... loading ...
میری بات/روہیل اکبر
سوشل میڈیا پر آج کل وہ بھی آرہے ہیں جو کبھی کیمرے کے سامنے نہیں آتے تھے ۔شائد اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے پاس اب کرنے کو کچھ نہیں ہے اور رہی سہی ہمت ٹیکسوں نے ختم کردی ہے۔ اس لیے ہر بندہ شارٹ کٹ کے چکر میں سوشل میڈیا استعمال کررہا ہے اور اس شعبہ میں اگرایک پلاننگ کے تحت کام کیا جائے تو پیسے بھی آنا شروع ہوجاتے ہیں لیکن اس کے لیے ہمارے پاس انٹر نیٹ کی اسپیڈ اچھی ہونی چاہیے اور اسے سستا بھی ہونا چاہیے لیکن ٹیکسوں کی بھر مار سے انٹر نیٹ انتہائی مہنگا ہے جو ایک عام آدمی کی پہنچ میں نہیں ہے ۔انٹر نیٹ کی وجہ سے ہمارے لوگ پیسہ کما سکتے ہیں اور اس کے لیے بہت سے کام ہیں ان کاموں پر بات کرنے سے پہلے ایشیائی ترقیاتی بنک کی ایک رپورٹ ہے پہلے وہ پڑھ لیں جس کے مطابق پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر پر خطے میں سب سے زیادہ ٹیکس نافذ ہیں۔ پاکستان میں 4جی کوریج خطے میں سب سے کم ہے اور 5جی کے لیے تیاری بھی ناکافی ہے۔ پاکستان میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر کا جی ڈی پی میں حصہ صرف 1.5فیصد ہے جو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں نہایت کم ہے جبکہ پاکستان میں خواتین و غریب طبقے کیلئے انٹرنیٹ ڈیوائسز خریدنا بڑا چیلنج ہے۔ پاکستان میں فکسڈ براڈ بینڈ رسائی صرف 1.3فیصد ہے ۔فائبر آپٹک نیٹ ورک کی رسائی محدود ہے اور اس میں فوری توسیع ناگزیر ہے۔ پاکستان میں 80فیصد آبادی کو موبائل انٹرنیٹ کی رسائی ہے مگراستعمال بہت کم ہے 86فیصد مردوں اور 53فیصد خواتین کے پاس موبائل موجود ہیں۔ 53فیصد مردوں اور 33فیصد خواتین کو انٹرنیٹ تک رسائی بھی حاصل ہے ۔پسماندہ علاقوں میں فائبر آپٹکس بچھانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اورصوبے اسکولوں، ہسپتالوں میں فائبر براڈ بینڈ کی سہولت فراہم کریں۔ خواتین کیلئے ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام اور سستے اسمارٹ فونز فراہم کیے جائیں۔ ای گورننس کے لیے ڈیٹا گورننس، سروس ڈیزائن اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے ۔دیہی علاقوں میں خواتین و نوجوانوں کو آن لائن بزنس سکھایا جائے ۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کے میدان میں آگے بڑھنا ہے تو نہ صرف بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانا ہو گی بلکہ عوامی سطح پر ڈیجیٹل تعلیم، سستی ڈیوائسز اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی دستیابی کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) پاکستان کا ایک اہم ترقیاتی شراکت دار ہے اور قیام سے لے کر اب تک پاکستان کی معاشی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان اس بینک کا بانی رکن ہے۔ اے ڈی بی پاکستان میں بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے مختلف شعبوں میں کام کرتا ہے جن میں توانائی،نقل و حمل،شہری ترقی،مالیاتی نظم و نسق،نجی شعبے کی ترقی،سماجی شعبے کی ترقی،غربت میں کمی،تعلیم اور صحت،سماجی تحفظ، خواتین کی مالی شمولیت،قدرتی آفات سے نمٹنا، گلیشیئرز کا تحفظ،ڈیجیٹلائزیشن اوردیہی ترقی جیسے منصوبے شامل ہیں ۔مجموعی طور پر ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں معاشی استحکام، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، سماجی ترقی، اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کے لیے مختلف النوع منصوبوں پر کام کر رہا ہے، جس سے ملک کی پائیدار ترقی میں مدد ملتی ہے۔
اب آتے ہیں انٹرنیٹ کی بدولت کام کے مواقع کی طرف ہمارے بہت سے نوجوان اس شعبہ سے منسلک ہیں اورپاکستان میں انٹرنیٹ سے وابستہ کام کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ ڈیجیٹل دنیا کی ترقی کے ساتھ یہ رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ فری لانسنگ سے لے کر ای کامرس تک لوگ اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے گھر بیٹھے اچھی آمدنی کما رہے ہیں۔ جن شعبوں میں پیسہ کمایا جاسکتا ہے ان میں فری لانسنگ (Freelancing) ایک بہت مقبول شعبہ بن چکا ہے۔ خاص طور پر نوجوانوں میں اس میں آپ اپنی مہارتوں کو استعمال کرتے ہوئے مختلف پراجیکٹس پر کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ کونٹینٹ رائٹنگ (Content Writing) جس میں ویب سائٹ کے لیے مواد، آرٹیکلز، کاپی رائٹنگ اور تخلیقی تحریر شامل ہیں۔ یہ سب سے زیادہ مانگے جانے والے شعبوں میں سے ایک ہے۔ اس کے بعد گرافک ڈیزائننگ (Graphic Designing)،ویب ڈیولپمنٹ (Web Development)،سوشل میڈیا مینجمنٹ (Social Media Management)،ڈیجیٹل مارکیٹنگ (Digital Marketing)،ویڈیو ایڈیٹنگ (Video Editing)، ڈیٹا انٹری (Data Entry)،آن لائن ٹیوشن/ٹیچنگ (Online Tutoring/Teaching)،ورچوئل اسسٹنٹ (Virtual Assistant)،ترجمہ (Translation)،Upwork، Fiverr، Freelancer.com، PeoplePerHour، Guru، Workana،ایـکامرس (Eـcommerce)،آن لائن اسٹور (Online Store)، ڈراپ شپنگ (Dropshipping)،ایمیزون/دراز پر فروخت (Selling on Amazon/Daraz)،سوشل میڈیا پر فروخت (Social Media Selling) جیسا کہ فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ کے ذریعے مصنوعات کی تشہیر اور فروخت۔بلاگنگ اور ولاگنگ (Blogging and Vlogging)،آن لائن سروے اور مائیکرو ٹاسکس (Online Surveys & Microـtasks)، افیلیٹ مارکیٹنگ (Affiliate Marketing)،آن لائن کسٹمر سروس (Online Customer Service)،تعلیم اور تربیت (Education and Training) سمیت پاکستان میں انٹرنیٹ سے جڑے ہوئے کاموں میںبہت سے مواقع ہیں تو وہیں کچھ چیلنجز بھی ہیں ۔اگر آپ بھی انٹرنیٹ سے منسلک کام شروع کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنی مہارتوں کا جائزہ لیں اور پھر کسی قابل اعتماد پلیٹ فارم پر اپنی پروفائل بنا کر کام کا آغاز کردیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔