وجود

... loading ...

وجود

خاتون صدر کے امکانات

هفته 14 ستمبر 2024 خاتون صدر کے امکانات

حمیداللہ بھٹی

امریکہ تاریخ کے مشکل دوراہے پر ہے، نہ صرف تجارتی ،معاشی اور دفاعی چیلنجز درپیش ہیں بلکہ دیوالیہ کابھی خطرہ ہے ۔امریکی حکومت کے قرضے 350 کھرب ڈالرسے تجاوز کر چکے ہیں جن پر سود کی ادائیگی دفاعی بجٹ سے بڑھ چکی ہے اِس وجہ سے کئی ایک تحقیقاتی منصوبے کھٹائی کے دہانے پر ہیں ۔اِن مسائل کا حل نئی قیادت نے تلاش کرنا ہے ۔دنیاکی نظریں نومبر کے صدارتی انتخابات پر ہیں جن میں دوماہ سے کم عرصہ رہ گیا ہے۔ نئی قیادت کومسائل کے انبار کا علم ہے یانہیں وثوق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔البتہ خاتون صدرمنتخب ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ اپنی مخالف امیدوار کو شکست دینے کے لیے ایک طرف ریپبلکن ٹرمپ کے لیے ووٹروں کی اکثریت حاصل کرنے کے ساتھ امریکی اسٹیبلشمنٹ کے خدشات دور کرنا بھی ضروری ہے، اگر ایسا نہیں کیا جاتاتوگزشتہ الیکشن کی طرح رواں برس بھی جیت پاس آکر دور ہو سکتی ہے ۔امریکی ووٹرز ملک کو درپیش مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ جذبات سے بھی نہیں نکل پارہے ۔
ٹرمپ سابق صدر ہیں اور کملا ہیرس کو نائب صدارت کے منصب پر کام کرنے کا تجربہ ہے ۔اِس بنا پر دونوں میں سے کسی کو اناڑی یا ناتجربہ کار نہیں کہا جا سکتا۔ لہٰذا دونوں کو ملکی مسائل کا ادراک ہو ناچاہیے مگردس ستمبرکے نوے منٹ پر محیط پہلے صدارتی مباحثے میں کسی نے اصل مسائل کاذکر اور اُن کا حل نہیں بتایا بلکہ ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کی۔ معیشت،مہنگائی،تولیدی حقوق،روس اور یوکرین میں جاری جنگ سمیت اسرائیل کی غزہ پر بمباری جیسے موضوعات پر بحث توکی گئی محض ذاتی نوعیت کی خامیاں اُجاگر کرنے پر توجہ مرکوزرہی کسی نے ایسا کچھ نہیں کہا جس سے ایسے کسی خیال کو تقویت ملتی ہو کہ دنیا کو پُرامن بنانے کے حوالے سے سنجیدہ ہے۔ الزامات کی بوچھاڑ سے ایسا باور کرایا گیا کہ حریف کی کامیابی سے جمہوریت اور ملک کولاحق خطرات میں اضافہ ہوگا ۔یہ طرزِ عمل سطحی ہے اور مسائل سے فرار کاآزمودہ طریقہ بھی، دونوں امیدوار ایک دوسرے کو جھوٹا کہتے ہیں ایسا کہنا بھی امریکی سیاست کاجزولازم بن چکاہے ۔دنیا کے دیگر ممالک کی طرح امریکی ووٹرز اور سپورٹرزبھی حقائق تک پہنچنے کے بجائے اپنے امیدوار کے حق میں دلائل پیش کرتے ہیں۔ پہلے صدارتی مباحثے کے فوراََ بعد کون کس حد تک کامیاب رہا، حامیوں کے ساتھ ملکی و عالمی میڈیامیں بحث جاری ہے لیکن کملا کی جیت پر اکثریت متفق ہے جس نے سات ہفتوں کی انتخابی مُہم میں ہی حریف کو کئی محاذوں پر پچھاڑ دیا ہے۔ وہ مقبولیت میں ایسی ریاستوں میں بھی آگے ہیں جوٹرمپ کی حمایتی سمجھی جاتی تھیں ۔حالانکہ چودہ جولائی کو ایک انتخابی حملے میں زخمی ہونے پر ٹرمپ کی مقبولیت میں کافی اضافہ ہوگیا تھا جو اب معدوم ہو چکی ہے۔ حالات یہ ہیں کہ گزشتہ ماہ اگست میں کملا ہیرس کو 361 ملین ڈالرکے عطیات ملے جو حریف کو حاصل ہونے والی رقوم سے تین گنا زائد ہے۔ اُن کی نامزدگی سے ڈیموکریٹ صفوں میں یکجہتی کی فضا بنی ہے۔ فلاڈیلفیا میں امریکی نشریاتی اِدارے اے بی سی نیوز نے جب پہلے صدارتی مباحثے کا اہتمام کیا تو عام قیاس یہی تھا کہ ٹرمپ قاتلانہ حملے کو موضوع بحث بنائیں گے لیکن حیران کُن طور پر ٹرمپ نے ایسے کئی پہلو نظر انداز کردیے۔ ابتدائی پندرہ منٹ میں کسی حدتک ٹرمپ کچھ حاوی رہے مگرنائب صدر بننے سے قبل کیلیفورنیا میں پبلک پراسکیوٹر کی حیثیت سے حاصل ہونے والا تجربہ کام آیااورجلدہی کملا ہیرس نے پُرسکون اور پُراعتماد لب و لہجے میںدلائل سے سوال کرنے شروع کیے توٹرمپ سنبھل ہی نہ سکے۔مبصرین متفق ہیں کہ پہلا صدارتی مباحثہ خاتون امیدوارنے جیت لیا ہے امریکی میڈیا کے پول میں ووٹرز کی رائے کے مطابق ایک ٹاکرے سے ہی کملا کے حق میں63جبکہ ٹرمپ کی کارکردگی سراہنے والوں کا تناسب محض 37فیصد رہ گیاہے ۔
امریکی قیادت کبھی انسانی حقوق کی علمبردار خیال کی جاتی تھی لیکن غزہ پر اسرائیلی حملوں سے یہ نقاب بڑی حدتک اُتر چکاہے اور دنیا سمجھ گئی ہے کہ انسانی حقوق کی پاسداری کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں بلکہ مفادات کی نگہبانی سے غرض ہے۔ موجودہ دونوںصدارتی امیدوار اسرائیل کے تحفظ پر متفق ہیں ۔پہلے صدارتی مباحثے میں جب میزبان نے دریافت کیا کہ آپ غزہ میں اسرائیل کی جنگ اور مذاکرات کے تعطل کو کیسے ختم کر سکتی ہیں؟ تو جواب میں کملا ہیرس نے اپنے پُرانے بیانات دُہراتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے، انھوں نے جنگ بندی کے مطالبے کے ساتھ دوریاستی حل اور غزہ کی تعمیر نو کی بات کی ۔غزہ پر حملے ختم کرانے اور حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے شہریوں کو واپس کیسے لائیں گے جیسے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ کا کہناتھا کہ وہ صدرہوتے تو یہ تنازع شروع ہی نہ ہوتا اور اپنی حریف پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل سے نفرت کرتی ہیں، اِس لیے اُن کے صدربننے سے اسرائیل کا وجود نہیں رہے گا۔ انھوں نے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں اسرائیل و غزہ مسئلہ سے فوری نمٹنے کے ساتھ روس اور یوکرین جنگ ختم کرانے کا دعویٰ کیا مگر جب ٹرمپ نے موجودہ صدر پر تنقید کا آغاز کیا تو کملا ہیرس نے کہا کہ آپ کے مدِ مقابل بائیڈن نہیں میں ہوں۔ یہ کافی کرارا جواب تھا جس سے ٹرمپ کنفیوز نظر آئے۔ سلسلۂ کلام جاری رکھتے ہوئے خاتون امیدوار نے گفتگوکے دوران پیوٹن کو ڈکٹیٹر کہہ دیا اور کہا کہ وہ آپ کو لنچ پر کھاجائیں گے ایسے الزامات ٹرمپ کے مخالفین کاوطیرہ ہے اور وہ اِسے ووٹرزکو اپنی طرف مائل کرنے کا کارگرنسخہ تصورکرتے ہیں کیونکہ روسی قیادت کے بارے میں امریکی رائے دہندگان کی رائے اچھی نہیں جبکہ ٹرمپ کو روس کے بارے میں نرم گوشہ رکھنے والا سمجھا جاتا ہے۔ اسی بنا پر انسانی حقوق اور اسرائیلی مظالم کے بارے میں سخت رویہ نہ رکھنے کے باوجود خیال ہے کہ کملا ہیرس کا جیتناکچھ زیادہ مشکل نہیں رہا جب اسٹیبلشمنٹ کی ہمدردیاں بھی ساتھ ہوں۔
جہاں تک ملکی مسائل کی بات ہے تو اِس حوالے سے بھی دونوں امیدواروں کے خیالات میں زیادہ فرق نہیں۔ کملا ہیرس رہائشی مشکلات دور کرنے اور چھوٹے کاروباروں کو فروغ دینے کی بات کرتیں اور حریف پرصدربننے کی صورت میںارب پتی افراداور کمپنیوں کو صدر منتخب ہو کر ٹیکس میں رعایت دینے کاالزام لگاتی ہیں۔ وہ امریکی خواتین کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے اسقاطِ حمل کا حق بحال کرانے کے حوالے سے بھی کافی جذباتی ہیں جبکہ ٹرمپ اب بھی تارکین وطن کوایک خطرہ اور انھیں شہریوں کے پالتو جانور کھانے میں ملوث قرار دیتے ہیں ،وہ دوسرے ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کا عزم رکھتے ہیں ،پہلے مباحثے سے کملا ہیرس نے بہت کچھ حاصل کیا ہے ۔وہ ایک طرف خواتین کے حقوق کی علمبردارکے طور پر سامنے آئی ہیں تو دوسری طرف متوسط امریکیوں کے حقوق کی ایسی پاسبان،جسے محفوظ ،مستحکم اور خوشحال اسرائیل بھی بہت عزیز ہے ۔یہ وہ عوامل ہیں جن سے کملا ہیرس کی حمایت میں سرعت سے اضافہ ہوا ہے اور اُن کے منتخب ہونے کے آثار وقوی تر ہونے لگے ہیں۔ٹرمپ اگر ووٹرز کے نبض شناس ہوتے تواصل مسائل پر بات کرتے ،غصہ دکھانے اور بے سروپا باتیں کرنے سے مقبولیت میں اضافہ نہیں ہوتا جب اسٹیبلشمنٹ بھی خدشات کی بناپر محتاط ہو تو ٹرمپ کی کامیابی معجزہ ہی ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
مودی حکومت اور مقبوضہ کشمیر پر قبضہ وجود پیر 14 اکتوبر 2024
مودی حکومت اور مقبوضہ کشمیر پر قبضہ

بابا صدیقی کا قتل اوربی جے پی کاکھوکھلا دعویٰ وجود پیر 14 اکتوبر 2024
بابا صدیقی کا قتل اوربی جے پی کاکھوکھلا دعویٰ

اسرائیل:امریکاکاکرائے کاسپاہی وجود پیر 14 اکتوبر 2024
اسرائیل:امریکاکاکرائے کاسپاہی

کشمیر اسمبلی انتخابی نتائج:تاریخ کے پہیہ کی واپسی وجود اتوار 13 اکتوبر 2024
کشمیر اسمبلی انتخابی نتائج:تاریخ کے پہیہ کی واپسی

مقبوضہ کشمیر کی22لاکھ 40 ہزار کنال اراضی ہندوؤں کے حوالے وجود اتوار 13 اکتوبر 2024
مقبوضہ کشمیر کی22لاکھ 40 ہزار کنال اراضی ہندوؤں کے حوالے

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق

امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں

رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر