... loading ...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے نام پر قوم کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے، ججوں کی بے حرمتی کی جارہی ہے ان کے کمروں میں کیمرے لگائے جارہے ہیں ، حکومت اس طرح کی حرکت کرکے اپنی مرضی کے فیصلے کرانا چاہتی ہے، یہ فارم 47کی پیداوار ہے ان کو مینڈیٹ نہیں ملا یہ ہم پر مسلط کئے گئے ہیں۔ وہ حیدرآباد میں کوہ نور چوک پر ایک بڑے جلسے عام سے خطاب کررہے تھے۔ ان سے قبل امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی، اسداللہ بھٹو ایڈوکیٹ، حیدرآباد کے امیر عقیل احمد خان، حافظ طاہر مجید، عبدالوحید قریشی ، قیوم شیخ او ردیگر نے بھی خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت اپنی مرضی کا جج لاکر اپنے پسند کی فیصلے کرانا چاہتی ہے ، جس نے بھی اس آئینی ترمیم پر مہر ثبت کی وہ اپنے چہرے پر کالک ملے گا پاکستانی قوم کسی صورت انہیں معاف نہیں کرے گئی، انہوں نے کہاکہ عوام چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں ، عوام کو ان سے بہت سی توقعات ہیں ، انہوں نے کہاکہ آج پوری قوم مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہے، معیشت تباہ ہوگئی ہے اور قیمتیں روز بروز بڑھ رہی ہے لیکن حکومت کہہ رہی ہے کہ ہم نے مہنگائی کم کردی ہے یہ شہباز شریف کون سا فارمولا لے کر آئے ہیں جس کے تحت مہنگائی کم ہوئی ہے ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکس کاٹا جاتا ہے جبکہ بڑے بڑے مگرمچھ ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں ، آئی پی پیز ایک روپے کی بجلی نہیں بنارہی ہے لیکن ان کو کروڑوں روپے بجلی کی مد میں دیئے جارہے ہیں یہ انکم ٹیکس سے بھی مستثنیٰ ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو جماعتیں منظم نہیں ہوتیں ان حال پاکستان تحریک انصاف جیسا ہوتا ہے، لیڈر گرفتار ہے، پارٹی تقسیم ہوگئی ہے، سب ایک دوسرے پر الزام لگارہے ہیں، پارٹی دس حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے، کارکن پریشان ہیں کس کی بات مانیں، جماعت اسلامی ایک جمہوری جماعت ہے اس وقت جماعت اسلامی کے تمام امرائ کا انتخاب جاری ہے کو ایک منظم اور شفاف طریقے سے ہورہا ہے۔ حیدرآباد پاکستان کا چوتھا بڑا شہر ہوا کراتا تھا تین سو ارب روپے سے زائد کا بجٹ ہونے کے باوجود شہر تباہی کے کنارے پر پہنچ گیا ہے سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں اور پہلے سے زیادہ لوگ تباہ حال ہیں، 40 سال ایم کیو ایم یہاں حکومت کرتی رہی ہے، اب تو لوگوں نے سارے شہروں سے مسترد کردیا ہ، یہ اسٹیبلشمنٹ آلہ کار بن کر ہمارا حق مارتے رہے ہیںاب یہ نہیں چلے گا اب عوام کا کارڈ چلے گا، جماعت اسلامی ان ظالموں کے شکنجے سے نجات دلائے گی، انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک کا خون چوسنے والوں کا خاتمہ چاہتی ہے ، سندھ میں کرپشن عروج پر ہے، ہم قوم کو متحد کرنا چاہتے ہیں، وڈیرہ شاہی نے لوگوں کا خون بہایا ہے ہم جلد سندھ کو آزاد کرائیں گے، انہوں نے کہاکہ سندھ میں تعلیم کا بہت برا حال ہے ، آج اسکولوں میں واش روم نہیں ہیں سندھ حکومت تعلیم کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کررہی ہے، انہوں نے کہاکہ وڈیرہ شاہی نے لوگوں کا خون بہایا۔ وڈیرہ شاہی ، جاگیرداری، شہری جاگیرداری ایک مائنڈ سیٹ ہے۔ ہم قوم کو متحد کریں چاہتے ہیںجو لوگ ملک کا خون چوس رہے ہیں ان کا خاتمہ کریں گے اور جلد سندھ کو ان سے آزاد کرائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اقلیتوں کے حقوق کی بات کرتی ہے، آج ایک اقلیتی بھائی نے اپنا جماعت اسلامی کا ممبر شپ کارڈ دکھایا ہے جسے دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی ہے۔ ہمارا مذہب مسلمان سمیت غیر مسلموں کو بھی حقوق دیتا ہے۔ جماعت اسلامی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو عزت اور وقار دینا چاہتی ہے، بڑے بڑے جاگیردار سندھ اسمبلی میں موجود ہیں لیکن ان کی عورتیں این جی اوز چلاتی ہیں، ہماری بہن بیٹیوںکو حق ملنا چاہئے شہروں اور دیہاتوں میں، تعلیم اور عزت عورتوں کا حق ہے یہ صرف جماعت اسلامی دے گی۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل ہونے پر پاکستان میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگا 100 ڈالر فی بیرل ہونے پر پیٹرول کی قمیت 180 روپے فی لیٹرتکمہنگا کرنا پڑسکتا ہے،ماہرین ایران اسرائیل جنگ میں خام تیل بڑھتی قیمتوں کے پاکستان پر کیا اثرات ہوں گے اور پیٹرول کتنا مہنگا ہو...
پولیس نے ڈیفنس اور پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والی ملزمہ سے آئس برآمد کر لی ملزمہ منشیات سپلائی کے لیے سوشل میڈیا،ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کا سہارا لیتی تھی، پولیس حکام شہر قائد میں خواتین کے منظم منشیات فروش نیٹ ورک کی سرگرمیاں بے نقاب ہو گئیں، پولیس نے ڈیفنس اور پوش عل...
جیل انتظامیہ سے بیرک سے باہر نکالنے کا مطالبہ ،ممکنہ ہنگامے سے بچنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری طلب پولیس اور رینجرز کی اضافی موبائلیں ملیر جیل پہنچ گئیں،قیدیوں میں خوف و ہراس ، سیکیورٹی سخت کر دی گئی کراچی کے علاقے ملیر میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں میں خوف ...
14ہزار 131ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے کیلئے فنانس بل میں 36ارب کا گیپ آ گیا، قومی اسمبلی اور سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں میں فنانس بل تجاویز میں تبدیلیوں سے ریونیو گیپ آیا سرمایہ کاری پر عائد 25فیصد ٹیکس بڑھا کر 29فیصد عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تنخواہوں میں 6کی بجائے 10فیص...
پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے ملاقاتوں میں گفتگو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے ، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار...
ایران نے جنگ کے نویں روز میزائل حملوں کی اٹھارہویں لہر چلا دی ، اسرائیل پھر لرز اٹھا، متعدد شہروں میں دھماکوں کی گونج، بین گورین ایٔر پورٹ ،فوجی مراکز، صنعتیں تباہ بیت شیہان میں رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی تصدیق،حیفا پر میزائل حملے میں زخمیوں کی تعداد 45 ہو گئی،اسرائیل نے ...
بیان بین الاقوامی معاہدوں کی حرمت کی کھلی خلاف ورزی ، پاکستان اس معاہدے کا مکمل احترام کرتا ہے اور اپنے حقوق و مفادات کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا سندھ طاس معاہدہ کوئی سیاسی مفاہمت نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس میں کسی یک طرفہ اقدام کی کوئی گنجائش نہیں، ترجم...
وہ پانی جو پاکستان جا رہا تھاہم اسے نہر بنا کر راجستھان کی طرف لے جائیں گے،بھارتی وزیر داخلہ پاکستان کو وہ پانی نہیں ملے گا جس کا وہ ناحق فائدہ اٹھا رہا تھا، امت شاہ کا ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو بھارتی وزیر داخلہ ا میت شاہ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں ہو گا، ہ...
آئینی بنچ میں توسیع سے عدلیہ کی غیرجانبداری پر سوالات اٹھ سکتے ہیں، سینئر جج کاجوڈیشل کمیشن کو خط 26ویں ترمیم سے متعلق فیصلہ کئے بغیر بنچ کی مدت میں توسیع عدلیہ کیلئے نقصان دہ ہو سکتی ہے، خط کا متن سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے آئینی بینچ کی مدت م...
دفتر خارجہ نے نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈارسے متعلق بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوئوں کو مسترد کردیا پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے استعمال میں بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا ،ترجمان دفتر خارجہ دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے کہ پاکستان نے...
سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں جنگ بندی کے مطالبے اور یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے امن مذاکرات کے باوجود اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی ایران نے اسرائیل کے جنوبی شہر بیرشیبہ پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کردی،متعدد گاڑیاں جل گئیں، مائیکروسافٹ آفس کے قریب آگ بھڑک...
پا کستان عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے،محفوظ اور پرامن دنیا کی خاطر بھاری جانی و مالی قربانیاں دی ہیں،جنرل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ واشنگٹن ڈی سی میں سینئر سکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا نمائندوں سے ملاقات ،شرکا نے فیلڈ ما...