... loading ...
حکومت کے ساتھ بات چیت سے منع کیا تھا مگر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے لیے کبھی دروازہ بند نہیں کیا
26 ویں آئینی ترمیم کے بعد انصاف دفن ہوچکا، جج کہتے ہیں ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے خود بات کرنا چاہتا ہوں اگر وہ تیار ہے، حکومت کے ساتھ بات چیت سے منع کیا تھا مگر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے لیے کبھی دروازہ بند نہیں کیا۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تین باتوں کی وضاحت کی ہے، بانی نے کہا ہے ن لیگ کے ساتھ کسی صورت بات نہیں ہوگی، (ن) لیگ نے پاکستان کی اخلاقیات ختم کردی ہیں، بانی نے امر بالمعروف کی بات کی کہ سچ کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ این آر او دینے والے سچ کیسے بولیں گے؟ بانی نے یاسمین راشد اور عندلیب عباس کی مثال دی ہے اور کہا کہ یاسمین راشد نے پریس کانفرنس نہیں کی وہ جیل میں ہے، بانی نے شاہ محمود قریشی کی مثال دی، سائفر کیس ختم ہوگیا لیکن وہ اب بھی جیل میں ہے۔عمران خان نے کہا 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد انصاف دفن ہوچکا ہے، حالات یہ ہیں ہم بھی جب عدالت جاتے ہیں جج کہتے ہیں ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آواز اٹھانے کا کہا ہے، اگر اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے پاکستان کے بارے میں تو وہ تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے پاکستان کیلئے بات کرنے کیلئے تیار ہوں، لوگ ہم سے روز پوچھتے ہیں کوئی ڈیل ہونے لگی ہے، 26 ویں آئینی ترمیم پر اسمبلی میں آواز اٹھانی چاہیے۔علیمہ خان نے بتایا کہ بانی نے سلمان صفدر کو کہا تھا القادر کیس میں ساری قیادت آپ کو سپورٹ کرے گی، میری بہنوں نے بانی کو سلیمان اور قاسم کے انٹرویو کے بارے میں بتایا، بانی اپنے بیٹوں کے انٹرویو پر بہت خوش ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بانی کو بتایا بچے پاکستان آنا چاہتے ہیں، علی امین گنڈا پور کے ساتھ کے پی ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں باقی قیادت بھی موجود تھی، ملاقات کا مقصد کیسز کے بارے لائحہ عمل طے کرنا تھا، بانی کے کیسز عدالتوں میں نہیں سنے جارہے۔عمران خان نے کہا اسٹیبلشمنٹ چاہے تو مجھ سے بات کرنے کیلئے آسکتی ہے، بانی نے کہا ہے ڈیل کی کوئی بات نہیں پاکستان کی خاطر بات کروں گا۔علیمہ خان نے کہا کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے پر ہم بات نہ ہی کریں تو اچھا ہے۔عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی سے ملاقات ہوچکی ہے، ان ہاوس تبدیلی کی ہم تردید کرچکے ہیں، پارٹی کے حوالے سے بانی نے کہا کہ اتحاد کا وقت ہے پارٹی اور افواج میں اتحاد ہونا چاہئیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک اتحاد کی طرف جائے، بانی کی مکمل اسٹیٹمینٹ سیکرٹری اطلاعات جاری کریں گے، ہم نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کے بعد ہمارے ساتھ بھی سیز فائر کریں، بانی نے پہلے بھی کہا ہے کہ ڈائلاک ہونے چاہیے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی نے کہا کہ اسٹیبلشمینٹ کے ساتھ مزاکرات کے لیے کبھی دروازہ بند نہیں کیا، اسٹیبلشمینٹ کے ساتھ بات چیت کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا، حکومت کے ساتھ انھوں بات چیت سے منع کیا تھا، اسٹیبلشمینٹ سے نہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اتحاد کی طرف جائیں، بانی نے کہا فوج بھی میری ہے ملک بھی میرا ہے، جس طرح افواج نے جواب دیا اس سے ملک کا وقار بلند ہوا، ہمارا مورال بلند ہوا ہے، بانی نے کہا اتحاد رکھو اور الرٹ رہو۔بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ہم ملک ، فوج اور قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، بانی کے پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار سے متعلق صحافی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میری اس حوالے سے ان سے کوئی بات نہیں ہوئی۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بہت اچھی رہی ہے، بانی کی صحت طبیعت بلکل ٹھیک ہے، بانی پی ٹی آئی نے قومی یکجہتی کی بات کی ہے، بانی نے کہا پاکستان کو اس وقت اندرونی اتحاد کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا مودی نے شکست کھائی ہے وہ کوئی اور شرارت کرسکتا ہے، بانی نے کہا ہے پوری قوم کو متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے، معیشت کے حوالے سے بانی نے کہا ہمیں متحد ہوکے کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو تہائی اکثریت والی پارٹی کے لیڈر باہر نہ لاکر اتحاد پیدا نہیں ہوسکتا، بانی تمام مقتدرہ حلقوں کو پیغام دیا ہے ہوش کے ناخن لیں، بانی بے کہا ہے ہم قومی یکجہتی کیلئے اپنا حصہ ڈالنے کیلئے تیار ہیں، احتجاجی تحریک ہمارا حق ہے لیکن اس حوالے سے کوئی حتمی بات ابھی نہیں ہوئی ہے۔
بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ نے ایئر چیف مارشل کی قیادت میں اہم کردار ادا کیا وزیرِ اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے،جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو شکست فاش دینے میں اہم ...
ڈیجیٹائیزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، 70 برس کا بگاڑ ٹھیک کرنے کیلئے سخت اقدامات ضروری ہیں ٹیکس دینے والے افراد اور کاروبار کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں گے، شہباز شریف کی ایف بی آر جائزہ اجلاس میں گفتگو وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چ...
(بھارت اسرائیل ہے نہ پاکستان فلسطین) پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے، جنوری 2024 سے اب تک ملک میں 3700 سے زائد دہشتگردی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر دہشتگردی کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی بھارت کر رہا ہے، کشمیر میں یا بھارت میں جو ک...
یہ وقت ملی یکجہتی اور اتحاد قائم کرنے کا ہے اور ایسے میں حکومت متنازع بل منظور کروا رہی ہے،اسپیکر بل پر رولنگ دیں اور اسے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجیں، اگر اعتراض نہ ہوا تو مجھے مسئلہ نہیں یورپ اور اسرائیلی ٹیکنالوجی مات کھا گئی، چین اور ایشیا کی ٹیکنالوجی کامیاب ہوگئی، افغانس...
جوس سینٹر کے ملازم نے ڈاکوؤں کے سامنے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی رواں سال اب تک ایسی وارداتوں میں 45 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،پولیس رپورٹ شہر قائد میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔ اورنگی ٹاؤن اور کورنگی میں پیش ا...
آپریشن سندور رکا ہوا ہے ختم نہیں ہوا، بھارتی حکومت کے بعد بھارتی فوج بھارتی میجرجنرل کارتک سیشدری بھی گیدڑ بھبکیاں دینے لگا پڑوسی ملک کو کسی بھی قسم کی غلط مہم جوئی میں ملوث ہونے سے باز رہنا چاہیے،خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے پاکستان کو سخت انتباہ آپریشن سندور بھارت کیلئے...
چائنہ انرجی انجنیئرنگ کارپوریشن نے خیبرپختونخواہ میں زیر تعمیر مہمند ڈیم کی کنکریٹ پورنگ کا آغاز کردیا، ڈیم منصوبوں پر تعمیراتی سرگرمیاں تیز خیبرپختونخواہ میںدریائے سوات پر زیر تعمیرمہمند ڈیم پروجیکٹ آئندہ برس مکمل کر لیا جائے گا،چینی اخبار ڈیلی ساؤتھ چائنا مارننگ کی رپورٹ ب...
گردشی قرض کی ادائیگی کے لیے بینکوں سے 1252ارب روپے قرض لیا جائے گا جو اگلے 6 سال میں بجلی صارفین سے وصول کی جائے گی ، بجلی کے بلوں میں 10فیصد ڈیبٹ سروس سرچارج شامل کیا جائے گا حکومت نے نئے بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانیاں کرا دیں، صوبے بجلی اور گیس پرکوئی ...
ڈوزیئرمیں آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اوربھارتی جارحیت کے ناقابل تردیدشواہد پیش،بنیادی حقائق، سیٹلائٹ تصاویر، مستند بین الاقوامی میڈیا رپورٹس بھی ڈوزیئر کا حصہ بھارتی جنگجو میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد جھوٹی خبریں پھیلائیں ، گمراہ کن پروپیگ...
بھارت نے تحقیقات کی پیشکش رد کرکے یکطرفہ کارروائی میں مساجد پر میزائل داغے بھارتی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے خود آ کر جنگ بندی کی درخواست کی،گفتگو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت تناؤ کو سمجھنے کے لیے اس کے پس ...
ڈسکوز کی بجلی غیرمستحکم ہے ، مکمل انحصار نہیں کرسکتے ، صنعت کاروں کے تحفظات صنعت کاروں کی تجاویز پر حتمی فیصلہ وزیراعظم خود کریں گے ، اجلاس میں اتفاق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک فورم کی میزبانی کی جس کا مقصد وفاقی وزرا اور صنعتکاروں کی قیادت کو ایک جگہ جمع کرکے اس...
بھارتی میڈیا نے جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان پر جنگ میں سبقت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی پاک بھارت جنگ پر فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ جاری، انڈین میڈیا کا حقیقی چہرہ سامنے آگیا فیک نیوز واچ ڈاگ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 7؍مئی سے 10؍مئی کے واقعات پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ جاری ...