وجود

... loading ...

وجود

مصدق ملک کا دورۂ بھارت، کانگریس کی بوکھلاہٹ

بدھ 25 نومبر 2026 مصدق ملک کا دورۂ بھارت، کانگریس کی بوکھلاہٹ

مصدق ملک کے دورۂ بھارت پر کانگریس کی پاکستان مخالف سوچ بھی کھل کر سامنے آگئی۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے بھی پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات عائد کیے ۔ کانگریس کی یہ روش اس کی دوغلی سیاسی پالیسی کی عکاسی کرتی ہے ، جس میں ایک طرف جمہوریت اور امن کی بات کی جاتی ہے تو دوسری طرف پاکستان مخالف بیانیے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ بھارتی سیاست میں پاکستان دشمنی اور دہشت گردی کے الزامات محض سفارتی اختلافات تک محدود نہیں بلکہ انتخابی سیاست کا بھی اہم حصہ بن چکے ہیں۔ ہندوتوا کے سیاسی ماحول میں پاکستان مخالف جذبات کو ابھارنا اور قومی سلامتی کے نام پر مخالفین کو گھیرنا انتخابی مہمات کا نمایاں ہتھیار دکھائی دیتا ہے ۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ بھارت اس کے خلاف دہشت گردی کے الزامات کے حق میں آج تک قابلِ قبول ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکا۔ اس صورت حال میں سوال یہ ہے کہ کیا بھارتی سیاست میں پاکستان کو ہدفِ تنقید بنائے بغیر انتخابی سیاست ممکن نہیں؟

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کی بھارت آمد کو بھارتی ذرائع ابلاغ نے بھی خاص اہمیت دی اور سیاسی جماعتوں نے بھی اسے اپنے اپنے انداز میں موضوع بحث بنا لیا۔ کانگریس نے تو اس دورے پر ایسی تنقید شروع کی جیسے پاکستان کا کوئی وزیر بھارت پہنچ کر بھارتی سیاست کا سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ہو۔بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت پر بھی شدید تنقید کی ہے۔

ڈاکٹر مصدق ملک 20 سے 22 نومبر 2026 تک نئی دہلی میں منعقد ہونے والے پہلے “ایس سی او سولائزیشنل ڈائیلاگ فورم” (SCO Civilisational Dialogue Forum) میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے بھارت گئے ۔مئی 2023میں بلاول بھٹو زرداری نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی شہر گووا کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید فوجی کشیدگی پیدا ہوئی، جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے تعلقات مزید خراب ہو گئے۔ ایسے ماحول میں مصدق ملک کا دورۂ بھارت خصوصی اہمیت رکھتا ہے ، کیونکہ بلاول بھٹو زرداری کے دورے کے بعد کسی پاکستانی وفاقی وزیر کا یہ پہلا دورۂ بھارت ہے ۔ یہ دورہ اس اعتبار سے بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے باوجود بین الاقوامی فورم پر سفارتی رابطے کا سلسلہ برقرار رہا۔یہ کوئی دوطرفہ مذاکرات یا پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے خصوصی دورہ نہیں تھا بلکہ ایک بین الاقوامی تنظیم کے تحت ہونے والی تقریب تھی، جس میں رکن ممالک کو مدعو کیا گیا تھا۔ بھارت کی حکومت نے بھی واضح کیا کہ اس تقریب کے لیے تنظیم کے تمام رکن ممالک کو دعوت دی گئی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بھی اس معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی دوطرفہ دورہ نہیں تھا بلکہ ایس سی او کے تحت منعقد ہونے والی کثیرالجہتی تقریب تھی، جس کے لیے پاکستان سمیت تنظیم کے تمام رکن ممالک کو دعوت دی گئی تھی۔ مبصر ممالک اور مکالمے کے شراکت داروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔اس کے باوجود کانگریس نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور سوال اٹھایا کہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے ماحول میں پاکستانی وزیر کو بھارت آنے کی اجازت کیوں دی گئی۔

کانگریس کی ترجمان سپریا شریناتے نے مصدق ملک کے دورۂ بھارت اور ان کے استقبال پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے الزامات موجود ہیں اور مئی 2025 کے پہلگام حملے کے متاثرین کے خاندان ابھی اپنے پیاروں کے غم میں مبتلا ہیں، ایسے میں مودی حکومت کی جانب سے پاکستانی وزیر کے لیے سرخ قالین بچھانا اور انہیں بریانی و کباب پیش کرنا متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔

کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیر مصدق ملک کی ایک ہی قطار میں بیٹھی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے مصدق ملک کے جون 2026 کے اس بیان کی یاد دہانی کرائی، جس میں انہوں نے پاکستان کا پانی روکنے کی صورت میں ‘‘ہاتھ کاٹ دینے ’’ کی بات کہی تھی۔ کانگریس نے اس تصویر کے ذریعے ان کے سابقہ سخت مؤقف اور موجودہ دورۂ بھارت کے تناظر میں سیاسی سوالات اٹھانے کی کوشش کی۔کانگریس رہنماؤں منیش تیواڑی اور سلمان خورشید نے بھی مودی حکومت کی پاکستان پالیسی پر سوال اٹھائے ۔ منیش تیواڑی نے ایس سی او کو کثیرالجہتی تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے اجلاس میں تمام رکن ممالک کے نمائندوں کی شرکت معمول کی بات ہے ، تاہم انہوں نے سوال اٹھایا کہ پہلگام حملے سے نومبر 2026 تک ایسا کیا تبدیل ہوا ہے ؟ سابق بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے مودی حکومت کی پاکستان پالیسی کو غیر واضح قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اپنا مؤقف واضح کرنا چاہیے تاکہ اپوزیشن بھی اس کے مطابق اپنا ردعمل طے کر سکے ۔

یہاں ایک اہم سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب بھارت نے خود ایک بین الاقوامی فورم کی میزبانی کرتے ہوئے پاکستان کو دعوت دی تو پھر کانگریس کا اعتراض کس بات پر ہے ؟ کیا بھارت کی خارجہ پالیسی صرف سیاسی جلسوں کے نعروں کے تابع ہونی چاہیے ؟ کیا بین الاقوامی تنظیموں کی رکنیت اور ان کے اجلاسوں میں شرکت کا فیصلہ بھی سیاسی مخالفت کی نذر کر دیا جائے ؟ اگر کسی ملک کو بین الاقوامی فورم میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تو اس کی نمائندگی کرنے والے وفد کا استقبال سفارتی آداب کا حصہ ہوتا ہے ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس دونوں پاکستان کے معاملے پر ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بناتی ہیں، لیکن دونوں کی سیاست میں پاکستان کا ذکر نمایاں رہتا ہے ۔ مودی حکومت پاکستان کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتی ہے اور کانگریس بھی اسے پاکستان کے معاملے میں کمزور یا متضاد پالیسی کا طعنہ دیتی ہے ۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ بھارت کی داخلی سیاست میں پاکستان ایک ایسا موضوع بن چکا ہے جسے دونوں بڑی جماعتیں اپنی سیاسی ضرورت کے مطابق استعمال کرتی ہیں۔کانگریس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ۔ یہ مؤقف اپنی جگہ ایک سیاسی موقف ہے ، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا بین الاقوامی سطح پر رابطے ختم کر دینے سے مسائل حل ہو جاتے ہیں؟ دنیا کے ممالک اختلافات کے باوجود مختلف عالمی تنظیموں میں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھتے ہیں۔ سفارت کاری کا بنیادی مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ اختلافات کو بات چیت کے ذریعے کم کرنے کی کوشش کی جائے ۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ کسی ملک کے تمام اعتراضات ختم ہو گئے یا اس نے اپنے قومی مؤقف سے دست برداری اختیار کر لی۔

مصدق ملک نے بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کا مؤقف واضح انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے معاملے پر کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس موضوع پر کوئی بات چیت ہو تو وہ شواہد کی بنیاد پر ہونی چاہیے ۔ یہ ایک اہم بات ہے ۔ الزامات اپنی جگہ، لیکن کسی بھی ملک کو یہ حق حاصل ہے کہ اس کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کا جواب شواہد کی روشنی میں دیا جائے ۔ سفارتی گفتگو میں جذبات کے بجائے دلیل اور حقائق کی اہمیت ہوتی ہے۔ مصدق ملک کی ایک اور قابل ذکر بات یہ تھی کہ انہوں نے تہذیبوں کے درمیان مکالمے اور عوامی روابط کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مندوبین کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی اور موہنجوداڑو اور ہڑپہ جیسے تاریخی آثار دیکھنے کی خواہش ظاہر کی۔ یہ محض سیاحتی دعوت نہیں بلکہ اس حقیقت کی یاد دہانی بھی ہے کہ برصغیر کی تہذیبی تاریخ سرحدوں سے کہیں زیادہ قدیم ہے ۔ موہنجوداڑو اور ہڑپہ کی تہذیبیں اس خطے کے مشترکہ تاریخی ورثے کی علامت ہیں۔ ان آثار میں انسانی تہذیب، فن تعمیر اور اجتماعی زندگی کی ایسی نشانیاں موجود ہیں جو پوری دنیا کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں۔

پاکستان کی سرزمین تاریخی اور ثقافتی ورثے سے مالا مال ہے ۔ یہاں آنے والے غیر ملکی مندوبین کو صرف تاریخی مقامات ہی نہیں بلکہ ہماری مہمان نوازی، ثقافت، روایات اور معاشرتی زندگی سے بھی آگاہی حاصل ہو سکتی ہے ۔ مصدق ملک کی جانب سے پاکستان آنے کی دعوت اسی مثبت سوچ کی عکاسی کرتی ہے ۔ اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کی تاریخ اور تہذیب کو سمجھنے کی کوشش کی جانی چاہیے ۔

اختلافات اپنی جگہ، لیکن امن کی خواہش کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے ۔ مصدق ملک کی بھارت آمد سے اگر مکالمے اور باہمی سمجھ بوجھ کی کوئی نئی راہ نکلتی ہے تو یہ پورے خطے کے مفاد میں ہوگا۔ کانگریس کی تلملہٹ اپنی جگہ، مگر سفارت کاری کا راستہ بند کرنے کے بجائے اسے کھلا رکھنا ہی دانش مندی ہے ۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
صوبے نہیں بنیں گے! وجود بدھ 25 نومبر 2026
صوبے نہیں بنیں گے!

ایک بیٹ رپورٹر کی نظر سے سونیا گاندھی کی سوانح حیات وجود بدھ 25 نومبر 2026
ایک بیٹ رپورٹر کی نظر سے سونیا گاندھی کی سوانح حیات

مصدق ملک کا دورۂ بھارت، کانگریس کی بوکھلاہٹ وجود بدھ 25 نومبر 2026
مصدق ملک کا دورۂ بھارت، کانگریس کی بوکھلاہٹ

اقبال کا تصورِ فقر وجود بدھ 25 نومبر 2026
اقبال کا تصورِ فقر

میانمار، روہنگیا نسل کشی مقدمہ میں قصوروار قرار وجود بدھ 25 نومبر 2026
میانمار، روہنگیا نسل کشی مقدمہ میں قصوروار قرار

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات وجود منگل 24 نومبر 2026
بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا
افغانستان
افغان طالبان کے سپریم لیڈر کی جنگجوؤں کو بغیر اجازت نقل و حرکت سے روکنے کی ہدایت وجود اتوار 22 نومبر 2026
افغان طالبان کے سپریم لیڈر کی جنگجوؤں کو بغیر اجازت نقل و حرکت سے روکنے کی ہدایت

شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پرکنٹرول تنازعات کا سبب وجود جمعرات 22 اکتوبر 2026
شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پرکنٹرول تنازعات کا سبب

افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر