... loading ...
دنیا بھر میں ڈرون کے ذریعے مشتبہ افراد کو مارنے کا امریکی منصوبہ نفرت، بدلے اور بنیاد پرستی کی آگ کو پھیلانے کے لیے کافی ایندھن فراہم کر چکا ہے اور اب بھی اس کے مزید بھڑکنے کا سبب سمجھا جا رہا ہے۔ اب ڈرون دنیا بھر میں دہشت گردی کو پھیلانے اور عدم استحکام پیداکرنے کے لیے مہلک ترین قوتوں میں سےایک بن چکا ہے۔ اس منصوبے میں شریک چار سابق اہلکاروں نے امریکا کے صدر براک اوباما، وزیر دفاع آشٹن کارٹر اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن کو ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں اور اب مختلف نفسیاتی مسائل سے دوچار ہیں۔
“ہمیں اس حقیقت کا اندازہ ہوا کہ دراصل ہم معصوم شہریوں کا قتل عام کررہے ہیں، ہم نفرت کے احساسات کو بھڑکانے اور دہشت گردی میں اضافے اور داعش جیسے گروپوں کو نہ صرف مشتعل کرنے کا کام کررہے ہیں بلکہ ان کو بھرتی کے لیے بنیادی وجہ بھی فراہم کررہے ہیں۔” یہ بات برینڈن برائنٹ، کیان ویسٹ مورلینڈ، اسٹیفن لوئس اور مائیکل ہاس نے کہی جو ڈرون کا مجموعی طور پر 20 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ویسٹ مورلینڈ ایک نشریاتی ماہر تھے جبکہ باقی تینوں قاتل ڈرونز کے طاقتور سینسرز کو قابو کرتے تھے۔
ان چاروں کی وکلی جیسیلن ریڈک کہتی ہیں کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ڈرون منصوبے کے خلاف بولنے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہوگئی ہے۔ ان چاروں کا انٹرویو ایک برطانوی اخبار میں شائع ہوا جس کے مطابق ڈرون منصوبے پر کام کرنے والے جلد بے حس ہو جاتے ہیں اور بسا اوقات ایسے افراد کو بھی مارنے سے نہیں چوکتے، جن کے بارے میں انہیں کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ یہ دشمن ہیں بھی یا نہیں۔ جیسا کہ برائنٹ نے بتایا کہ ایک مرتبہ ان کے ڈرون نے پانچ ایسے قبائلی افراد کو مارا، جو اپنے اونٹ کے ساتھ پاکستان سے افغانستان جا رہے تھے، حالانکہ انہیں معلوم بھی نہیں تھا کہ یہ کون ہیں اور اس علاقے میں کیا کررہے ہیں۔ برائنٹ کہتے ہیں کہ “ہم نے انتظار کیا کہ وہ کسی جگہ رکیں، قیام کریں اور جب وہ ایک جگہ رکے اور سونے کے لیے بستروں میں چلے گئے توہم نے انہیں مار دیا۔ یہ ایک بزدلانہ قتل تھا، جو ہم سے سرزد ہوا۔”
فوجی خدمات کی تکمیل پر برائنٹ کو ایک لفافہ ملا، جس میں ان کا رپورٹ کارڈ موجود تھا۔ ان میں ان افراد کی تعداد لکھی ہوئی تھی جن کے قتل میں وہ ملوث رہے، اور وہ تعداد تھی 1626۔
قدامت پسند ری پبلکنز کے بعد جب امریکا میں اقتدار اعتدال پسند ڈیموکریٹس کے ہاتھ میں آیا تو اندازہ تھا کہ اس پالیسی پر نظرثانی ہوگی لیکن 2009ء میں براک اوباما کے اقتدار میں آنے سے اب تک ڈرون پروگرام بہت وسیع ہوچکا ہے۔ جارج ڈبلیو بش کے مقابلے میں ان کے دور میں امریکا نے کہیں زیادہ ڈرون حملے کیے اور ان میں بہت زیادہ افراد مارے گئے ہیں۔ پاکستان سمیت مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا کے متعدد ممالک ان کے ڈرون کے قاتلانہ حملوں کی زد میں ہیں۔
گزشتہ ماہ جاری ہونے والے ایک جامع رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اوباما انتظامیہ نے ڈرون حملوں میں مارے جانے والے شہریوں کی تعداد کوچھپایا گیا ہے۔ خفیہ دستاویزات میں امریکی افواج نے حملوں میں “دورانِ کارروائی مارے جانے والے دشمن” کا لفظ استعمال کیا ہے، چاہے مارے جانے والے کی شناخت ہی معلوم نہ ہو یا وہ ہدف کا نشانہ نہ ہو تب بھی اسے “دشمن” قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ بتاتی ہے کہ پانچ ماہ کے ایک عرصے کے دوران ڈرون سے مارے گئے تقریبا 90 فیصد افراد ایسے تھے، جو دراصل ہدف کا نشانہ نہیں تھے۔
امریکی فوج کے دو سابق ڈرون آپریٹرز “ڈرون” نامی دستاویزی فلم میں پیش ہوں گے، جو ایک دو روز میں نیو یارک میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...