... loading ...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکام کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی وکلا سے ملاقات کرادی گئی، فیصل چوہدری کہتے ہیں کہ عمران خان کو 24 گھنٹے میں صرف ڈیڑھ گھنٹے کے لیے پنجرے سے نکالا جاتا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو سہ پہر 3 بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد عمران خان سے وکلا کی جیل میں ملاقات کرانے کا فیصلہ ہوا تھا۔پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا، شعیب شاہین اور فیصل چوہدری عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ وہ فرنٹ پر رہ کر کارکنوں کو لیڈ کریں اور عوامی جذبات کے ساتھ چلیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 26ویں ترمیم کی منظوری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک سے جمہوریت ختم کردی گئی ہے، قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت نہیں ہوسکتی، یہ آئین اور عدلیہ پر حملہ ہے۔فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان نے 26 ویں ترمیم کی منظوری کے طریقہ کار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پارٹی یا کسی شخصیت کا مسئلہ نہیں ہے، یہ پاکستان کے عوام کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے لہٰذا پاکستان کے عوام ہی اس کے خلاف کھڑے ہوں گے تو بات بنے گی۔اس موقع پر شعیب شاہین نے بتایا کہ ذرائع ابلاغ تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان کو 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور اس کے نتیجے میں جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس بننے کا علم نہیں تھا، انہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر افسوس کا اظہار کیا۔فیصل چوہدری نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے صرف 26ویں ترمیم کی منظوری پر افسوس کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس بننے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے بارے میں مولانا فضل الرحمٰن کے مؤقف کے بارے میں بھی استفسار کیا اور ترمیم کے حق میں جے یو آئی کے ووٹ دینے پر تشویش کا اظہار کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان اپنی اہلیہ کی ضمانت پر رہائی کی خبر سن کر بہت پرسکون ہوئے اور اطمینان کا اظہار کیا ہے، خان صاحب کو آج ان کی بہنوں پر کیے گئے ظلم سے بھی آگاہ کیا گیا۔فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ خان صاحب کو جن حالات میں رکھا گیا اس کی شدید مذمت کرتا ہوں، انہیں چھ بائے آٹھ کے سیل میں 24 گھنٹے لاک کیا جاتا ہے، صرف ڈیڑھ گھنٹے کے لیے پنجرہ کھلتا ہے اور انہیں باہر نکالا جاتا ہے، خان صاحب کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی ایکسرسائز نہیں کرنے دی گئی۔فیصل چوہدری نے کہا کہ بجلی چلی گئی تو بارہ بارہ اور چودہ چودہ گھنٹے وہ اندھیرے میں بیٹھے رہے، یہ سلوک عالمی قانون کے تحت تشدد کے زمرے میں آتا ہے، اسی جیل میں موجودہ اہلیہ سے خان صاحب کی ملاقات نہیں کروائی گئی اور نہ ہی انہیں اہلیہ کی رہائی کی اطلاع دی گئی، ان کی شیو بھی بڑھی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جذبہ توانا ہے اور تمام مصیبتوں کے باوجود انہوں نے قوم کو اپنے حقوق کے لیے لڑنے کا پیغام دیا ہے اور وہ اپنے کارکنوں پر فخر محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اور فیصل چوہدری جیل میں بانی پی ٹی آئی سے روا سلوک کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کریں گے اور عدالت سے استدعا کریں گے کہ اس حوالے سے عدالتی کمیشن قائم کرکے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا جائے۔قبل ازیں، پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے تین وکلا کی ملاقات آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے کروائی گئی۔ عمران خان کو عدالت پیش کرنے کے بجائے جیل میں ہی وکلاء سے ملاقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔عمران خان کو جیل سے عدالت لانے کا حکم ہی وکلا ملاقات کے لیے تھا، حل یہ نکالا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات جیل میں ہی کروا دی جائے۔ ملاقات کرانے سے متعلق فریقین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 3 بجے جیل ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ تین بجے سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور مجھے جیل ملاقات کے لیے بلایا گیا ہے۔
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...