... loading ...

نجی شعبے میں پاکستان کا سب سے بڑا ہاؤسنگ ادارہ ہونے کا دعویدار ، بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ نے لاہور میں اپنے 30فیصد ملازمین کو اچانک فارغ کر دیا ہے ۔اس فیصلے کے پس منظر میں ادارے کابڑھتا ہوا مالی بحران بتایا جا رہا ہے۔
بحریہ ٹاؤن کے اندرونی ذرائع نے وجود ڈاٹ کام کو انکشاف کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے اپنے لاہور آفس سے کم و بیش 30فیصد ملازمین کو ملازمت سے فراغت نامے تھما دئیے ہیں جن کی تعداد لگ بھگ 1500بنتی ہے۔تفصیلات کے مطابق ان میں زیادہ تر وہ ملازمین شامل ہیں جن کا تعلق چھوٹے گریڈ سے ہے اور وہ کم تنخواہ پر کام کرتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ بہت سے ملازمین کو نوکری سے برخاست کرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی جب کہ کچھ کو یہ وجہ بتائی گئی ہے کہ ادارہ مالی مشکلات سے دوچار ہے۔
بحریہ ٹاؤن لاہور کے ایک ملازم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وہ افسران جو بھاری تنخواہوں پر کام کر رہے ہیں وہ نہ صرف بدستور اپنی ملازمتوں پرموجود ہیں بلکہ تنخواہ کیساتھ ساتھ دیگر مراعات سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ دوسری طرف بہت سے عہدوں پر اضافی لوگ کام کر رہے ہیں۔ اگر نکالنا ہی مقصود ہے تو ان میں سے صرف چند کو فارغ کر کے ادارے کا مالی بوجھ کم کیا جا سکتا تھا ۔ان کا کہنا ہے کہ ایک ایک عہدے پر دو دو لوگوں کی تقرری کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے۔ مذکورہ ملازم کا کہنا تھا کہ یوں تو بحریہ ٹاؤن فلاحی ادارہ ہونے کا دعوے دار ہیں جو لوگوں کی مدد کرنے میں پیش پیش رہتا ہے مگر دوسری طرف وہ لوگوں کو بے روزگار کرکے غریب ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر رہا ہے۔
بحریہ ٹاؤن پر بُرا وقت اُس وقت شروع ہوا تھا جب جنرل راحیل شریف نے چند حاضر سروس اور حالیہ ریٹائرڈ شدہ جرنیلوں کی رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی پر گرفت کی اور بحریہ ٹاؤن کے مالک ، ملک محمد ریاض کو وہ پینتیس ارب روپے واپس کرنے کا حکم دیا تھا جو بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے ترقیانی پارٹنر اور ٹھیکیدار کے طور پر’’ڈی ایچ اے سٹی ‘‘ اور ’’ ڈی ایچ اے ویلی ‘‘ جیسے منصوبوں کے نام پر ایک قیمتی زمین کو نگلنے کی صورت میں ہضم کر گئے تھے۔ اگرچہ اس رقم کوبعد ازاں برطانیا کے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں لگا کر اسے کئی گنا کر لیا گیا تا ہم اصل زر اور منافع کبھی بھی پاکستان واپس نہ آ سکا۔ ان منصوبوں کے متاثرین میں سے اکثریت کا تعلق فوج کے حاضر سروس اور ریٹائر ڈ افسران سے تھا۔ ملک ریاض کو نہ صرف یہ رقم واپس کرنا پڑی بلکہ ٹیکس کی مد میں چوری کئے گئے تقریبا ً انیس ارب روپے بھی واپس لوٹانا پڑے تھے۔ واضح رہے کہ اس کا انکشاف وجود ڈاٹ کام نے ہی رواں برس ۳۰ ؍ اکتوبر کی ایک رپورٹ میں کیا تھا۔
یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ بحریہ ٹاؤن لاہور میں گھر بنا کر بیچنے والے چھوٹے چھوٹے ٹھیکیدار بھی اس کی گرتی ساکھ سے متاثر ہو رہے ہیں اور ان کے کاروبار بھی عملی طور پر ٹھپ ہو گئے ہیں۔ تیس فی صد اسٹاف کی کمی اس بات کا اعلان ہے کہ کمپنی واقعی بحران میں جا چکی ہے۔
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...