وجود

... loading ...

وجود

ہم اپنے قیدی آپ ہیں!

جمعرات 25 دسمبر 2025 ہم اپنے قیدی آپ ہیں!

اونچ نیچ
۔۔۔۔۔۔
آفتاب احمد خانزادہ
۔۔۔

اسپین کے مصور Pere Borrell del Caso کی مشہور پینٹنگ Escaping Criticism یا جسے ہم علامتی طوپر ”فریم سے
فرار” کہتے ہیں صرف ایک تصویری منظر نہیں بلکہ انسانی آزادی اور سماجی جبر کا گہرا فلسفیانہ اعلان ہے۔ یہ وہ لمحہ ہے جب فن حقیقت سے
آنکھ ملاتا ہے اور حقیقت فن کی حدود کو چیر کر باہر نکلنے کی کوشش کرتی ہے پینٹنگ میں ایک بچہ لکڑی کے فریم سے باہر نکلنے کی سعی کرتاہے ایسا لگتا ہے جیسے وہ کینوس کی قید توڑ کر نئی دنیا کی طرف ہاتھ بڑھا رہاہو ۔ لیکن یہ ہی لمحہ ہمارے لیے سب سے بڑا سوال بن کر ابھرتاہے۔ کیا ہم بھی اپنی زندگی کے فریم میں قید ہیں ؟ اور اگر ہاں تو ہمیں اس کا ادراک کب ہوتاہے ؟
ہر معاشرہ اپنے افراد کے لیے کچھ فریم تشکیل دیتا ہے۔ روایات ، اقدار، توقعات ، نظریات کے ۔ اور وہ نازک مگر مضبوط تہذیبی اصول جو فرد سے مطابقت تو چاہتے ہیں مگر اس کی انفرادیت چھین لیتے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ فلسفی جان اسٹورٹ مل فرد کو خبردار کرتاہے کہ ” سب سے خطرناک قسم کی غلامی وہ ہے جو معاشہرہ فرد پر مسلط کر تاہے کیونکہ وہ اسے غلامی سمجھنے ہی نہیں دیتا ” ۔ اسی طرح ژان پال سارتر ہمیں یاددلاتا ہے کہ انسان پیدا تو آزاد ہوتاہے مگر پھر ” خود ساختہ ” اور ”اجتماعی ” فریم اسے آہستہ آہستہ جکڑ لیتے ہیں ۔ پینٹنگ کا بچہ حیران ہے اس کی حیرت میں معصومیت بھی ہے اور درد بھی ۔و ہ فریم سے نکل تو آیا ہے مگر اس کے چہرے پر ایک انجانی کیفیت ہے۔ جیسے وہ دریافت کررہاہو کہ اصل دنیااور فریم کی دنیا سے بالکل مختلف ہے جہاں اسے رکھا گیا تھا ۔ یہ لمحہ اس وقت پیدا ہوتاہے جب انسان پہلی بار اپنے ”قید ” ہونے کاشعور پاتا ہے ۔ علامہ اقبال اسے ”خود کی بیداری ” کہتے ہیں۔
پینٹنگ ایک اور تلخ حقیقت بیان کرتی ہے ۔ آزادی ملنے کے بعد انسان کو یہ بھی احساس ہو تاہے کہ اس نے اپنی زندگی کے کتنے سنہرے لمحے ایسی حدود میں ضائع کردیے جو اس کی اپنی نہیں تھیں۔ یہ وہ ہی احساس ہے جسے نطشے ”روح کی جلاوطنی” کہتاہے ”انسان اس لمحے ٹوٹ جاتا ہے جب اسے یہ دکھ ہوتاہے کہ وہ کھبی اپنے ہونے کے مطابق زندہ ہی نہیں رہا ” ۔ اور کئیر کیگارڈ کاکہنا ہے کہ معاشرہ انسان سے
” اصل خود ” چھین لیتاہے اور جب وہ اسے دوبارہ تلاش کرتاہے تو بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے ۔انسان اکثر سمجھتا ہے کہ قید وہ ہے جو باہر سے مسلط کی جائے ۔ لیکن نفسیات بتاتی ہے کہ اصل قید باہر نہیں بلکہ اندر ہوتی ہے ۔ اندر بننے والی زنجیریں زیادہ مضبوط ، زیادہ خاموش اور زیادہ دیر پاہوتی ہیں۔ پینٹنگ کا فریم دراصل انسان کی اندرونی قید کی علامت ہے وہ قید جو ہمیں نظر نہیں آتیں۔
ماہر نفسیات کا رل یونگ کہتاہے کہ انسان اپنی شخصیت کا بڑا حصہ اجتماعی لاشعور سے لیتا ہے۔ یعنی وہ اقدار اور خیالات جو معاشرے نے اس کے ذہن میں رکھ دیے ہوں ۔ وہ اسے اپنی سوچ سمجھ کر اختیار نہیں کرتا ۔ وہ انہیں وارث میں پاتا ہے ۔ انسان ہمیشہ دیوار وں کے درمیان پیدا ہوتا ہے۔ مگر یہ دیواریں اینٹ کی نہیں ہوتیں ۔ اس کی پہلی قید و ہ آوازیں ہوتی ہیں جو اس کے اندر رکھی جاتی ہیں ، ماں کی ہدایت ، باپ کی امیدیں، استاد کے اصول ، مذہب کی سرحدیں ، معاشرے کی لہجے میں لپٹی ہوئی ممانعتیں یعنی انسان ایک گھر میں نہیں بلکہ ایک بیانیے میں جنم لیتا ہے ۔معاشرہ انسان کو طاقت سے نہیں معنی سے قید کرتاہے ۔ خوف سے قید رکھتا ہے ۔ خوف ہی وہ لکڑی ہے جس پر سماج اپنی تصویر کھینچتاہے اور انسان اس تصویر کو اپنی پہچان سمجھ کر لٹکا رہتا ہے۔ فریم انسان کو محفوظ رکھتاہے۔ مگر اسی حفاظت کے اندر وہ گھٹنے لگتا ہے ۔ محفوظ انسان اکثر جیتا ہوا نہیں ہوتا۔ بس چھپا ہوا ہوتاہے ۔نفسیات کہتی ہے کہ سب سے مقبول قید وہ ہے جو انسان شوق سے قبول کرے۔ ایرک فرام کہتا ہے انسان آزادی سے بھاگتا ہے، کیونکہ آزادی ذمہ داری لاتی ہے۔ اسی لیے بہت سے لوگ فریم میں رہنا پسند کرتے ہیں پھر قیدان کے لیے قید نہیں رہتی پناہ بن جاتی ہے ۔ جب انسان پہلی بار فریم سے نکلتا ہے تو وہ آزاد نہیں ہوتا، وہ کنفیوژن کا شکار ہو تاہے۔ یہ وہ مرحلہ ہے جسے ماہرین نفسیات Indentity Crisis کہتے ہیں ۔ فریم سے نکلنے کے بعد انسان سوچتا ہے میں اصل میں کون ہوں ؟ میری اپنی سوچ کیا ہے ؟ میری خواہشات کون سی ہیں اور کون سی مجھے سکھائی گئی تھیں؟ میری زندگی مجھے جینی ہے یاورثے میں ملی ہے ؟ کیا میں خود فیصلہ کرسکتاہوں ؟ یہ سوالات انتہائی خوفناک ہیں اسی لیے زیادہ تر لوگ یہ راستہ چھوڑ دیتے ہیں مگر جو آگے بڑھتا ہے وہ آزاد انسان بنتا ہے ۔ سماج ہمیشہ فریم توڑنے والوں سے خائف ہوتا ہے کیونکہ جب ایک شخص فریم تو ڑتا ہے تو دوسرے بھی سوال کرنے لگتے ہیں ۔ اسی لیے انسانی تاریخ میں سقراط کو زہر دیا گیا۔ منصورحلاج کو دار پر چڑھا یا گیا ۔ گیلیلیو کو قید کیا گیا ، برو نو کو زندہ جلا دیا گیا ۔ نطشے کو پاگل قرار دیا گیا ۔ فرائڈ کو رد کیا گیا ،سارتر کو دشمن سمجھا گیا ۔ کیونکہ فریم توڑنے والے فرد کو چیلنج نہیں کرتے ۔ وہ پورے نظام کو سوال بنا دیتے ہیں ۔
آج جب ہم پاکستان پر اپنی نظریں ڈالتے ہیں تو ہمیں معلوم چلتا ہے کہ لوگوںکی اکثریت اپنی قیدی آپ ہیں ۔ پاکستان کے موجودہ حالات جن میں سیاسی انتشار ، معاشی تنزلی ،عدلیہ اور میڈیا پر دبائو ، کر پشن ، لوٹ مار، اختیارات اور حقوق کو چند لوگ کا اپنی ذاتوں میں جمع کرلینا، عدم مساوات و برداشت اور سماجی تضادات شامل ہیں ۔ ایک ایسا فریم تخلیق کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو فرد اور قوم دونوں کو اپنی شناخت سے دو ر لے گیا ہے ۔ یہ فریم کبھی روایات ، کبھی مذہبی اور سیاسی نظریات ، کبھی خوف اور استحصا ل کی شکل میں نمودار ہوتا رہتا ہے۔ ہر معاشرہ اپنے افراد کے لیے فریم وضع کرتا ہے ۔ مگر پاکستان میں یہ فریم اکثر سیاسی قوتوں کی سازشیں ، جو عوام کو محدود اور مشتبہ فیصلے کرنے پر مجبور کر تی ہیں ۔ معاشرتی اور صنفی روئیے جو آزادی اور خودی کی ابتدائی بیداری کو دبانے کا سبب بنتے ہیں ۔ اقتصادی عدم مساوات جو فرد اور طبقات کو پیدا وار اور مواقع سے محروم رکھتی ہے۔ یہ وہ سماجی اور سیاسی قید ہے جسے جان اسٹورٹ مل او ر سارتر کے فلسفے میں موجود تصورات کے مطابق فرد اور قوم اکثر خود غلامی سمجھے بغیر قبول کرلیتے ہیں ۔ پاکستان کے لوگ محدود سوچ، تعلیمی خامیوں اور معاشرتی دبائو کے بیچ اپنی شناخت اور آزادی کی تلاش میں ہیں ۔ انہیں احساس ہے یہ نظام اورفریم ہمیں اصل صلاحیت سے محروم کررہا ہے ۔ کتنے برس ہم نے سیاسی ، سماجی اور معاشرتی فریم میں گذار دیے جو ہماری خوشحالی، آزادی اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے ۔ تعلیم ، انصاف، روزگار اور آزادی اظہار کے مواقع ضائع ہوئے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ سیاست ،مذہب اور سماجی رویوں کے نام پر جو فریم ہم پر مسلط کیے گئے ہیں ۔ انہیں توڑ دیں ۔ تمام خوفوں کو دفنا دیں ۔ اپنی شناخت، خواہشوں اور اپنے شعور کو پہچا نیں ۔ اور وہ بنیں جو ہم واقعی ہیں اور جو ہم بننا چاہتے ہیں ۔ آئیں تمام زنجیریں توڑ دیں اور تمام فریم بھی۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
بھارت میں بیروزگاری کا بے رحم منظر معاشی ناکامی وجود جمعرات 25 دسمبر 2025
بھارت میں بیروزگاری کا بے رحم منظر معاشی ناکامی

ہم اپنے قیدی آپ ہیں! وجود جمعرات 25 دسمبر 2025
ہم اپنے قیدی آپ ہیں!

پاکستان اور قائداعظم محمد علی جناح کا وژن وجود جمعرات 25 دسمبر 2025
پاکستان اور قائداعظم محمد علی جناح کا وژن

یہ خاموش معاہدے مہنگے نہ پڑ جائیں! وجود جمعرات 25 دسمبر 2025
یہ خاموش معاہدے مہنگے نہ پڑ جائیں!

امریکہ پاکستان تعلقات اور دفاعی معدنی پیش رفت وجود بدھ 24 دسمبر 2025
امریکہ پاکستان تعلقات اور دفاعی معدنی پیش رفت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر