... loading ...
سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے اپنے انتہائی بامعنی خطبۂ حج میں کہا ہے کہ دشمن اسلام کا لبادہ اوڑھ کراسلام کو کمزور کررہے ہیں اور داعش اسلام کے نام پر مسلم امہ کو تباہ کرنے میں مصروف ہے۔ مفتی اعظم 23 ستمبر بروزمیدانِ عرفات میں مسجد نمرہ سے حج کے رکنِ اعظم ”وقوف عرفہ”کے لیے جمع لاکھوں فرزندان توحید سے مخاطب تھے۔ انھوں نے عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ داعش کی مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں کو خبردار کیا کہ وہ اسلام کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں کو پہچانیں جو تخریب کاری اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوّث ہیں۔
مفتی اعظم نے کہا کہ دہشت گردونے مساجد اور پُرامن شہریوں کو بھی نہیں بخشا ہے۔ یہ عناصر گم راہ ہوچکے اوردشمنانِ اسلام کے ہاتھوں کو مضبوط کررہے ہیں۔ وہ اسلام کے تشخص کو داغدار کررہے ہیں اور دشمنوں کے مقاصد کو پورا کررہے ہیں۔
شیخ عبد العزیز نے مکہ المکرمہ کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مکہ مکرمہ کو بے شمار خصوصیات سے نوازا ہے، یہ مسلم امہ کے اتحاد کی علامت ہے، اللہ کا کرم اور رحمت ہے کہ ہم آج یہاں موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں عدل و احسان کا حکم دیتا ہے، آج امت مسلمہ میں فساد پھیلا ہے اور اخلاص ختم ہوچکا ہے، ہم اخلاق و اخلاص کو اختیار کریں کیونکہ یہی اللہ کا حکم ہے، حضرت محمد ؐ کے بتائے راستے پر چلیں تو کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچاسکتا۔
شیخ عبدالعزیز نے مسلم اُمہ پر زوردیا کہ وہ اسلام کے امن، محبت، آشتی اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر مربوط کوششیں کرے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر قسم کی ناانصافیوں کو حرام قرار دیا ہے اور کوئی بھی انسان دوسرے انسان کی ناحق جان لینے کا حق نہیں رکھتا۔ مفتی اعظم نے اپنے خطبے میں خاص طور پر نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو انارکی پھیلانے والوں کی آوازوں پر کان نہیں دھرنے چاہئیں۔ اس کے بجائے انھیں تعمیری سرگرمیوں پر اپنی توانائیاں صرف کرنی چاہئیں اور اسلام کے حقیقی پیغام کو پھیلانا چاہیے۔ ہمیں اپنی زندگیوں کو دنیا کے لوگوں کے لیے مینارہ نور بنانا چاہیے۔ انھوں نے اسلامی دنیا کے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ انھیں اپنے عوام کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہیے اور اُمہ کی صفوں میں اتحاد کے فروغ کے لیے کوششوں پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
شیخ عبدالعزیز نے ذرائع ابلاغ پر بھی زوردیتے ہوئے اُس کے وابستگان سے کہا کہ اُنہیں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو دیانت داری سے انجام دینا چاہیے اورمسلم اُمہ کے درمیان اتحاد اور اچھی باتوں کو فروغ دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ان کے دشمن متحد ہوچکے ہیں۔ انھوں نے بالخصوص مسجدالاقصیٰ کو تقسیم کرنے کی سازشوں کا ذکر کیا اور کہا کہ قبلۂ اول کو آزاد کرانے کے لیے ہماری کوششیں کم زور پڑچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے مسلمانوں ! مسجد اقصیٰ آج آپ کوپکاررہی ہے، مسلمان ظلم اور نا انصافی کے خلاف جہاد کریں۔
مفتی اعظم نے دنیا بھر کے مقہور مسلمانوں کو صبر وتحمل کی تلقین کی اورکہا کہ ان کی مشکلات کے خاتمے کا وقت قریب ہے۔ انھوں نے اپنے خطبے کے اختتام میں مسلم اُمہ کے درمیان اتحاد ویک جہتی اور مسلمانوں کو درپیش مسائل کے خاتمے کے لیے دعاکی۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...