... loading ...

مسلمان برادری کے حوالے سے مغرب میں کس سطح پر خدشات پائے جاتے ہیں، اس کا اندازہ لگانے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ حکومتِ برطانیہ اپنے ہی ملک میں قائم مساجد کی جاسوسی کررہی ہے، وہ بھی مقامی مسلم برادری کو استعمال کرکے۔
برطانوی اخبار گارجین نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 مقامی مسلمانوں کو مختصر مدت کے لیے جاسوسی کے مشن دے رہی ہے تاکہ وہ مساجد کی جاسوسی کرکے وہاں ہونے والی سرگرمیوں سے حکومت کو آگاہ رکھیں اور اس کام کے بدلے انہیں خطیر رقوم بھی دی جا رہی ہیں۔
مسلم آبادی کے بڑے مراکز مانچسٹر اور لندن سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے عام مسلمانوں کو عارضی اہداف دیے گئے ہیں جہاں سے وہ مخصوص اطلاعات خفیہ ایجنسیوں کو دے رہے ہیں۔ اخبار کہتا ہے کہ اسے ایک ایسے مخبر کے بارے میں معلوم ہوا ہے جسے چھ ہفتے تک ایک مسجد کی جاسوسی کرنے اور اس میں ہونے والی سرگرمیوں کی اطلاعات برطانوی خفیہ ادارے کو دینے پر 2 ہزار پاؤنڈز کی رقم دی گئی۔
حکومتِ برطانیہ کے یہ اقدامات ‘بعد از نو-گیارہ کی انسدادِ دہشت گردی حکمت عملی’ کا حصہ ہیں جو “ملک میں دہشت گرد حملوں کی روک تھام اور بیرونِ ملک اپنے مفادات کے برخلاف ہونے والے اقدامات” کو روکنے کے لیے بنائی گئی تھی۔ اس کا مقصد خطرات کا بالکل ابتدائی مرحلے میں کھوج لگانا اور پھر ان کی تحقیقات کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ “انٹیلی جنس ایجنسیوں کا پھیلایا گیا یہ جال ملک بھر میں مخصوص اہداف کی موثر انداز میں جاسوسی کررہا ہے اور اس کی کافی ادائیگی بھی کی جا رہی ہے۔” ذرائع نے یہ تو نہیں بتایا کہ حکومت سے رقوم حاصل کرنے والے مخبروں کی تعداد کتنی ہے یا قومی حفاظتی بجٹ کا کتنا حصہ ایجنسیاں اس کام پر صرف کررہی ہیں لیکن پیسے دے کر معلومات اکٹھی کرنے کی خبروں نے مسلمان برادری میں تشویش کی لہر ضرور دوڑا دی ہے، جس کا کہنا ہے کہ لالچ دے کر یہ کام کروانے سے ہو سکتا ہے کہ درست معلومات نہ ملیں اور ایسے عناصر جلد از جلد مخبری کرکے الٹی سیدھی معلومات پہنچا کر اپنی جیبیں گرم کر سکتے ہیں۔
برطانیہ کی سب سے بڑی مسلم عبادت گاہ ایسٹ لندن مسجد کے ترجمان سلمان فارسی نے کہا کہ “ملک و قوم کی حفاظت کو ہم بھی یقینی بنانا چاہتے ہیں لیکن یہ کام مناسب تحقیقات کے ذریعے اور احسن انداز میں ہونا چاہیے ۔ اگر پیسہ پھینک کر یہ کام کروایا جائے گا تو جانچ و تحقیقات اس بات کو کس طرح یقینی بنائے گی کہ یہ معلومات درست ہیں یا غلط؟” انہوں نے مزید کہا کہ “پیسے کا لالچ دے کر جب ایسے کام کروائیں جائیں گے تو ہر کسی کی خواہش ہوگی کہ وہ کسی پر کیچڑ اچھال کر کچھ پیسہ بنا لے۔درحقیقت یہ مخبروں کو مساجد بھیجنے کے بجائے نئے طریقوں اور مقامی آبادی کی حقیقی شمولیت کے ذریعے ہونا چاہیے۔”
صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس، شہباز شریف کی ملاقات، قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور، مشکل وقت میں معاشی طور پر کمزور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، آصف زرداری ایندھن کے کم استعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ اور مشترکہ سفری سہولیات کیلئے عوام میں آگاہی پھیلائی جائے،...
ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کا الٹی میٹم،بصورت دیگر امریکا ایرانی تیل کے کنوؤں ،بجلی گھروں اور ڈی سیلینائزیشن پلانٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی صدرکاسوشل میڈیا پر بیان ٹرمپ نے ایران کے ایندھن اور توانائی ڈھانچے پر حملہ کیا تو خطے میں امریکی توانائی کے انفراسٹرک...
حالیہ ایران پر امریکی فوجی حملے کی وجہ سے پینٹاگون پر بھاری مالی بوجھ آن پڑا ہے 800 سے زائد ٹوماہاک میزائلوں پر 3۔06 ارب ڈالر خرچ ہوئے،سینٹ کام ایران کیخلاف جنگ میں امریکہ نے 26 ارب ڈالر اڑا دیے، اس ایک ماہ کی جنگ کے دوران اخراجات آسمان سے باتیںکرنے لگے جس کی وجہ سے یہ تاری...
خطے میں کشیدگی کے فوری خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، شہبازشریف جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے،پیغام وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پرعزم ہیں، جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جان...
ہمارے جوان زمین پر امریکی فوجیوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ انہیں آگ لگا کر نشانہ بنائیں اور ان کے علاقائی شراکت داروں کو ہمیشہ کیلئے سزا دیں،ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز ایسا اقدام امریکی افواج کے لیے شدید ذلت آمیز نتائج کا باعث بنے گا،ٹرمپ نے امریکی افواج کو دلدل میں دھکیل ...
پاکستان کی میزبانی میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کا پہلا راؤنڈ ختم،اگلا راؤنڈ جلد ہوگا جس میںتجاویز پر پیش رفت سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا اسحاق ڈار کی سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادل...
گفتگو کا اردو ترجمہ کروایا ہے ،یہ ایک بیٹے کے باپ کیلئے احساسات تھے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کو جی ایس پی پلس کے ساتھ جوڑ کر غلط بیانی کی جا رہی ہے،نیوز کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفت...
حکومت نے 125 ارب کی خطیر رقم، مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دی وزیراعظم کا ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پرجائزہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔وزیراعظم ...
خان یونس میںتین پولیس اہلکار، تین شہری،ایک بچیشہید ہونے والوں میں شامل غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ایران سے جنگ کے دوران اسرائیلی حملے جاری اسرائیل کے غزہ میں پولیس چوکیوں پرحملوں میں تین اہلکاروں سمیت7 فلسطینی شہید اور 4زخمی ہو گئے۔ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ایران کے...
8ویں ترمیم کے مستقبل پر بحث شدت اختیار کر گئی، بعض حکومتی حلقوں میں ترمیم کے اہم حصوں کو ختم یا محدود کرنے پر غور ،فیصلے دوبارہ وفاقی بیوروکریسی کے ہاتھ میں جانے کے امکانات چیف سیکرٹری اور وفاقی افسران کا اثر و رسوخ بڑھے گا،18ویں ترمیم پرسیاسی جماعتوں میں اختلاف ، کئی صوبائی رہن...
خلیجی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں بلکہ ایران کی جنگی صلاحیتوں کو لگام دی جائے جس کے جواب میں ایرانی صدر کا سوشل میڈیا پربیان سامنے آگیا اگر آپ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ میں دشمنوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،جارحیت پر ...
پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،موسمیاتی فنڈ سے مزید 21 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان اسٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول کیلئے سخت پالیسی جاری رکھے گا،عالمی مالیاتی ادارہ کا اعلامیہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے 1 ارب ڈالر اور ...