... loading ...
ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسسز کراچی کے وائس چانسلر کی تقرری کے حوالے سے ’’وجودڈاٹ کام ‘‘ کی خبر درست ثابت ہوئی، اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مداخلت پر لیاقت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسیز جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ کو میرٹ اور قواعد کو بالائے طاق رکھ کر چار سال کی مدت کے لیے ڈاؤ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے۔ اور یوں ایک بار پھر پروفیسر مسعود حمید کی بدعنوانیوں کے پنڈورابکس کو بند رکھنے کا اہتمام کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ’’وجودڈاٹ کام ‘‘ نے 13 ؍اکتوبر 2015 ء کو ہی یہ خبر دے دی تھی کہ اگر آصف علی زرادری نے ڈاؤیونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری میں خود براہ راست مداخلت نہ کی تو میرٹ کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے پروفیسر ڈاکٹر سعید قریشی کی ہی تقرری عمل میں آئے گی۔ کیونکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ارسال کردہ سمری کے برعکس اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ کو ڈاؤ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کردیا تھا۔ اس معاملہ میں وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ کے مابین جو تنازع رہا ہے وہ تو سب کے علم میں ہی ہے لیکن یہ حقیقت بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ اس تنازع کو خوش اسلوبی سے طے کرنے کے لئے پروفیسر مسعود حمید کی درخواست پر ڈاکٹر عاصم حسین پاکستان آئے تھے ۔ اور قانون کے شکنجے میں جکڑ کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیئے گئے۔ جن لوگوں کو ان کی سوچ کے برعکس ڈاکٹر عاصم حسین نے عروج کی انتہاتک پہنچایا وہ ڈاکٹر عاصم حسین کے لئے کچھ کرنے کے بجائے اپنے آپ کومزید مستحکم کرنے میں یا پھر پکڑے جانے کے خوف کے باعث خود کو بچانے میں مصروف ہیں۔
گورنر سندھ کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مرزا علی اظہر اور پروفیسر ڈاکٹر سعید قریشی نے دوسرے روز ہی سندھ ہائیکورٹ میں گورنر سندھ کے احکامات کے خلاف پٹیشن دائرکردی تھی۔ جس پر عدالت نے گورنرسندھ کے غیر قانونی نوٹیفیکشن کو منسوخ کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلات طلب کرلی تھیں۔ تاہم سماعت کے موقع پر گورنر سندھ نے عدالت میں اپنے سیکریٹری کے ذریعے خاموشی سے اپنے غیر قانونی حکم کو واپس لے لیاتھا۔ اس دوران باخبر ذرائع کے مطابق ایک جانب پروفیسر ڈاکٹر سعید قریشی کو ٹریپ کرنے کی کوشش کی گئی تو دوسری جانب آخری تُرپ کے پتے کے طور پر دبئی میں سابق صدرآصف علی زرداری سے رابطہ کرکے گورنر ہاؤس میں ڈاکٹر عاصم حسین کی تشکیل کردہ تلاش کمیٹی کی سفارشات اور وزیراعلیٰ سندھ کی سمری کے برعکس پروفیسر ڈاکٹر نوشاد شیخ کو حیرت انگیز طور پر ڈاؤ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کرانے کی تائید و حمایت حاصل کی گئی ۔ اس سے قبل پروفیسر ڈاکٹر نوشاد شیخ کی ذاتی خواہش کے باوجود گورنر ہاؤس نے تیسری بار مسعود حمید کو وائس چانسلر مقرر کرنے کے لئے سندھ اسمبلی کے منتخب ارکان کا منظور کردہ قانون واپس کروایا اور سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر بھی اس حوالے سے عمل نہیں کیا گیا۔ کیونکہ جب خود پروفیسر مسعود حمید نے اپنے منصب کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا تو وہ فیصلہ ان کے حق میں نہیں آیا تھا ۔ پروفیسر مسعود حمید کو قاعدے قانون کے برعکس تاحیات وائس چانسلر بننے کے تمام راستے بند ہوجانے کے بعد اب اس شخصیت کو ڈاؤ یونیورسٹی کا وائس چانسلر بنایا گیا ہے۔ جسے گورنر ہاؤس نے اس منصب سے پہلے دور رکھا اور اب نہ جانے کس مجبوری کے تحت اس پر فائض کردیا۔
باخبر ذرائع کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر نوشاد شیخ سے یہ یقین دہانی حاصل کرلی گئی ہے کہ وہ پروفیسر مسعود حمید کے 10 سالہ عہد کی بدانتظامی، کرپشن اور بدعنوانیوں پر کسی کارروائی میں تعاون نہیں کریں گے اور کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ یہ کیا ستم ظریفی ہے کہ ملک میں وکلا کی تحریک کے نتیجہ میں اعلیٰ عدلیہ میں تو میرٹ کا نظام رائج ہوچکا ہے لیکن ڈاؤ یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کی تقرری بھی میرٹ کا قتل کرکے عمل میں لائی گئی تھی اور اب اس طبی جامعہ میں دوسرے انتظامی سربراہ کی تقرری میں بھی قاعدے قانون کی دھجیاں اڑادی گئی ہیں۔ پروفیسر نوشاد احمد شیخ تقرری کے احکامات پر دستخط کرکے بیرون ملک نجی دورے پر روانہ ہوچکے ہیں جب اس سلسلہ میں پی ایم اے کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مرزا علی اظہر سے رابطہ کرکے ان کا موقف معلوم کیا تو ڈاکٹر مرزا علی اظہر نے کہا کہ اگر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ نے اپنے سابقہ ادارے لیاقت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسیز کا چارج نہیں چھوڑا تو وہ دوبارہ اس غیر قانونی اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کرینگے، جبکہ ملک کے اعلیٰ طبی حلقوں اور باخبر ذرائع نے ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسیز کے انتظامی معاملات میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی غیر معمولی دلچسپی پر حیرت اور تعجب کا اظہار کیا ہے اور یہ سوال کیا ہے کہ صوبے میں جامعات کے نئے قوانین کے نفاذ کے باوجود ایسی کیا وجوہات ہیں کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ڈاؤیونیورسٹی میں انتظامی سربراہ کی تقرری میں میرٹ کو نظر انداز کرکے اپنی بااعتماد شخصیت کو ہی اس کلیدی عہدہ پر برقرار رکھنے کی شدید خواہش کے شکار ہیں؟
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...