... loading ...
اسلام آباد : صحافی مطیع اللہ جان کا جسمانی ریمانڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا-
زرائع کےمطابق ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مطیع اللہ جان کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمے میں گرفتار کیا گیا-
جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہی ہو۔
ایمان مزاری کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر سماعت نہیں ہوئی تو ہماری درخواست غیر موثر ہو جائے گی۔