وجود

... loading ...

وجود

یکجہتی فلسطین کے لیے ملک گیر ہڑتال

اتوار 20 اپریل 2025 یکجہتی فلسطین کے لیے ملک گیر ہڑتال

ریاض احمدچودھری

محترم لیاقت بلوچ،نائب امیر جماعتِ اسلامی،پاکستان نے کہا ہے کہ امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی یکجہتی فلسطین کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال پر ملک بھر کی تاجر برادری سے اتفاقِ رائے ہوگیا ہے کہ 26 اپریل کو پورے ملک میں ایک دِن ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی۔ 20 اپریل کو اسلام آباد میں اسرائیلی صیہونی مظالم کے خلاف اور مظلوم بہادر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تاریخ ساز، فقیدالمثال غزہ مارچ ہوگا۔ حکومتِ پاکستان فلسطین کے مسئلہ پر بزدلی، بے حِسی اور مجرمانہ غفلت ترک کرے اور سفارتی، اقتصادی، عسکری محاذوں پر فعالیت کے لیے اہم ترین مسلم ممالک سے مِل کر لائحہ عمل بنانے کی سرگرمی پیدا کرے، وگرنہ پاکستان کے عوام غزہ مارچ، ملک گیر ہڑتال، فلسطین مارچ کے بعد حکومت کی بے حِسی اور بزدلی کے خلاف فیصلہ کْن اقدام کریں گے۔
جناب لیاقت بلوچ نے کراچی کے تاریخ ساز، فقیدالمثال یکجہتی مارچ کی کامیابی کے بعد ٹیلی فون پر کراچی کے عوام، کارکنان، خواتین، نوجوانوں اور محنت کشوں کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی، فلسطینیوں، کشمیریوں کی آزادی، حقِ خودارادیت کے حصول سے محبت اور اسرائیلی صیہونی ناجائز انسان دشمن جنگی مجرموں کے خلاف شدید نفرت کا اظہار ہے۔ عالمِ اسلام کی قیادت عالمِ اسلام میں عوام کے والہانہ اتحادِ اْمت کے جذبوں کی غیرت مند آواز پر کان دھریں، غفلت اور مجرمانہ بزدلی جاری رکھی گئی تو عوام کا رْخ بزدل حکمرانوں کے خلاف ہوگا۔
سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کِسان بورڈ اور کِسان اتحاد کے وفود سے ملاقات میں کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں زراعت اور گندم کے کاشت کاروں کو تباہ کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔ پنجاب حکومت کے گذشتہ ایک سال کے نمائشی اقدامات سے زراعت اور کِسانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا۔ گندم کے کاشت کار کو تباہی سے بچاکر ہی قومی معیشت کا پہیہ رواں دواں ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کِسان وفود کو یقین دِلایا کہ جماعتِ اسلامی زراعت اور کِسانوں کے بچاؤ کے لیے ہر دَم کسانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ کِسان/ہاری اپنے اتحاد کی طاقت سے اپنے آپ کو بچائیں، یہ قومی فرض بھی ہے۔ امیر جماعتِ اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے پنجاب بھر میں کِسان احتجاج کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ کِِسانوں سے مِل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
وفاقی اور صوبائی حکومتیں عاقبت نااندیشی اور عالمی استعماری اداروں کے دباؤ میں زراعت اور کِسانوں کو ہولناک نقصانات پہنچا رہی ہیں۔ سیاسی جماعتوں اور سیاسی قیادت کی نااہلی، کرپٹ طرزِ حکمرانی کی وجہ سے سیاست، جمہوریت، پارلیمان پر فوجی سکیورٹی ادارے، پولیس اور بیوروکریسی بالادست ہوگئے ہیں، جس سے سیاست کمزور اور ریاست غیرمستحکم ہورہی ہے۔ پانی کی تقسیم کا قومی معاہدہ طے شدہ، کوئی صوبہ کسی دوسرے صوبہ اور کوئی طاقت ور کسی کمزور کِسان اور ہاری کا پانی چوری نہ کرے۔ وزیراعظم شہباز شریف بیرونی دوروں کے ساتھ ملک کے اندرونی مسائل کے حل کو بھی ترجیح بنائیں۔ صدر اور وزیراعظم صوبوں کی بڑھتی شکایات سے کمزور ہوتی فیڈریشن کا سدِباب کریں۔ صوبوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی اور سیاسی قیدیوں کی فی الفور رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ حکومتیں کب تک ریت میں مْنہ چھپائے پِھرتی رہیں گی، عوام کی فریاد سْنیں اور اْن کی دادرسی کریں۔
لاہور میں مِلی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما پیر ہارون گیلانی سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے مضبوط ہوتے تعلقات پوری اْمت کے لیے خیر اور اطمینان کا پیغام ہیں۔ اِسی طرح پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی خوش آئند ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش دو قالب یک جان ہیں۔ اِس موقع پر اتفاق رائے پایا گیا کہ ہدیةالہادی کی میزبانی میں 21 اپریل کو درگاہ میاں میر پر قومی قیادت سے رابطوں کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔نائب امیر جماعت اسلامی نے لاہور میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر پوری قوم کو تشویش ہے۔ حالات کی خرابی کے بیشمار اسباب ہیں لیکن اعتماد کی بحالی کے لیے لاپتہ افراد کی بازیابی، بلوچستان کی قید خواتین کی رہائی اور بلوچستان کے مسائل کا عسکری نہیں سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا۔ بلوچستان کے نوجوان، طلبہ و طالبات وقتی حالات سے مایوس ہونے کی بجائے اپنا مستقبل محفوظ کرنے کے لیے پْرامن سیاسی جمہوری مزاحمت کے راستہ پر قائم رہیں۔ بلوچستان کی معدنیات اور وسائل پر صوبے کے عوام کا پہلا حق ہے۔ بلوچستان کا حق بلوچستان کو دیا جائے۔ تیل کی قیمتوں میں کمی پوری قوم کا حق ہے۔ بجلی، تیل، گیس سستی ہوگی تو قومی معیشت کا پہیہ چلے گا۔ لیاقت بلوچ نے بلوچستان نکے نوجوانون، طلبہ و طالبات کو یقین دِلایا کہ پنجاب میں اْن کے حقوق کے تحفظ کے لیے جماعتِ اسلامی اپنا دینی قومی کردار ادا کرے گی۔


متعلقہ خبریں


مضامین
بھارت کی بین الاقوامی میڈیا میں سبکی وجود بدھ 30 اپریل 2025
بھارت کی بین الاقوامی میڈیا میں سبکی

مسئلہ بلوچستان پر سردار نواب بخش باروزئی کی فکر انگیز باتیں وجود بدھ 30 اپریل 2025
مسئلہ بلوچستان پر سردار نواب بخش باروزئی کی فکر انگیز باتیں

ایٹمی جنگ دنیا کوجھنجھوڑ کے رکھ دے گی! وجود بدھ 30 اپریل 2025
ایٹمی جنگ دنیا کوجھنجھوڑ کے رکھ دے گی!

خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے! وجود منگل 29 اپریل 2025
خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے!

بھارت کا جھوٹی خبریں پھیلانے میں اول نمبر وجود منگل 29 اپریل 2025
بھارت کا جھوٹی خبریں پھیلانے میں اول نمبر

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر