... loading ...

بروس ریڈل نے اپنی تازہ کتاب میں سابق امریکی صدر جان ایف کینڈی (1961 تا 1963)کے سرد جنگ کے زمانے کے زیادہ خطرناک دور کے ایک فراموش شدہ بحران کی اندرونی کہانی پیش کی ہے ۔
بروس ریڈل کی کتاب”JFK’s Forgotten Crisis” دراصل چین اور بھارت کے درمیان اُس جنگ کا اندرونی احوال بتاتی ہے جس میں پاکستان کے بھی کودنے کے خطرات پوری طرح موجود تھے۔ مصنف کے مطابق جان ایف کینیڈی کا دورِ صدارت عام طور پر کیوبا میزائل بحران کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے ۔ جب دنیا امریکا اور سوویٹ یونین کے مابین ایٹمی جنگ کے خطرے سے دوچار تھی۔ تب تاریخ میں نظر انداز ہونے والی چین بھارت جنگ پر بھی امریکی صدر جان ایف کینیڈی نے اپنا خاصا وقت صرف کیا تھا۔ بروس ریڈل نے لکھا ہے کہ جب چین کی مسلح افواج نے اکتوبر 1962ء میں بھارت کے زیرانتظام سرحدی علاقے میں جمع ہونا شروع کیا تو کینیڈی نے ہنگامی طور پر بھارت کی فوجی امداد کا حکم دیا اور پڑوسی ملک پاکستان کو ایک سفارتی گفتگو میں مصروف کیا جس کا مقصد اُسے اس جنگ سے باہر رکھنا تھا۔
بروس ریڈل نے اپنی کتاب کے ایک باب جموں وکشمیر کے بھولے ہوئے بحران میں لکھا ہے کہ 1962 میں پاکستان بھارت پر پوری طرح سے حملہ کرنے کے قابل تھا اور بھارتی فوج اس قابل نہیں تھی کہ وہ دوطرفہ جنگ میں خود کو سنبھال پاتی۔ مصنف کے مطابق پاکستانی حملے کی صورت میں بھارتی فوج ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی۔ ریڈل کے مطابق امریکی صدر کینیڈی نے پاکستان کو ممکنہ حملے سے روکنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ کینیڈی اور برطانوی وزیر اعظم ہیرلڈ میکملن نے تب پاکستان پر سخت دباؤ ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ کہ اگر وہ حملہ کرتا ہے تو اسے بھی چین کی طرح ہی حملہ آور ملک قرار دیا جائے گا۔اس پر پاکستان کا موقف یہ تھا کہ یہ چین اور بھارت کے درمیان سرحدوں کی حدود سے متعلق دیرینہ جھگڑے سے متعلق جنگ ہے جسے سرد جنگ اور کمیونزم سے جوڑ کر دیکھنا درست نہیں۔ مگر امریکا ایک کمیونسٹ طاقت کی طرف سے اِسے ایک جمہوری ملک پر حملے کی طرح ہی سمجھ رہا تھا۔ مصنف کے دعوے کے مطابق پاکستانی صدر ایوب خان نے اُن حالات میں بھارت پر حملہ نہ کرنے کے عوض امریکا سے کشمیر کا مطالبہ کیا تھا۔ کتاب کے مطالعے سے اندازا ہوتا ہےکہ امریکا اور برطانیا کی طرف سے پاکستان کو یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ جنگ کے بعدبھارت کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے گا۔ مگر جنگ کے بعد جب ایوب خان نے اس کا مطالبہ کیا تو بھارت میں امریکی سفیر گیلبریتھ نے واشنگٹن کو یہ جواب دیا کہ چین سے شکست کے بعد نہرو مکمل ٹوٹ چکے ہیں اور مقامی سیاست میں ان کی ساکھ اب ایسی نہیں رہی ہے کہ وہ کشمیر جیسے معاملے پر کوئی اہم فیصلہ کر سکیں۔لہذا اس طرح کشمیر کے مسئلے کو ایک مرتبہ پھر پسِ پشت ڈال دیا گیا۔
بروس ریڈل کے مطابق اس معاملے میں کینیڈی کے معتمد مشیربھارت میں امریکی سفیر گیلبریتھ ہی تھے جنہیں نہرو سے بے پناہ قربت کے باعث خود نہرو کا ہی مشیر کہا جاتا تھا۔ بعد ازاں گیلبریتھ نے اپنی ڈائری میں ایوب خان کی طرف سے حملہ نہ کرنے کی صورت میں کشمیر دلانے کے مطالبے کو “بلیک میلنگ” قرار دیاتھا۔ کتاب کے مطابق ایوب خان نے کینیڈی سے اس بات پر ناراضی بھی ظاہر کی تھی کہ امریکا نے پاکستان کو بتائے بغیر ہی بھارت کو ہتھیار فراہم کیے۔اس پر ایوب خان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان کے ساتھ 1961 کے اس سمجھوتے کو توڑا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ چینی حملے کے باوجود امریکا بھارت کو پاکستان کی منظوری کے بغیر فوجی امداد نہیں دے گا۔
ریڈل نے لکھا ہے کہ 1962 میں پاکستان نے حملےکا موقع ہونے کے باوجود بھارت پر حملہ اس لیے نہیں کیا کہ اس طرح اُسے امریکا اور برطانیاکی ناراضی مول لینا پڑتی ۔ اور تب پاکستان اور چین کے تعلقات ایسے بھی نہیں تھے کہ پاکستان اس وقت چین پر کوئی یقین کر سکتا۔
بروس ریڈل کی یہ انکشافات بھری کتاب 177 صفحات پر مشتمل ہے جسے امریکی تھنک ٹینک “بروکنگز” نے شایع کیا ہے۔ بروس ریڈل کی اس کتاب کی اشاعت کا وقت نہایت اہم ہے کیونکہ یہ کتاب ایک ایسے وقت پر منظر عام پر آئی ہے جب بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عوام بڑے پیمانے پر آزادی کی خاطر مودی سرکار کے خلاف سڑکوں پر ہیں اور بھارتی فوج ایک مرتبہ پھر انہیں دبانے کے لئے طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔
کتاب کے مصنف بروس ریڈل تیس برس تک سی آئی اے میں کام کرتے رہے ۔ اس کے علاوہ مصنف نے چار امریکی صدور کے مشیر کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ اُن کی نوگیارہ کے بعد آنے والی تمام کتابوں کو بہت زیادہ اہمیت ملی ہے۔
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...
ہلاک دہشتگردوں میں خلیل الرحمان، نعیم الدین کفایت اللہ شامل ہیں، حکام دہشت گردوں سے 6 کلاشنکوف، 3 دستی بم برآمد، فرار ساتھیوں کی تلاش جاری لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برچڑی پہاڑی میں دہشت گرد...
مودی سرکارکی بدترین خارجہ پالیسی، سنجیدہ سفارت کاری سوشل میڈیاپر تماشا بن گئی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں،رپورٹ مودی کی عالمی سطح پر موجودگی کے باوجود بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے کٹ...
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...