... loading ...
بھارت نے ہماری اہم بیس پر7میزائل فائرکیے، قیمتی اثاثے جہاںتھے میزائل نہیں گرا
بہترین حکمت عملی سے جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی ، بہترین قیادت کی گئی، وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پس پردہ بہترین کام کیا اس لئے حالیہ جنگ میں بھارت کی ہر حکمت عملی کا ہمیں پہلے سے پتا چل جاتا تھا، بھارت کے تباہ ہونے والے6 طیاروں کی ویڈیو ہمارے پاس موجود ہے، ہم نے ریڈار میں طیارے گرتے دیکھ لیے تھے لیکن فیصلہ کیا تھا ثبوت ملنے تک ہم اعلان نہیں کریں ، پاک بھارت جنگ کے بہت سے واقعات کا عینی شاہد ہوں، مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے وارث میر فائونڈیشن کے زیر اہتمام ایوان اقبال میں’’بھارت پر پاکستان کی عسکری اور سفارتی فتوحات کے عالمی اثرات‘‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کھلے عام پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے، نائن الیون سے لے کر آج تک کی دہشتگردی کا بینی فشری بھارت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک،بھارت جنگ کے دوران بھارت کے تمام چیف الگ الگ مودی سے مل رہے تھے ان کے پائلٹ تیار نہیں تھے ،ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ، ان لمحات میں ہماری تمام سیاسی جماعتیں متحد تھیں۔محسن نقوی نے کہا کہ اجیت دوول اور امت شاہ اصل میں پورے ڈرامے کے پیچھے تھے، یہ دونوں خود بھی ڈوبیں گے اور مودی کو بھی لے ڈوبیں گے۔پاک،بھارت جنگ میں انٹیلی جنس ایجنسیز نے پس پردہ بہترین کام کیا، جنگ میں بھارت کی ہر پلاننگ ہمارے پاس بہت پہلے پہنچتی رہی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ کی مدد حاصل تھی، بھارت نے ہماری اہم بیس پر 7 میزائل فائز کئے، ان میزائلوں میں سے کوئی بیس پر نہیں گرا، ہماری جس بیس پر قیمتی اثاثے موجود تھے وہاں کوئی بھارتی میزائل نہیں گرا،نور خان ایئر بیس پر حملے میں بھی ہمارا کوئی نقصان نہیں ہوا، صرف ایک ایئر بیس پر حملے میں ہمارے جوان شہید ہوئے ۔اس کے برعکس ہم نے جب بھارت پر میزائل فائر کیے تو وہ کچھ تبدیلی کے باوجود بڑے آئل ڈپو پر جاکر لگا، ہم نے 26 مقامات پر میزائل فائز کئے سب مقررہ ہدف پر لگے، بھارت مرسڈیز اور پاکستان ڈمپر کی طرح ہے، سب کو پتا ہے ٹکر سے کیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی طیاروں کے گرنے کے ثبوت منٹوں میں ہمارے پاس آئے، بھارتی جہاز گرانے پر فیصلہ کیا ویڈیو آنے سے پہلے اعلان نہیں کریں گے، جب ان کے جہاز گرے تو ان کے ثبوت ہمارے پاس ان کے میڈیا سے پہلے آگئے، ہمارے پاس 6 جہازوں کے گرنے کے ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ خاموش اور پس پردہ مجاہدوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، چند لوگ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو برا بھلا کہنے سے باز نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے ہمیں جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی ، گواہی دے سکتا ہوں فیلڈ مارشل نے جنگ میں بہترین قیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے، ہماری سکیورٹی فورسز کے ان کے خلاف بھرپور کارروائیاں کررہی ہے۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...