... loading ...
بھارتی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی میں ملوث نکلی، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پچھلی سات دہائیوں سے جاری ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وادی میں تقریباً 8لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں جنہوں نے معصوم کشمیریوں کی زندگی کو اجیرن بنا رکھا ہے اور انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج براہ راست مقبوضہ وادی کے امن کو تباہ کرنے میں ملوث ہے اور بھارتی فوج کے جوانوں کی سازباز اور ملی بھگت کی وجہ سے وادی میں حالات خراب ہورہے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی سرحدوں پر بڑی تعداد میں فوجی تعینات ہونے کے باوجود وادی میں دہشت گردی کیسے ممکن ہے؟ فاروق عبداللہ نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی تعداد200-300کے درمیان ہے، جو کہ وادی میں کیسے داخل ہوئے؟ کون ان کا ذمہ دار ہے۔فاروق عبداللہ نے بھارتی فوج پر الزام عائد کیا کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے اور وادی میں روزانہ لوگ مر رہے ہیں، جس کی ذمہ دار بھارتی فوج ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پوری قوم کو جواب دیقبل ازیں بھارت نے بے بنیاد دعویٰ کیا تھا کہ 600 پاکستانی کمانڈوز مقبوضہ وادی میں موجود ہیں، مگر حقیقت میں بھارتی فوج ہی وادی میں حالات خراب کرنے میں ملوث ہے، مودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی اب کھل کر عوام کے سامنے آچکی ہے اور یہ واضح ہو چکا ہے کہ بھارتی فوج خود دہشت گردی میں شامل ہے۔
ایس سی او اور ای سی او فورم پر یکساں موقف رکھتے ہیں، مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا، وزیر خارجہ دونوںراہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے ،تجارتی اور معاشی تعاون سے متعلق بزنس فورم سے خطاب نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران بزنس فورم کا انعقاد...
تعلمی اداروں کی زبوں حالی حکومتی ناکامی ہے ، گریجویشن کانووکیشن میں طلبہ سے خطاب 2کروڑ 62لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، 55لاکھ خیبرپختونخوا میں ہیں،امیر جماعت اسلامی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی ریاست بنانا چاہتے ہیں ،جو امن کو بھی اپنی ذمہ...
غزہ میں70 سے زائد افراد شدید زخمی ، طبی سہولیات ناپید نہتے ، بھو کے فلسطینی امداد کے منتظر ، اسرائیل فوج نے حملہ کردیا محصور غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر ظلم و بربریت کی نئی داستان رقم کر دی، صبح کو امداد کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر حملہ کیا گیا، جس میں کم از کم 23 ...
میچ سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک سٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ، لاڈر ہل، فلوریڈامیں ہو گا 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے شروع ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج ) جمعہ کو سینٹرل ب...
خوراک کی تقسیم کیلیے جمع نہتے متاثرین پر قاتلانہ حملے بدستور قائم ہیں فورسز نے بے گناہ خواتین ، بچوں اور بزرگوں کو نشانہ بنایا،820 زخمی غزہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران111فلسطینی شہید اور 820سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔91افراد وہ تھے جو امدادی اشیا کی تلاش میں تھے ,شہادتیں زیادہ تر ...
تحریک انصاف نے بانی عمران خان کی جانب سے اپنے دونوں بیٹوں کو پاکستان آنے اور اپنی رہائی کیلئے کسی سرگرمی میں حصہ لینے سے روکنے کی خبروں کی تردید کردی پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کے بعد عمر ایوب بھی نااہل ہوں گے ،اس وقت کون سی اسمبلی چل رہی ہے، جو آواز اٹھا رہے ہیں ان کو نااہل کیا جا ...
میں ان کو بار بار چیلنج کر رہا ہوں یہ سیاسی اور جمہوری طریقوں سے ہماری حکومت نہیں گراسکتے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا اس ملک میں قانون حرکت میں نہیں ہے، جو حالات ہیں اس کی جنگ بانی پی ٹی آئی لڑ رہے ہیں،میڈیا سے بات چیت وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیاسی ط...
شہرجائز حق اورمیئر سے محروم ، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے دوبارہ بنوائی جا رہی ہیں جماعت اسلامی شہر کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی،امیر جماعت کاتقریب سے خطاب امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دیں گے۔کراچی میں...
ہمارے پاس ثبوت ہے دہشت گردوں کے پاس پاکستانی چاکلیٹ ملی ہے، امیت شاہ چدم برم پاکستان کو کلین چٹ کیوں دی؟ لوک سبھا میں خطاب کے دوران برہمی کا اظہار بھارت کے وزیرداخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چدم برم کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا۔مقبوضہ کشمیر کے س...
مذبحہ خانہ سے برآمدگوشت اور کھالیں چین ایکسپورٹ کی جانی تھیں ،چھاپہ پڑ گیا، ذرائع گودام مالک فیاض اور پراپرٹی ڈیلر عامرٹیکسلا سے گرفتار، سپلائی کے شواہد نہیں ملے،پولیس اسلام آبادمیں گدھے کا گوشت برآمد ہونے کے معاملے کی پولیس انکوائری مکمل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالح...
شکست خوردہ بھارت کو اقوام عالم میں ذلت آمیز رسوائی کا سامنا ہے، شہباز شریف 9 مئی کو ہماری افواج نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، افتتاحی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر جب جب پاک بھارت جنگ رکوانے سے متعلق بیان دیتے ہیں تو مودی کے زخم دوبارہ تازہ ہوجاتے ...
مبادلہ انوسٹمنٹ کمپنی ،اسرائیلی کمپنی تامار گیس فیلڈ میں22 فیصد کی حصہ دار ، پاک عرب ریفائنری میں40 فیصد کی شراکت دار ی ، ابو ظہبی پورٹس گروپ اسرائیلی کا شراکت دارکے پی ٹی سے بھی معاہدہ ڈی پی ورلڈ کا اسرائیل کمپنی ڈوور ٹاور گروپ سے معاہدہ، قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمین...