وجود

... loading ...

وجود

ہریانہ کا ہائیڈروجن بم

هفته 08 نومبر 2025 ہریانہ کا ہائیڈروجن بم

ڈاکٹر سلیم خان

امسال قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے 11ستمبر کو اپنے پارلیمانی حلقے رائے بریلی کے اندر یہ انکشاف کرکے پورے ملک کو چونکا دیا کہ ‘جب ہائیڈروجن بم آئے گا تو سب صاف ہو جائے گا” اور پھر جب وہ واقعی ہریانہ بم پھوٹا تو الیکشن سمیت بی جے پی کا سُپڑا صاف ہوگیا۔ اپنے دو روزہ دورے پر راہل گاندھی نے الزام لگایا تھاکہ ملک میں ووٹ چوری کرکے حکومتیں بنائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا تھاکہ ”مہاراشٹر، ہریانہ اور کرناٹک کے انتخابات میں ووٹ چوری ہوئی ہے ۔ ہم نے اس کے بلیک اینڈ وائٹ ثبوت دیئے ہیں۔ انتظار کیجیے ، بہت جلد ووٹ چوری کے مزیدانکشافات سامنے آنے والے ہیں۔ بی جے پی والے پریشان نہ ہوں، ووٹ چوری کا ہائیڈروجن بم آنے والا ہے ، سب کچھ صاف ہو جائے گا”۔ اس وقت راہل گاندھی نے بڑے وثوق کے ساتھ کہا تھا کہ بی جے پی ووٹ چوری کر کے جیتی ہے ۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن نے ملک میں ایک کروڑ جعلی ووٹ بڑھائے ہیں۔اس کے بعد راہل گاندھی نے اپنے “ووٹ چور گدی چھوڑ مشن کی مدد سے کارکنوں میں جوش بھرنے کے بعد نعرے لگوائے تھے ۔
راہل گاندھی نے اس وقت مہاراشٹر اور کرناٹک اسمبلی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے بی جے پی کی ووٹ چوری پکڑنے کا جوا الزام لگایا تھا اسے بالآخر انہوں نے مع شواہد ہریانہ تک پھیلا دیا۔ انہوں نے اس حکومت پر آئین کو خطرات میں ڈالنے اور عام لوگوں کے حقوق کو کچلنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا تھا جو پھر ایک بار ثابت ہوگیا۔ راہل گاندھی نے اس ووٹ چوری کے اسکینڈل یعنی ‘ہائیڈروجن بم’ کو گرا کر ووٹ چوری اور ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیوں کے الزامات کو پہلے کرناٹک کے مہادیو پورہ کی مثال سے ثابت کیا اور اب ہریانہ کے حوالے سے کئی ثبوت پیش کیے ۔اس طرح الیکشن کمیشن کے ساتھ بی جے پی کی ملی بھگت کو منظر عام پر آگئی۔ کانگریس ہیڈکوارٹر میں ‘دی ایچ فائلز’ کے نام سے کی گئی ایک پریس کانفرنس کے دوران راہل گاندھی نے ‘ووٹ چوری’ کے تازہ ثبوت پیش کر زبردست سیاسی ہلچل پیدا کر دی ہے ۔ ‘ووٹ چوری’ کے شواہد ایک پریزنٹیشن کے صورت میں پیش کرکے گاندھی نے کئی طرح کی بے ضابطگیوں کو طشت از بام کر دیا۔
راہل گاندھی نے اپنی کانفرنس میں یہ واضح کیا کہ انہیں کئی ریاستوں سے ووٹ چوری کی شکایات موصول ہوئی اور اب تحقیق کے بعد ہریانہ میں ووٹ چوری کا سچ سامنے لا یا جارہاہے جو 101 فیصد سچائی ہے ۔ ا س بابت سب سے سنگین الزام یہ ہے کہ یہ دھوکہ دہی بوتھ کی سطح پر نہیں بلکہ مرکزی سطح پر ہوئی ہے ۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ہریانہ میں ایگزٹ پول میں کانگریس آگے تھی۔ بعد میں بی جے پی جیت گئی۔ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان صرف چند ہزار ووٹوں کا فرق تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہریانہ اسمبلی انتخابات میں 25 لاکھ ووٹ چوری ہوئے ۔ ایسا ہی ایک واقعہ کرناٹک کے مہادیو پورہ میں پیش آیا۔انہوں نے ہریانہ کے 10 بوتھوں پر ووٹ ڈالنے والی ایک لڑکی کو مثال کے طور پر پیش کیا جس نے جعلی شناختی کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے 22 بار ووٹ ڈالا۔ یہ کام اس قدر ڈھٹائی سے کیا گیا کہ کئی ووٹر لسٹوں میں برازیلین ماڈل کی تصویر استعمال کی گئی۔ اپنی دھوکہ دہی کو چھپانے کے لیے ہریانہ میں دو بوتھوں سے ویڈیو فوٹیج کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔
راہل گاندھی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہریانہ میں جملہ دو کروڈ ووٹرس ہیں ان میں کے ہر آٹھ میں سے ایک ووٹر فرضی تھا۔ جعلی فوٹو والے 100,000 سے زیادہ ووٹر تھے ۔ یہ سب کرنے کے باوجود بی جے پی کوصرف سوالاکھ ووٹ کے فرق سے الیکشن کمیشن کی مدد سے کامیاب کیا گیا ۔ اعدادو شمار سے ہٹ کر راہل نے بی جے پی رہنما سینی کی آڈیو ریکارڈنگ بھی چلا کر دکھا دی تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ بی جے پی کے پاس ”عظیم انتظام” ہے ۔ اس میں وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ معاملات حل ہو جائیں گے ، فکر نہ کریں اور بی جے پی جیت گئی۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ملک بھر میں جعلی ووٹنگ ہو رہی ہے ۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں صریح جھوٹا قرار دیا۔اس طرح قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بی جے پی سے کیا جانے والا اپنا وعدہ پورا کردیا۔ اتنے سارے ثبوت پیش کرنے کے باوجود الیکشن کمیشن کو شرم نہیں آئی ۔ اس نے اپنی غلطی کو تسلیم کرنا تو دور یہ بھی نہیں کہا کہ ہم ان شواہد کی تفتیش کریں گے بلکہ الٹا راہل گاندھی کو دھمکی دینے پر اتر آیا۔
ملک کے اندر اس سیاسی بمباری کے بعد چند گھنٹوں کے اندر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کہا کہ کانگریس نے نظرثانی کے عمل کے دوران ووٹر لسٹوں پر کوئی اعتراض یا اپیل دائر نہیں کی۔ سوال یہ ہے کہ کسی قتل کے بعد اگر مقتول کے وارثین نے شکایت درج نہیں کرائی تو کیا اس کی آڑ میں قاتل کو چھوڑ دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن عین انتخاب سے قبل ووٹر لسٹ جاری کرتا ہے جبکہ سیاسی جماعتیں تشہیر میں مصروف ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ لسٹ کی سافٹ کاپی شائع نہیں کرتا جس سے جانچ پڑتال میں آسانی ہوتی ہو۔ پہلے تو خواتین کے ڈیٹا کی آڑ میں کچھ بھی شائع نہیں کرتا تھا۔ یہ عجب تماشا ہے کہ یوگی برقع کے خلاف بکواس کرتا ہے اور الیکشن کمیشن خواتین کی معلومات چھپاتا ہے ۔ اب پی ڈی ایف کی جو لسٹ شائع کی جاتی ہے اس کی جانچ پڑتال میں وقت لگتا ہے تو ای سی کو شکایت ہے کہ وقت کیوں لگا حالانکہ وہ خود اس کے لیے ذمہ دار ہے ۔ای سی آئی میں اگر ہمت ہے تو راہل گاندھی کے الزامات کی تردید کرے وہ تو ہوتا نہیں اس لیے تکنیکی حیلے بہانے بنا کر چوری چھپائی جارہی ہے ۔الیکشن کمیشن یہ کیوں نہیں کہتا کہ ہریانہ انتخابات کے دوران برازیلی ماڈل کے نام پر ٢٢ ووٹ نہیں پڑے ؟
الیکشن کمیشن نے ان الزامات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الٹا سوال کردیا کہ ‘راہل گاندھی جامع ووٹر لسٹ کی حمایت یا مخالفت کرتے ہیں؟’ ای سی کو پہلے الزامات کا جواب دینا چاہیے پھر سوال کرنا چاہیے۔ الیکشن کمیشن یہ پوچھتا ہے کہ’پولنگ اسٹیشنوں پر موجود کانگریس پارٹی کے ایجنٹ کیا کر رہے تھے ‘؟ ۔ اس کا جواب اگر یہ ہے کہ وہ جھک مار رہے تھے یا غافل تھے تو کیا اس سے الیکشن کمیشن کو ووٹ چوری کا حق مل جاتا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے پہلے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس کو ایک بھی شکایت نہیں ملی مگر جب اکھلیش نے ان شکایتوں کا پلندہ پیش کردیا تو اسے شرمسار ہونا پڑا مگر اصل بات یہ ہے کہ کس نے کیا کیا اور کیا نہیں کیا یہ پوچھنے کے بجائے الیکشن کمیشن کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بتائے کہ انتخابات کو غیر جانبداری کے ساتھ منعقد کرانے کے لیے اس نے کیا کیا ؟ کیونکہ بنیادی طور پر یہ کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔
ای سی کی یہ بات درست ہے کہ ہریانہ میں انتخابی فہرستوں کے خلاف صفر اپیلیں تھیں مگرہریانہ کی 90 اسمبلی سیٹوں کے لئے ہونے والے انتخابات سے متعلق 22 درخواستیں فی الحال ہائی کورٹ میں زیر التوا ہیں۔ان الیکشن پٹیشن قانون کے تحت مقدمات میں پارلیمانی، اسمبلی یا مقامی انتخابات کے انتخاب کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ انتخابی درخواست نتائج کے اعلان کی تاریخ سے 45 دن کے اندر اسے دائر کیا جاسکتا ہے لیکن اگر وہ مدت گزر بھی جائے تب مجرم تو مجرم ہی رہتا ہے ۔
سیاست میں مثل مشہور ہے کہ جب لوہا گرم ہو تبھی ہتھوڑا مارنا چاہیے ۔ راہل گاندھی اور تیجسوی یادو نے ”ووٹ چور گدی چھوڑ” کے نعرے کی تمازت سے انتخابی مہم کے دوران لوہا گرم کیا اور جب وہ نرم ہوگیا تو عین پہلی پولنگ کی شام کو یہ دھماکہ کردیا ۔ اس بہترین حکمتِ عملی نے بہاری رائے دہندگان کے اندر زبردست بیداری پیدا کردی ۔ ان لوگوں نے ووٹ کی چوری کے خطرات کو خوب اچھی طرح محسوس کرکے سب سے پہلے تو ووٹر فہرست کی جانب دوڑ پڑے اور اپنا نام تلاش کرنا شروع کردیا۔ امید ہے کہ اس بیداری کے بعد ووٹ دینے والے عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال اور اس کی حفاظت بھی کریں گے اور للن سنگھ جیسا کوئی بدمعاش دھاندلی کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کو سبق سکھا دیں گے ۔ اقتدار کی ہوس میں پاگل ہوکر بی جے کے رہنما آگ سے کھیل رہے ہیں اور اگر یہ خدا نخواستہ یہ بھڑک گئی تو اس کی قیمت پورا ملک چکائے گا۔ بہار کے نوجوانوں میں زبردست جوش و خروش ہے جسے تیجسوی ، راہل گاندھی ، پرینکا گاندھی اور عمران پرتاپگڈھی کے خطابات عام میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ ہائیڈروجن بم نے نئی نسل میں جو بیداری پیدا کی ہے اس نے این ڈی اے کا سیاسی جنازہ اٹھا دیا ہے ۔ اس صورتحال پرمیرٹھ کی جواں سال شاعرہ ہمانشی بابرا کا یہ شعر صادق آتا ہے
آج اٹھا ہے مداری کا جنازہ لوگو
کل سے بستی میں تماشہ نہیں ہونے والا


متعلقہ خبریں


مضامین
ہریانہ کا ہائیڈروجن بم وجود هفته 08 نومبر 2025
ہریانہ کا ہائیڈروجن بم

پاک۔ افغان استنبول مذاکرات کی کہانی وجود هفته 08 نومبر 2025
پاک۔ افغان استنبول مذاکرات کی کہانی

2019سے اب تک 1043افراد شہید وجود هفته 08 نومبر 2025
2019سے اب تک 1043افراد شہید

جموں کے شہدائ۔جن کے خون سے تاریخ لکھی گئی وجود جمعه 07 نومبر 2025
جموں کے شہدائ۔جن کے خون سے تاریخ لکھی گئی

خیالی جنگل راج کا ڈر اور حقیقی منگل راج کا قہر وجود جمعه 07 نومبر 2025
خیالی جنگل راج کا ڈر اور حقیقی منگل راج کا قہر

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر