... loading ...
امریکا کے صدارتی انتخابات میں متنازع امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کئی دنوں سے دنیا بھر کے اخبارات، خبری چینلوں اور ذرائع ابلاغ میں نمایاں ہیں، کہتے ہیں کہ امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردینی چاہیے۔ ان امریکا کو “عظیم سے عظیم تر” بنانے کے منصوبوں کو بہت سے لوگوں نے ابتدا میں مذاق سمجھا یہاں تک کہ معروف ویب سائٹ ہفنگٹن پوسٹ تک نے کہا کہ وہ ٹرمپ کی صدارتی مہم کی خبروں کو سیاست کے بجائے تفریح کے زمرے میں ڈالے گا۔ لیکن اس بیان کے بعد ویب سائٹ کےایڈیٹر ان چیف کہتے ہیں کہ “اب ہمیں مزا نہیں آ رہا۔”
میکسیکو سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن سے لے کر حریف خواتین امیدواروں تک اور اب مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کے باوجود ٹرمپ عوامی رائے میں مقبول امیدوار بنتے جا رہے ہیں اور یہی بات صدر براک اوباما سمیت ایک بڑے حلقے کو پریشان کر رہی ہے۔ اوباما کہہ رہے ہیں کہ “امریکی مسلمان ہمارے ہمارے دوست ہیں، ہمارے پڑوسی اور ہماری ساتھی ہیں اور کھیل کی دنیا میں ہمارے ہیرو ہیں۔” اور ان کی یہ بات سولہ آنے درست ہے۔ کھیل کے میدان سے لے کر فنونِ لطیفہ اور سیاست سے لے کر ٹیکنالوجی تک ہر میدان میں جدید امریکا کی ترقی میں مسلمانوں کا کردار اہم ہے۔ انہی شعبہ جات میں پانچ ایسی شخصیات ضرور ہیں جن کا آج کی دنیا میں لازمی ذکر کیا جائے گا۔
نہ صرف باکسنگ بلکہ کھیل کی تاریخ کے عظیم ترین ناموں میں سے ایک ہیں، محمد علی! جسے کھیل کے شعبے میں گزشتہ صدی کی سب سے بڑی شخصیت قرار دیا گیا۔ جتنے بڑے امریکی، اس سے کہیں زیادہ بڑے مسلمان تھے۔ وہ محض اپنے کھیل کی وجہ سے نہیں بلکہ انسان دوستی اور اصول پسندی کی وجہ سے بھی معروف تھے۔ محمد علی نے 1975ء میں اسلام قبول کیا تھا ۔
دنیا انہیں موس دیف کے نام سے جانتی ہے۔ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے یاسین محض ہپ ہوپ آرٹسٹ نہیں بلکہ ایک بہترین اداکار اور سماجی طور پر اتنی ہی متحرک شخصیت ہیں۔ سیاسی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انہوں نے کافی کام کیا ہے۔ معروف ٹیلی وژن میزبان بل ماہر کے ایک سوال کے جواب میں یاسین نے کہا تھا کہ انسانی احساسات ہر جگہ پائے جاتے ہیں، یہ شدید بھی ہو سکتے ہیں، اس لیے دہشت گردی کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والا فرد کر سکتا ہے۔ اسے مسلمانوں یا عیسائیوں، ڈیموکریٹس یا ری پبلکنز، سیاہ فام یا سفید فام اور دیگر میں تقسیم نہیں کیا جانا چاہیے۔ مخبوط الحواس لوگ تو کہیں بھی ہو سکتے ہیں، یہ گرجے میں بھی پائے جا سکتے ہیں، مسجد میں بھی، یہاں تک کہ کسی ہوائی اڈے پر۔
امریکا کی سیاست میں مسلمانوں کا کردار بہت کم ہے۔ اسی سے اندازہ لگا لیں کہ کانگریس میں مسلمان اراکین کی تعداد صرف دو ہے۔ اسے دیکھیں تو محسوس ہوتا ہے کہ خواتین تو سرے سے نہیں ہوں گی لیکن ہما عابدین کی صورت میں ایک نمایاں چہرہ موجود ہے۔ وہ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی نائب چیئر ہیں۔ ٹرمپ کے مسلمان مخالف بیانات کے بعد ہما نے کہا تھا کہ مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے۔ آپ ایک فخریہ امریکی اور فخریہ مسلمان بن سکتے ہیں، اور اس عظیم ملک کی فخریہ انداز میں خدمت کر سکتے ہیں۔ فخر بمقابلہ تعصب!
بھارتی نژاد امریکی صحافی فرید زکریا امریکا کا ایک معروف نام اور چہرہ ہیں۔ صحافت کی دنیا میں وہ ایک نمایاں شخصیت ہیں۔ ٹائم اور نیوز ویک انٹرنیشنل میں مدیر ہیں، سی این این پر اپنا سیاسی پروگرام بھی کرتے ہیں اور واشنگٹن پوسٹ میں ہفتہ وار کالم بھی لکھتے ہیں۔
اعزاز یافتہ کالم کار فرید زکریا نے ٹرمپ کے بعد کہا تھا کہ انفرادی شخصیات کو انفرادی حیثیت میں ہی دیکھنا چاہیے، ان کی خرابیوں کو پورے گروہ پر چسپاں نہیں کرنا چاہیے۔
امریکی مسلمان سلمان خان کا ایک ہی خواب تھا، سب کو تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔ 2006ء میں سلمان نے اپنے اس خواب کو حقیقت کا روپ دینا شروع کیا، یہی خان اکیڈمی کے آغاز کا سال تھا۔ آن لائن تعلیم کے اس اہم ذریعے سے لوگ ریاضی سے لے کر پروگرامنگ تک کئی موضوعات پر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹائم میگزین نے 2012ء میں انہیں دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات میں سے ایک قرار دیا۔
ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پربانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے، تحریری سوال نامہ مانگ لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی ا...
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیٔرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے ...
ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے صدر کے قریب ہوتے ہوئے نشاندہی کی تووہ دو تین بار آرمی چیف عاصم منیر سے بغلگیر ہوئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر اور ان کے وفد سے ملاقات ہوئی ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑ...
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی ...
وہ گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں، انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں یہ رقم واپس ادا کردی جائے گی، زرعی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ افراد کے بل کے ادائیگی مؤخر کی جارہی ہے، شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، ہم سب اس وق...
ملتان، شجاع آباد ،رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے دیہی علاقوں میں تباہی،مکانات اور دیواریں منہدم ہو گئیں، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں ، 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کے خدشہ کے پیش نظر موٹروے ایم فائی...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے،وفاقی حکومت جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر چند سالوں کے بعد ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتاہے،مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلا...
دنیا دیکھ رہی ہے پاکستانی عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں، آفت زدہ عوام کو بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں ہم پہلے ہی آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہیں، اس نے اس صورتحال کو سمجھ لیا؛ وزیرخزانہ کی میڈیا سے گفتگو پنجاب میں سیلاب کو جواز بناکر مہنگائی کا طوفان آچکا ہے حکومت نے اس سے ...
سیلاب کے نقصانات سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جانے چاہئیں، فوج عوامی فلاح کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی،سید عاصم منیر کا اچھی طرز حکمرانی کی اہمیت پر زور انفرا سٹرکچر ڈیولپمنٹ تیز کرنا ہوگی، متاثرین نے بروقت مدد فراہم کرنے پر پ...
وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ،جنوبی وزیرستان آپریشن میں 12 بہادر شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت،سی ایم ایچ میں زخمی جوانوں کی عیادت، دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا،پاکستان میں دہشت گردی کرنیوالو...
45 لاکھ افراد اور 4 ہزار سے زائد دیہات متاثر،25 لاکھ 12 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل دریائے راوی ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری بھارتی آبی جارحیت کے باعث پنجاب میں آنے والے سیلاب میں اب تک 101 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، 45 لاکھ 70 ہزار ا...