... loading ...
کراچی ملک کا سب اہم شہر ہونے کے باوجود ہمیشہ حکمرانوں کی عدم توجہ یا عدم دلچسپی کا شکار ہے۔ وفاقی حکومت نے کراچی میں ٹرانسپورٹ اور ٹریفک کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے گرین لائن بس ریپڈ سسٹم ( Green Line Bus Rapid Transit System) کا منصوبہ بنایا جس کا اعلان وزیر اعظم میاں نواز شریف نے 10 جولائی 2014ء کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا ۔منصوبے پر صوبائی حکومت نے عمل درآمد شروع کرادیا ہے جس کے تحت شہر میں ایسی بسیں چلائی جائیں گی، جو تیز رفتار اور آرا م دہ ہوں گی۔
اس پروجیکٹ پر کام شروع ہونے کے چند روز بعد ہی یعنی 9 نومبر کو وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وفاق سے گرین لائن بس کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا مطالبہ کرکے اپنی مجبوری کا اظہار کردیا ہے ۔ اس بیان سے ہی یہ اندیشہ پیدا ہوگیا ہے کہ اس عظیم منصوبے کی تکمیل میں تاخیر ہوگی، جس کی وجوہات کا اظہار صوبائی حکومت کے سربراہ کرچکے ہیں۔
کراچی میں بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے سڑکوں کو سگنل فری بنانے اور انہیں فلائی اوورز و انڈر پاسز کے جال میں تبدیل کرنے کے لیے گزشتہ دس سالوں کے دوران کم و بیش ساٹھ ارب روپے خرچ کردیے گئے۔ جس کا مقصد شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانا تھا۔ لیکن شہری یہ دیکھ رہے ہیں کہ ان فلائی اوور ز اور انڈر پاسز کی وجہ سے بھی وہ فوائد حاصل نہ ہوسکے جس کی شہر کو ضرورت تھی اور ہے ۔ٹریفک پولیس کے ڈی آئی جی نے حکومت کو بھیجی گئی رپورٹس میں اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ سڑکوں کو سگنل فری بنانے اور فلائی اوورز اور انڈر پاسز تعمیر کرنے کے لیے ٹریفک پولیس اور ٹریفک کے ماہرین کی رائے نہیں لی گئی ۔ نتیجے میں شہر کے بعض ایسے مقامات پر بھی بالائی اور زیر زمین گزر گاہیں بنادی گئیں، جن کوئی ضرورت نہیں تھی ۔ شہر کی سڑکوں اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لینے سے بھی اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ بعض پلوں کی تعمیرسے سرکاری خزانے کوبے جا نقصان پہنچاکر بھاری کمیشن بنانے کے سوا کوئی اور فائدہ حاصل نہیں ہوا۔ جبکہ شاہراہ فیصل ، شہید ملت روڈ ، راشد منہاس روڈ ،نواب صدیق علی خان روڈ، شاہراہ پاکستان اور سر شاہ سلیمان روڈ مجبور شہریوں کے لیے خطرناک ہوگئی ہیں کیونکہ ان سڑکوں کو عبور کرنے کے لیے قریب میں نہ تو کوئی بالائی اور نہ ہی زیر زمین گزرگاہیں بنائی گئی ہیں۔ جس سے بزرگ اور بیمار لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
جائزے سے پتا چلتا ہے کہ یونیورسٹی روڈ ، شاہراہ پاکستان اور راشد منہاس روڈ پر تعمیر کیے گئے پلوں کا کوئی جواز اور ضرورت ہی نہیں تھی ۔ ان میں ابوالحسن اصفہانی اور یونیورسٹی روڈ کے سنگم پر پل ، یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے سامنے بالائی گزرگاہ اورعائشہ منزل کا پل قابل ذکر ہیں۔
شہری ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹریفک کا مسئلہ پہلے ایسا نہیں تھا جس کو بہتر بنانے کے بہانے فلائی اوورز اور انڈر پاسز تعمیر کردیے گئے ۔یہاں کا اصل مسئلہ ٹریفک کا نظام بہتر بنانا یا اس نظام کو مینج کرنے یعنی سنبھالنے کا ہے ۔ ہاں البتہ یہ بات درست ہے کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ ایک بڑا مسئلہ ہے ۔ یہ مسئلہ بڑی بسوں کے نظام، جس کا ذکر اوپر کیا گیا ہے، سے حل ہوسکتا ہے۔ جبکہ ٹریفک کے نظام کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ماہرین سے مدد حاصل کی جائے ۔
کراچی میں تقریباََ بیس لاکھ گاڑیاں موجود ہیں اور ان گاڑیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ ایک مطالعاتی جائزے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کراچی میں ہر ماہ 18 ہزار 662 گاڑیوں کا اضافہ ہوتا ہے ۔ ان گاڑیوں میں کاریں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر نجی گاڑیاں شامل ہیں ۔ تاہم ان میں بڑی مسافر گاڑیاں یا پبلک ٹرانسپورٹ شامل نہیں ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہی ٹریفک کے مسائل میں اضافے کا سبب ہے ۔اس مسئلے کو نجی مقاصد کے لیے اور انفرادی طور پر استعمال کی جانے والی گاڑیوں کی روک تھام سے کیا جاسکتا ہے ۔دنیا بھر میں گاڑیاں کی خریداری کے لیے جو شرائط نافذ ہیں ان کے نفاذ سے بھی گاڑیوں کی خریداری کے رجحان کو کم کیا جاسکتا ہے ۔گاڑیوں کی خریداری کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی شرط لازمی قرار دیا جانا چاہیے لیکن پاکستان شائد ان ہی چند ممالک میں سے ایک ہوگا جہاں کاریں اورموٹر سائیکلیں خریدنے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس رکھنے کی شرط نہیں ہے، حالانکہ گاڑی ایک ڈرائیور ہی چلاسکتا ہے۔ بھارت سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں ہر قسم کی گاڑیاں خریدنے کے لیے ٹیکس ادا کرنے والا (taxpayer) ہونا ضروری ہوتا ہے اس مقصد کے لیے گاڑی کی خریداری کے وقت ڈیلر کو ٹیکس گوشوارے دکھانا اور اس کے پاس جمع کرانا بھی لازمی ہے اس کے بغیر گاڑی نہ کوئی خرید سکتا ہے اور نہ ہی کسی کو فروخت کی جاسکتی ہے۔ اس لیے ٹریفک کے مسائل پر فوری قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ گاڑیوں کے خریداروں کے لیے ان شرائط کو پورا کرنے کی پابندی لگائی جائے۔رہی بات بی آرٹی ٹرانزٹ سسٹم کی اسے ہر صورت میں وقت پر مکمل کیا جانا بلکہ اسے ضرورت کے تحت وسعت دینا بھی ضروری ہے ۔
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...