... loading ...
سیاسی قوت کے طور پر مضبوط ہونا عوام اور سیاست دانوں کا حق ہے، فلسطین فوج بھیجنے کی غلطی ہرگز نہ کی جائے،نہ 2018 نہ 2024 کے الیکشن آئینی تھے، انتخابات دوبارہ ہونے چاہئیں
کوئی بھی افغان حکومت پاکستان کی دوست نہیں رہی،افغانی اگر بینکوں سے پیسہ نکال لیں تو کئی بینک دیوالیہ ہوجائیں، اجتماع سے خطاب، گورنر سندھ نے مولانا کو اعزازی ڈگری سے نوازا
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم دفاعی قوت کو دفاعی لحاظ سے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں سیاسی قوت کے طور پر نہیں، سیاسی قوت کے طور پر مضبوط ہونا دفاعی قوتوں کا نہیں عوام اور سیاست دانوں کا حق ہے، فلسطین فوج ہرگز نہ بھیجی جائے۔یہ بات انہوں نے کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ گورنر سندھ نے فضل الرحمان کو اعزازی ڈگری سے نوازا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپنی روایات بچانے کے لیے ہم جدوجہد کررہے ہیں، ایک دوسرے کو عزت دینا ہماری روایات ہیں، اعزازی ڈگری کا شکریہ مگر میں خود کو مولانا کہلوانا پسند کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے کر آج کے تناظر میں نہیں دیکھا جائے کہ وہاں سے کچھ لوگ آئے اور کارروائی کرکے چلے گئے، ہمیں 78 سال کی افغان پالیسی پر بات کرنی چاہیے، افغانستان کبھی بھی پاکستان دوست نہیں رہا کہیں ہی ہماری افغان پالیسی کا فیلیٔر تو نہیں؟ ظاہر شاہ سے اشرف غنی تک ہمیں کوئی افغان دوست حکومت نہیں ملی، کیا وجہ ہے؟ ہم اپنا بیانیہ تیار کریں گے تو الزام ان پر ہی دیں گے مگر ہمیں اپنے گریبان میں بھی جھانکنا چاہیے کہ یہ ہماری افغان پالیسی کا فیلیٔر تو نہیں؟ اس پر بھی بحث کرنی چاہیے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین پاکستان کہتا ہے کہ آئین سازی قرآن و سنت سے ہٹ کر نہیں ہوگی مگر ہم نے حالیہ ترامیم میں کئی قانون پاس کیے ہیں چاہیے وہ 18 سال سے کم عمری کی شادی کا بل ہو، گھریلو تشدد کا بل ہو یا ٹرانس جینڈر ایکٹ ہو، ہم نے قرآن و سنت کو پس پشت ڈال کر صرف اقوام متحدہ کے کہنے پر قانون سازی کی، اس معاملے پر بات کی جائے ہم بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔انہوں ںے کہا کہ جب آپ یک طرفہ طور پر کسی ادارے کے خلاف ایسا رویہ اختیار کریں کہ اسے اپنے تحفظ کی فکر ہوجائے تو دینی ادارس بھی ایک ادارہ ہیں، دینا کی رینکنگ میں جائیں تو عدلیہ، تجارت سمیت ہر شعبے میں آپ پیچھے ہیں اور اگر ٹاپ رینکنگ میں ہیں تو صرف دینی علوم کے حوالے سے ہیں اس کی قدر کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ دفاعی حوالے سے پاکستان کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے اور ہمیں اسے برقرار رکھنا چاہیے ہم پاکستان کے طاقت ور دفاع کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن دفاعی قوت کو دفاعی لحاظ سے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں سیاسی قوت کے طور پر نہیں کیوں کہ سیاسی قوت کے طور پر مضبوط ہونا دفاعی قوتوں کا نہیں عوام اور سیاست دانوں کا حق ہے، ہمیں سیاسی اداروں کو مضبوط کرنا چاہیے اگر تمام ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک آگے بڑھے گا ہمیں ایک دوسرے کی بالادستی کے بجائے آئین کی بالادستی کے لیے کام کرنا چاہیے۔غزہ میں فوج بھیجنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی طور پر بھی غزہ میں فوجیں نہ بھیجے اور کسی بھی امن فورس کا حصہ نہ بنے، ہمیں ایک تلخ تجربہ ہے، ماضی میں اُس وقت کے بریگیڈیٔر ضیا الحق اردن گئے تھے اور فلسطینیوں کے خلاف کارروائی کی تھی، فلسطینی وہ وقت بھولے نہیں، ایک دور میں یہ بھی ایشو اٹھا تھا کہ عراق فوج بھیجی جائے یا نہیں، یہ افواج پیس کیپنگ نہیں ہوتیں یہ جنگ کیپنگ ہوتی ہیں ان کا کام لڑنا ہوتا ہے پاکستان کسی صورت یہ غلطی نہ کرے۔افغان مہاجرین کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمیں شکایات افغان حکومت سے ہیں اور ہم زور ڈال رہے ہیں ان لوگوں پر جو چالیس سال سے ہمارے مہمان ہیں، مہاجرین کو مہمان کے طور پر ڈیل کیا جائے، مہاجرین جب بھی کہیں جاتے ہیں مسئلہ بنتا ہے یہ پاک افغان دوطرفہ مسئلہ ہے دیکھنا پڑے گا یہ چالیس برسوں میں افغانیوں نے پاکستان کی معیشت میں کتنا حصہ ڈالا؟ افغانی اگر بینکوں سے اپنا پیسہ نکال لیں تو کئی بینک دیوالیہ ہوجائیں، پالیسی بنائے جائے افغانیوں کی صلاحیتیں پاکستان کے لیے استعمال ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ 2018ء اور 2024ء دونوں انتخابات عوامی نہیں اسٹیبلشمنٹ کے تھے۔دریں اثنا مجلس اتحاد امت پاکستان کے تحت مشاورتی علمی اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں تھی، اس آئینی ترمیم میں جمعیت علمائِ اسلام نے حزبِ اختلاف کی بڑی جماعتوں کو ساتھ رکھا، ہم نے 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو 34 شقوں سے دست بردار کرایا، آئینی ترمیم میں لازم کیا گیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات لازمی طور پر اسمبلی میں پیش کی جائیں، ہمارا مطالبہ تھا کہ سوسائٹی ایکٹ کے تحت مدارس کی رجسٹریشن کی جائے، صوبوں میں مدارس سے متعلق قانون سازی نہیں کی گئی ہے جو افسوس ناک ہے، 26ویں آئینی ترمیم میں جب ضرورت پڑی تو حکومت ہماری طرف آئی، مدارس کے حوالے سے ابھی تک صوبوں میں قانون سازی نہیں ہوئی مدارس کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ وزارتِ تعلیم سے سرٹیفکیٹ لے کر آئیں۔انہوں نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم میں جبری طور پر دو تہائی اکثریت بنائی گئی، سرکار جب چاہے جس شعبے سے چاہے اپنی مرضی کے لوگ جمع کرنا اس کیلئے کچھ مشکل نہیں، ملک بھر کے علماء کا حقیقی نمائندہ وہ ہے جو آج یہاں بیٹھا ہے، نئے عہدوں اور اسٹیٹس کا آغاز نیک فالی کے طور پر علماء کے اجتماع سے کیا گیا، ستائیسویں آئینی ترمیم کو تمام قوانین پر بالا دستی والا منصوبہ زہرناک ہے، اقلیتی کمیشن کو از خود نوٹس کا اختیار دینا غلط اقدام تھا، نائب وزیرِ اعظم نے مائیک پر کہا کہ اگر ہم سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو آپ اپنی تجویز دیں آج ہمیں سوچنا ہے کہ اگر آئین خطرے میں ہے تو ہم نے کیا اقدامات کرنے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس میں یہ اعلان کیا کہ ہمارے اکابر نے جن باتوں پر اتفاق کیا ہے، ہم انہیں دوبارہ زیرِ بحث لانے پر تیار نہیں، پاکستان میں دینی مقاصد کیلئے مسلح جدوجہد کو علماء نے ہر موقع پر حرام قرار دیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چھوٹے مدارس میں علماء کو ہراس کیا جاتا ہے، اگر ہم کوچے کوچے میں چندوں سے مکتب کھولتے ہیں تو ہمارا سوسائٹی پر احسان ہے، برصغیر میں مدارس کے وجود کی وجہ آپ ہیں ہم نہیں، علماء ایک نصاب کیلئے کوشش کرتے رہے، مگر ان کی بات نہیں مانی گئی ہم بھی انگریزی علوم کے قائل ہیں جس شعبے میں بھی جاو? پاکستان بین الاقوامی رینکنگ میں پیچھے ہے اگر تعلیم کے میدان میں کوئی ٹاپ پر ہے تو وہ ہمارے مدارس ہیں، مدارس تعلیم کے حوالے سے ایک مستقل اسٹیک ہولڈر نہیں۔
ایف بی آر نے کسٹمز قوانین میں ترامیم کیلئے 10فروری تک سفارشات طلب کرلی فیلڈ فارمیشن کا نام، تجاویز، ترامیم کا جواز، ریونیو پر ممکنہ اثرات شامل ،ہدایت جاری نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، ایف بی آر نے نئے بجٹ کے حوالے سے ٹیکس تجاویز مانگ لیں۔ایف بی آر کے مطابق...
کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد اور لاڑکانہ میں مظاہرے بانی کی ہدایت پر اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز،پوری قوم سڑکوں پر نکلے گی،حلیم عادل شیخ پاکستان تحریک انصاف کے سرپرستِ اعلی عمران خان، ان کی اہلیہ بشری بی بی، اور اس سے قبل ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں ...
عوام متحد رہے تو پاکستان کبھی ناکام نہیں ہوگا،ہماری آرمڈ فورسز نے دوبارہ ثابت کیا کہ ہماری سرحدیں محفوظ ہیں قوم کی اصل طاقت ہتھیاروں میں نہیں بلکہ اس کے کردار میں ہوتی ہے، کیڈٹ کالج پٹارو میں تقریب سے خطاب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیڈٹ کالج پٹارو م...
تحریک تحفظ کانفرنس کے اعلامیے کا علم نہیں،غلط فیصلے دینے والے ججز کے نام یاد رکھے جائیں گے عمران کو قید مگر مریم نواز نے توشہ خانہ سے گاڑی لی اس پر کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ مذاکر...
پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز کے تحت کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری پانچ روزہ کراچی ورلڈ بک فیٔر علم و آگاہی کی پیا س بجھا تا ہو ا کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ کراچی ورلڈ بک فیٔر نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ساڑھے 5لاکھ افراد نے پانچ روز...
اصل سوال یہ ہے کہ حکومت کس کی ہے اور فیصلے کون کر رہا ہے، آئین کیخلاف قانون سازی کی جائے گی تو اس کا مطلب بغاوت ہوگا،اسٹیبلشمنٹ خود کو عقل کل سمجھتی رہی ،سربراہ جمعیت علمائے اسلام عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت نہ دینا جمہوری ملک میں افسوس ناک ہے، میں تو یہ سوال اٹھاتا ہوں وہ گ...
سہیل آفریدی اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے،تفتیشی افسر پیش سینئر سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ پختونخوا کیخلاف درج مقدمے کی سماعت کی خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں عدم حاضری پر عدالت ن...
حکومت ایک نیا نظام تیار کرے گی، وزیرِ داخلہ کو نئے اختیارات دیے جائیں گے، وزیراعظم تشدد کو فروغ دینے والوں کیلئے نفرت انگیز تقریر کو نیا فوجداری جرم قرار دیا جائیگا،پریس کانفرنس آسٹریلوی حکومت نے ملک میں نفرت پھیلانے والے غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔...
حملہ آور کا تعلق حیدرآباد سے تھا، ساجد اکرم آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعدجائیداد کے معاملات یا والدین سے ملنے 6 مرتبہ بھارت آیا تھا،بھارتی پولیس کی تصدیق ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا،گودی میڈیا کی واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، بھارتی میڈی...
سہیل آفریدی، مینا آفریدی اور شفیع اللّٰہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جا رہی ہے عدالت نے متعدد بار طلب کیا لیکن ملزمان اے ٹی سی اسلام آباد میں پیش نہیں ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔اسلام آباد کی انسدادِ...
سور کے سر اور اعضا رکھ دیے گئے، قبرستان کے دروازے پر جانوروں کی باقیات برآمد مسلم رہنماؤں کا حملہ آوروں کی میتیں لینے اوران کے جنازے کی ادائیگی سے انکار آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملے کے بعد سڈنی میں موجود مسلمانوں کے قبرستان کی بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔جنوب مغربی س...
سڈنی دہشت گردی واقعہ کو پاکستان سے جوڑے کا گمراہ کن پروپیگنڈا اپنی موت آپ ہی مرگیا،ملزمان بھارتی نژاد ، نوید اکرم کی والدہ اٹلی کی شہری جبکہ والد ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے پاکستانی کمیونٹی کی طرف سیساجد اکرم اور نوید اکرم نامی شخص کا پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ، حملہ ا...