... loading ...
ریاض احمدچودھری
بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5 مقامات پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی اور مساجدکو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں 8 شہری شہید ہوگئے۔پاک فوج کے ترجمان نے ابتدائی طورپر تصدیق کی کہ بھارت نے پاکستان پر 6 جگہوں کو نشانہ بنایا۔دشمن نے کوٹلی، احمدپور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں حملے کیے۔بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد مظفرآباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں بھی ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے اور پمز، پولی کلینک سمیت تمام اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔
بھارت نے شرمناک حملہ کیا۔بھارت کے حملے کا جواب دیا جائیگا،میزائل حملے کے نقصان کا تخمینہ لگایاجارہا ہے، پاکستان وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دے گا۔پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں اور جبکہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز مار گرائے۔جب کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔ پاک فضائیہ نے ایوانتی پورا کے جنوب مغرب میں 17 ناٹیکل میل میں بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ گرایا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی بلا اشتعال اور کھلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارتی فضائیہ نے بھارتی حدود سے اسٹینڈ آف ہتھیاروں سے پاکستان کی خودمختاری کو نشانہ بنایا۔ مریدکے، بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کئی معصوم شہری شہید ہوئے۔بھارت کی جانب سے حملے کے بعد ایئراسپیس کو بند کردیا گیا اور تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیراسپیس کو 48 گھنٹے کیلئے بند کیا گیا جس کا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔
بھارت نے یہ حملہ اپنی فضائی حدود سے کیا ہے لیکن انہیں ہماری حدود میں داخل ہونے اور پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان اس کا جواب اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر دے گا۔ یہ شرم ناک اشتعال انگیزی ہے اور اس کو جواب کے بغیر جانے نہیں دیا جائے گا، بھارت نے اس وقت بلااشتعال اور بزدلانہ حملہ کرکے جو عارضی خوشی حاصل کی ہے، اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کی طرف سے پاک فضائیہ اس وقت بالکل مستعد ہے اور بھارت کے کسی جہاز کو اندر آنے نہیں دیا گیا۔پاک فوج نے برنالہ سیکٹر میں بھارت کا ڈرون مار گرایا ہے اور پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ پاک فوج کی میزائل اسٹرائیک نے ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ اڑا دی ہے اور پاک افواج دشمن کی ننگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک جو نقصان کا تخمینہ سامنے آیا ہے اس کے مطابق صرف سویلین اور معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اورتصویروں میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کے صرف معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔
22 اپریل کومقبوضہ جموں وکشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں سیاحوں سمیت 26 افراد کوہلاک کردیا گیا تھا، جس کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزامات عائد کیے تھے۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کرلی ہے۔پاک فوج کی میزائل اسٹرائیک نے ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ تباہ کردی۔ پاک فوج نے برنالہ سیکٹر میں بھارت کا ڈرون مار گرایا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ عوام کی حمایت سے افواج دشمن کی جارحیت کا جواب دے رہی ہے، دشمن کے بلاجواز حملہ کا پاکستانی فوج بھر پور جواب دے رہی ہے۔بھارت کا غیر ذمہ دارانہ اقدام دو ایٹمی طاقتوں کو بڑی جنگ کے دہانے پر لے آیا ہے۔ بھارت کی بلا اشتعال اور کھلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارتی فضائیہ نے بھارتی حدود سے اسٹینڈ آف ہتھیاروں سے پاکستان کی خودمختاری کو نشانہ بنایا۔ بھارتی جارحیت سے فضائی حدود میں تجارتی پروازوں کو شدید خطرہ لاحق ہوا، بھارتی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پہلگام حملے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر جھوٹے بیانیے پرخطے کے امن کو خطرے میں ڈالا، بھارت کا غیر ذمہ دارانہ اقدام دو ایٹمی طاقتوں کو بڑی جنگ کے دہانے پر لے آیا ہے۔ پاکستان مناسب وقت اور جگہ پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، یو این چارٹر کے آرٹیکل 51 اور بین الاقوامی قانون کے تحت پاکستان ہر اقدام کا حق رکھتا ہے، پاکستانی قوم، حکومت اور مسلح افواج بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہیں، پاکستان ہر قیمت پر اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔