... loading ...
بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف ڈھاکا کی عدالت میں قتل کا مقدمہ کھل گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شیخ حسینہ اور ان کی انتظامیہ میں شامل 6 اہم حکام کے خلاف قتل کے مقدمے میں کارروائی شروع کی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ قتل کا مقدمہ حالیہ سول نافرمانی کی تحریک کے دوران طلبہ کے قتل کا ہے۔ علم میں رہے کہ کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ تحریک کو طاقت سے کچلنے کی کوشش کرنے والی بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے آرمی چیف کی ڈیڈ لائن کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔شیخ حسینہ استعفیٰ دینے کے بعد نئی دہلی فرار ہوگئی تھیں، جبکہ آرمی چیف وقار الزماں نے صدر نے مشاورت کے بعد نئی عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیا تھا۔تاہم اب نئی عبوری حکومت میں بنگلادیشی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف طلبہ تحریک کے دوران جاں بحق ہونے والے طلبہ کے قتل کا مقدمہ شروع کردیا۔ مامون میاں نامی وکیل نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ شیخ حسینہ اور چھ مزید افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈھاکا میٹروپولیٹن کورٹ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کے خلاف کیس رجسٹر کیا جائے جو بنگلادیشی قانون میں کسی بھی جرم کی تفتیش کی جانب پہلا قدم ہوتا ہے۔ مامون میاں نے ایک شہری کی جانب سے درخواست عدالت میں جمع کروائی جس میں شیخ حسینہ واجد کے علاوہ سابق وزیر داخلہ اسدالزمان خان اور عوامی لیگ کے جنرل سیکریٹری عبیدالقادر بھی نامز ہیں۔ دیگر ملزمان میں سابق آئی جی پولیس چوہدری عبداللّٰہ مامون، سیکیورٹی برانچ کے سابق سربراہ ہارون الرشید اور ڈھاکا میٹروپولیٹن پولیس افسران حبیب الرحمان اور بپلاب کمار سرکار شامل ہیں۔
اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات استوار ہو سکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگوں پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے جو عوام کی ترقی و فلاح پر خرچ ہونے چاہئیں غزہ میں ظلم و ستم جاری ہے، 64 ہزار فلسطینی شہید...
پاکستان نے 5 وکٹوں پر 171 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان 58 رنز کیساتھ نمایاں رہے بھارت نے مقررہ 172 رنز کا ہدف 19.5 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج مقابلے بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ بھارت نے مقررہ 172 رنز کا ہدف 19.5 ا...
دغموش خاندان کے گھر پر فضائی حملے میں 11 افراد جاں بحق ،70 افراد غزہ سٹی میں مارے گئے اسرائیل کی زمینی کارروائی اور بلند عمارتوں کو منہدم کرنے کی مہم تیز،6 لاکھ سے زائد شہری محصور اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی اور دیگر علاقوں پر شدید حملے جاری رکھے، جن میں 91 فلسطینی شہید ہوگئے، جن م...
مشرق وسطیٰ کے کئی عرب ممالک اسرائیل سے بڑھتے ہوئے خطرات محسوس کر رہے ہیں،ریاض کے مالی وسائل اور پاکستان کی ایٹمی صلاحیتوں سے لیس بڑی فوجی طاقت ایک دوسرے کے ساتھ جڑ گئی ہے معاہدے کی تفصیلات محدود ہیں،اسرائیل قطر پر حالیہ حملوں کے بعد براہِ راست خطرہ بن چکا ہے، پاکستان کا سرکاری م...
30 ستمبر تک انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی فہرست تیار ،اکتوبر سے کارروائیاں شروع ہوں گی مہنگی گاڑیوں، گھروں، کپڑوں اور جیولری کی نمائش کرنے والے نان فائلرز گرفت میں آئیں گے،ذرائع ایف بی آر نے نان فائلرز سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے ...
دہشت گرد گل رحمان عرف استاد مرید فتنۃ الہندوستان( مجید بریگیڈ) کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا،ذرائع دہشتگرد افغانستان کے صوبے ہلمند میں17 ستمبر 2025 کو ہلاک ہوا، بھارتی اور سوشل میڈیا کی رپورٹ فتنۃ الہندوستان کا دہشتگرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان میں پراسرار طور پر ہ...
جس طرح نیٹو کا اتحاد ہے اس طرح ہمیں ایک ہونا چاہیے،سعودی سرزمین کی عزت ہماری ذمہ داری ہے اسرائیل کا جس طرح رویہ ہے تھریٹ ہیں اس میں کوئی شک نہیں، خواجہ آصف کی نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خطرے کی صورت میں اپنی سرزمین کی طرح سعودی عرب کی حفاظت کری...
صرف ریاست کی رٹ قائم کرنا نہیں بلکہ عوامی حقوق کا تحفظ بھی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، امیر جماعت اسلامی ، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ترقی کی کنجی ہے، کوئٹہ کی مقامی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران اپنی ناکا...
اپنی قومی سلامتی اور عالمی استحکام کے تناظر میں اس پیش رفت کے اثرات سے پہلے ہی آگاہ تھے اور معاہدے پر دستخط کی رپورٹس کا بغور جائزہ لے رہی ہے، بھارتی وزارت خارجہ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان حکومت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی،پاک...
مجھ پر اور اہلیہ پر انصاف کے دروازے بند ہیں،772 دنوں سے قید تنہائی میں ہیں، 9×11 کے کمرے کو پنجرہ بنا دیا گیا ہے، ، یہ قید نہیں بلکہ سوچا سمجھا نفسیاتی تشدد ہے،بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی جائے، پیٹرن انچیف ذوالفقاربھٹو کیس کی طرح 44 سال بعد نہیں بلکہ وقت پر ...
افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے سب سے سنگین خطرہ ہے، پاکستانی مندوب طالبان بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں، سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بحث میں پاکستان کی شکایت اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا چیئرمین بطور ممبر پی ٹی اے تعینات نہیں ہوسکتے کیونکہ آسامی غلط مشتہر کی گئی تھی،وکیل کے دلائل اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیٔرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا ج...