... loading ...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مخدوم امین فہیم طویل علالت کے بعد 76 برس کی عمر میں کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔وہ طویل عرصے سے بلڈ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ مخدوم امین فہیم کا ایک طویل عرصے سےلندن میں علاج جاری تھاجہاں سے وہ حال ہی میں کراچی منتقل ہوئے تھے اور ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
مخدوم امین فہیم 4اگست 1939 ء کوضلع مٹیاری کے علاقے ہالا میں پیدا ہوئے۔وہ سندھ کے بااثر جاگیردار گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ سندھ یونیورسٹی سے 1961 میں گریجویشن کیا ۔ مخدوم امین فہیم پہلی بار 1970 کے عام انتخابات میں رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔اُنہوں نے 1977ء سے 2013ء تک آٹھ بار انتخابات میں حصہ لیا۔ وہ اب تک چھ مرتبہ رکن منتخب کیے جاچکے تھے۔ وہ بے نظیر بھٹو کے دورِ اقتدارمیں 1988ء سے اگست 1990ء تک وزیراطلاعات بھی رہے۔وہ 1994 ء سے 1996 ء تک دوسرے دور حکومت میں ہاؤسنگ اینڈ پبلک ورکس کے وفاقی وزیر بھی رہے۔ اُنہیں 2008ء میں وزارتِ صنعت کا قلمدان بھی سونپا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستگی مخدوم امین فہیم کو سیاسی ورثے میں ملی تھی،اُن کے والد مخدوم محمد زمان المعروف مخدوم طالب المولیٰ پیپلز پارٹی کے بانیوں میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے سینئر نائب صدر بھی رہے۔ مخدوم امین فہیم پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر نائب چیئرمین کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر بھی تھے۔ یہ جماعت الیکشن کمیشن میں خود اُن کے نام سے ہی رجسٹرڈ تھی۔ مخدوم امین فہیم پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن محترمہ بینطیر بھٹو کے قابلِ اعتماد ساتھی تصور کیے جاتے تھے۔ پرویز مشرف کے دور اقتدار میں جب بے نظیر بھٹو خود ساختہ جلاوطنی میں تھیں تو مخدوم امین فہیم نے اس اعتماد کو پوری طرح نبھایا۔ اور بے نظیر بھٹو کے پرویز مشرف سے تمام معاملات طے کرنے میں پوری وفاداری سے مدد دی۔ یہاں تک کہ پیپلز پارٹی پیٹریاٹ کے نام سے جنم لینے والی مشرف کے دور کی یاد گار پارٹی کے ساتھ خود مخدوم امین فہیم کو بھی مشرف کے زمانے میں پیپلز پارٹی سے توڑنے کی کوششیں ہوئی اور اُنہیں وزیر اعظم کے منصب کی بھی پیشکش کی گئی، مگر مخدوم امین فہیم نے پیپلز پارٹی سے اپنے تعلق کو استوار رکھا ۔
بینظیر بھٹو کے قتل کے بعدجب پیپلز پارٹی کی عملی سربراہی آصف علی زرداری نے سنبھالی تو مخدوم امین فہیم کا کردار محدود سے محدود تر ہوتا چلا گیا۔اس دوران میں پارٹی قیادت سے اُن کے اختلافات کی خبریں بھی بہت مشہور ہوئیں۔ یہاں تک کہ 2008 ء میں وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر بھی ان کا نام مسترد کردیا گیا۔ مشرف دور میں وزارتِ عظمیٰ کی پیشکش کو ٹھکرانے والے مخدوم امین فہیم اُ س وقت وزیراعظم کے منصب کے لئے سب سے بڑھ کر موزوں امیدوار سمجھے جارہے تھے۔ مگر پیپلز پارٹی کے اندرونی حلقوں میں اُنہیں مسترد کرنے کا سبب ہی ماضی میں پرویز مشرف سے ان کے رابطے بتائے گئے۔ مگر پھر آصف علی زرداری نے اُن کی ضرورت محسوس کی اور مخدوم امین فہیم کی اورپارٹی قیادت کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں۔ اور بآلاخر انہیں وفاقی کابینہ میں بطور وفاقی وزیرِ تجارت شامل کرلیا گیا۔ مخدوم امین فہیم سروری جماعت کے روحانی پیشوا اور مخدوم طالب المولیٰ کے گدی نشین بھی تھے۔
مخدوم امین فہیم ذاتی طور پر ایک نفیس آدمی کی شہرت رکھتے تھے۔ مگر اُ ن کی سیاسی زندگی اور سیاسی فیصلوں کے بارے میں ماہرین کی آرا ملی جلی ہیں۔ اُن کی زندگی کے آخری دنوں میں وہ بھی بدعنوانی کے ایک مشہور مقدمے میں ملوث پائے گئے۔ اور اُن کی سیاسی زندگی کے متعلق بعض فیصلے نشانہ تنقید بنے۔
گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اہم رہنماؤں نے ان سے ہسپتال میں ملاقات بھی کی تھی۔مخدوم امین فہم کے انتقال کی خبر نشر ہونے کے بعد پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ہسپتال کا رخ کیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی میت کو ان کے آبائی علاقے ہالا منتقل کیا جائے گا اور ان کی نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے مشاورت کے بعد اعلان کردیا جائے گا۔مخدوم امین فہیم کے انتقال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کا کہنا تھا کہ مخدوم امین فہیم انتہائی دلیر انسان اور پارٹی کے لیے مشعل راہ تھے۔
تاج حیدر نے کہا کہ جمہوریت کا ایک اہم سپاہی ’آج ہم میں نہیں رہا‘ اور مخدوم امین فہیم کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں کیا جاسکے گا۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ مخدوم امین فہیم ایک شاعر بھی تھے اور انھوں نے اپنی ساری زندگی جمہوریت کی بالا دستی اور سیاسی جدوجہد میں گزاری۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...