... loading ...
وزیرِ اعظم نے ملک میں آئندہ کسی بھی قسم کے انتشار و فساد کی کوشش کو روکنے کیلئے وفاقی انسداد فسادات ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس ہوا۔ جس میں انہوں نے نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں انتشار و فساد پھیلانے والوں کی نشاندہی اور انکے خلاف موثر کاروائی کیلئے وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کردی۔ وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور سیکورٹی فورسز کے نمائندے بھی اس ٹاسک فورس میں شامل ہونگے۔اعلامیے کے مطابق ٹاسک فورس یہ یقینی بنائے گی کہ 24 نومبر کو انتشار پھیلانے میں ملوث مسلح افراد اور پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کی نشاندہی کرے گی تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔وزیرِ اعظم نے ملک میں آئندہ کسی بھی قسم کے انتشار و فساد کی کوشش کو روکنے کیلئے وفاقی انسداد فسادات (Riots Control) فورس بنانے کا فیصلہ کیا، انسداد فسادات فورس کو بین الاقوامی معیار کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سازو سامان سے لیس کیا جائے گا۔اجلاس میں وفاقی فرانزک لیب کے قیام کی منظوری دے دی گئی جو ایسے واقعات کی تحقیقات و شواہد اکٹھا کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنائے گی۔اجلاس میں اسلام آباد سیف سٹی منصوبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی پراسیکیوشن سروس کو مضبوط کرنے اور افرادی قوت بڑھانے کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت نہیں، یہ ایک فتنہ اور تخریب کار جتھہ ہے، ان کیخلاف کارروائی کی جائے ۔امن و امان سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ تحریک انصاف نہیں، تخریب انصاف ہے ، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ، ایف آئی آرز کاٹی جائیں، کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، یقینی بنائیں آئندہ کبھی بھی ایسا نہ ہو۔شہباز شریف نے کہا کہ ان کو پاکستان تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، کیا پاکستان کو ہم نے اس جتھے کے حوالے کرنا ہے ؟ خیبرپختونخوا سے سازشیں ہو رہی ہیں، انہیں معیشت کی کوئی پرواہ نہیں ہے ، انہیں کوئی پرواہ نہیں کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ہاتھوں جکڑا ہوا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا ایک ہی ایجنڈا ہے ہر چیز کو تہہ و بالا کر دیا جائے ، صوبائی حکومت کی پارا چنار کی طرف کوئی توجہ نہیں ہے ، کرم میں خون ریزی بند کرانے کے بجائے انہوں نے اسلام آباد پر چڑھائی کر دی۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ یہ وفاق کے خلاف چوتھی لشکر کشی ہے ، خیبر پختونخوا سے ایک جتھہ مکمل طور پر لیس ہو کر آیا تھا، مظاہرین نے گولیاں چلائیں، ان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے سی پیک کی اربوں روپے کی سرمایہ کاری مؤخر ہوئی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایس سی او کانفرنس کے دوران بھی انہوں نے چڑھائی کی، بیلا روس کے صدر کے دورے کے دوران انہوں نے احتجاج کا اعلان کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ دنیا میں جس طرح رسوا کیا گیا اس کو بیان بھی نہیں کیا جاسکتا، جو تماشا لگایا گیا اس کی مثال نہیں ملتی، اس سے بڑی پاکستان کے ساتھ دشمنی کیا ہو سکتی ہے ؟اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف، احد خان چیمہ، اعظم نذیر تارڑ، مشیر وزیرِاعظم رانا ثنا اللہ خان، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، افواج پاکستان کے دیگر سربراہان بھی شریک تھے۔
کورکمانڈرز کانفرنس میں اسلام آباد احتجاج کے دوران پاک فوج کی تعیناتی پر پروپیگنڈا کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بے لگام غیر اخلاقی آزادی اظہارِ رائے کی آڑ میں زہر اگلنے ، جھوٹ اور معاشرتی تقسیم کا بیج بونے کے خاتمے کے لئے سخت قوانین وضوابط بنا ک...
جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے جب کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں 9مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی بہن علیمہ خان میں احتجاج کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد کے حوالے سے تکرار ہوگئی۔اڈیالہ جیل میں دورانِ سماعت کمرہ عدالت میں بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سلمان اکرم راجا اور بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے درمیان تکرار ہوئی۔ یہ تکرار ڈی چوک...
سندھ حکومت نئے مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ کا صرف 15 فیصد خرچ کرسکی جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ کا صرف 31 فیصد خرچ ہوا ہے رواں مالی سال میں 4644 ترقیاتی منصوبوں پر چارسو تیرانوے ارب روپے مختص ہیں ان میں 173 ارب روپے اب تک جاری کردیئے گئے ہیں پانچ ماہ میں 102 ارب روپے خرچ کئے جاچکے سات...
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جوڈیشل کمیشن کوالگ الگ خطوط لکھ کر 26 ویں ترمیم اور آئینی بینچز کے حوالے سے قواعد مرتب کرنے پر متوجہ کیا ہے۔جسٹس منصور شاہ نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا 6 دسمبر کا اجلاس ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر حکومت کو سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے عمران خان نے پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا جو دو اہم معاملات پر وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔دو ...
جمعیت علمائے اسلام (ف)کی جانب سے دینی مدارس سے متعلق بل منظور نہ کیے جانے کی صورت میں احتجاج کیلئے اسلام آباد کا رخ کرنے کی دھمکی سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں پارٹی کے تمام تحفظات دور کرنے ...
بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے کہا ہے کہ بھاگنے والی عورت نہیں، ڈی چوک پر مجھے اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا،جو اکیلے چھوڑ کرچلے گئے ان کے خلا ف کارروائی ہونی چاہیے۔بشری بی بی نے چارسدہ کا دورہ کرکے ڈی چوک میں احتجاج کے دوران مبینہ طور پر جاں بحق ہونے والے کارکنوں کے لواح...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کی وجہ سے بھاری قیمت ادا کر رہا ہے، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم پختہ ہے،امن و امان کو یقینی بنانے کے حوالے سے ماضی قریب میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس منعقد ہوئے ہیں، حکومت پاکستان، فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان ایسی سوچ رکھنے والے عناصر موجود ہیں جو نوجوانوں کو مذہبی اور سیاسی انتہا پسند بنانا چاہتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ نوجوان ترقی کریں اور روزگار کمائیں۔لیاری میں سندھ پنک فٹبال ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے...
کراچی کے سواباقی ملک کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک بارپھرسستی ،نیپرانے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 14پیسے فی یونٹ کی کمی کردی بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر2024کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی ۔نیپرانے ایک ماہ کے لیے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بجلی صارفین کوقیمت میں ...
24نومبر کے پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف اسلام آباد کے تاجروں کی توہین عدالت درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق حکومت اور انتظامیہ پر برہم ہوگئے ۔ چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ آپ نے امن و امان بحال کرنا تھا مگر آپ نے پورا اسلام آباد بند کردیا، پی ٹی آئی نے غلط کیا تو ...