاست دشمن سرگرمیوں میں ملوث شیعہ مذہبی رہ نما نمر النمر کو دی گئی سزائے موت پر ایک واویلا مچا ہوا ہے۔ مگر اس سے متعلق اصل حقائق کو کھوجنے کی جستجو کہیں پر بھی نہیں پائی جاتی۔ گزشتہ دنوں عرب ذرائع ابلاغ پر اس موضوع پر نہایت چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق نمر باقر النمر نامی شدت پسند مذہبی رہ نما طویل عرصے تک دہشت گردوں کی حمایت کرتے رہے۔مگر اُن کی تقاریر کے ذریعے سعودی عرب میں دہشت گردی کی حمایت کو بوجوہ نظر انداز کیا جاتا رہا۔ مگرپھر ایک ایسا وقت آیا جب نمر النمر نے سعودی حکومت کی مخالفت کو مسلح گروہ کی شکل میں تبدیل کرتے ہوئے ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی کوششیں شروع کیں ۔جس کے بعدحکومت نےاُن کے خلاف قانونی کارروائی کی۔نمر النمر کے بارے میں عرب ذرائع ابلاغ نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے ذریعے معصوم لوگوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
عرب ذرائع نے یہ انکشاف کیا ہے کہ نمر النمر نہ صرف ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے بلکہ وہ ایک مسلح گروپ کی قیادت کرتے ہوئے سعودی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازشیں تیار کرنے میں بھی شامل تھے۔ اور اُنہیں عملاً اسی الزام کے ثابت ہونے پر اُن کے کئی ساتھیوںسمیت 5 اکتوبر 2014ء کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ سعودی عرب کی فوجی عدالت سے سنائی گئی سزا کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ملزم سعودی عرب اور بحرین میں حکومتوں کے خلاف عوام کو بغاوت پر اکسانے، حکومت کو مطلوب انتہائی خطرناک دہشت گردوں کی مدد اور ان کی پشت پناہی کرنے، بحرین میں دہشت گردوں کی حمایت کرنے اور وہاں ایران جیسا ولایت فقیہ کا نظام نافذ کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ ملزم کی جانب سے ریاست مخالف مہم کے دوران دہشت گردی کے نتیجے میں کئی سیکیورٹی اہلکار اور عام شہری اپنی جانوں سے بھی محروم ہوئے۔
نمر النمر کے ساتھ دہشت گردی کے الزام میں ان کے حمایت یافتہ کئی دوسرے دہشت گردوں کو بھی موت اور عمر قید کی سزائیں ہوئیں۔ سزائے موت پانے والے بعض دہشت گردوں کی سزاؤں پر عمل درآمد کیا جا چکا ہے اور کچھ تا حال زیرحراست ہیں۔
عرب ذرائع کے مطابق نمر النمر کو چار دہشت گردوں منتظرالسبتی، مرسی آل ربح، خالد اللباد اور محمد کاظم الشاخوری کے ہمراہ دیکھا گیا۔ منتظر سبتی اور محمد کاظم الشاخوری سعودی عرب میں تاحال قید ہیں مگر انہیں بھی سزائے موت سنائی گئی ہے جب کہ ان کے دو ساتھی مرسی آل ربح اور اور خالد اللبادی پولیس مقابلوں میں ہلاک کئے جا چکے ہیں۔ایک دوسرے گروپ فوٹو میں نمر النمر کو 23 دہشت گردوں کے جھرمٹ میں دیکھا گیا ہے۔ اس گروپ میں سعودی عرب کو مطلوب انتہائی خطرناک دہشت گرد فاضل الصفوانی بھی شامل ہے۔
عدالت کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ نمر النمر کو اس کی ملک دشمن سرگرمیوں کی پاداش میں بار بار متنبہ کیا جاتا رہا ہے مگر اس نے ہربار حکومت کی تنبیہ کونظرا نداز کرتے ہوئے پہلے سے بڑھ کر سازشیں شروع کر دیں۔ اس نے حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے مسلح گروپ تشکیل دیئے اور سرعام عوام الناس کو حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے پر اکسایا۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق نمر النمر کی خلاف قانون سرگرمیوں کے باوجود سعودی حکومت نے ان کے خاندان کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دی۔ اُن کی اہلیہ کینسر کے مرض میں متبلا ہوئیں تو حکومت نے سرکاری خرچے پر انہیں علاج کےلیے امریکا بھیجا، تاہم زندگی نے ان سے وفا نہ کی۔ ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا اس وقت بھی امریکا میں خادم الحرمین الشریفین کے بیرون ملک تعلیمی پروگرام کے تحت زیر تعلیم ہیں۔ بیٹا میکنیکل انجینینرنگ کر رہا ہے۔ ایک بیٹی میڈیکل جب کہ دوسری قانون کی طالبہ ہے۔ حکومت انہیں مکمل مالی تعاون دے رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق نمرالنمر پھانسی سے قبل پچھلے تین سال سے زیرحراست تھے۔ اس دوران میں سعودی عرب میں موجود ان کے تمام عزیز واقارب ان سے جیل میں ملاقات کرتے رہے ،تاہم ان کے بچے امریکا سے واپس نہیں آئے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...