... loading ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ بھارت 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو واپس لے ، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن، جموں و کشمیر کے تنازعہ کے حل پر منحصر ہے ، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و سلامتی کے حصول کیلئے ، بھارت کو ہر حال میں تنازعات سے انکار کی بجائے ان تنازعات کے حل کی طرف بڑھنا ہوگا، عالمی برادری غیر قانونی طور پر بھارتی زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکے ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم استحصال 5 ؍اگست 2024 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ آج کا دن پوری پاکستانی قوم اور حکومتِ پاکستان کو یومِ استحصال کے تاریک دن کی یاد دلاتا ہے ، 5 ؍اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی طور پر بھارتی زیر تسلط جموں و کشمیر (IIOJK) میں غیر قانونی اور مزموم اقدامات اور انکے سنگین نتائج کی شروعات ہوئیں۔انہوںے کہاکہ 5؍اگست 2019 کو، ہندوستان نے غیر قانونی طور پر بھارتی زیرِ تسلط جموں و کشمیر پر اپنے شکنجے کو مزید مضبوط کرنے کیلئے نئے اور مذموم اقدامات کا ایک گھناؤنا سلسلہ شروع کیا۔ انہوںنے کہاکہ تب سے ہندوستان دنیا کو یہ دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ جموں اور کشمیر اس کی سرزمین کا اٹوٹ انگ ہے تاہم بین الاقوامی قوانین، تاریخی حقائق، اخلاقی اصول اور زمینی صورتحال بھارت کے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی دعوؤں کا پردہ فاش کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آج غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کی حقیقی قیادت کو خاموش کرنے اور میڈیا کی آواز کو دبانے کیلئے بھارت کی جانب سے ہر قسم کا گھناؤنا ہتھکنڈا اپنایا جا رہا ہے ۔ بھارتی زیرِ تسلط کشمیر میں سیاسی قیدیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے جبکہ 14 کشمیری سیاسی تنظیموں کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی برادری کو بھارت پر زور دینا چاہیے کہ وہ غیر قانونی طور پر بھارتی زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکے ، 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو واپس لے ، اپنی افواج کو نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کی کھلی آزادی دینے والے قوانین کو ختم کرے اور جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کروایا جائے ،پاکستان کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول تک ان کی بھرپور اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کے لیے 28 ماہ کی ارینجمنٹ کے تحت 1.3 ارب ڈالر ملیں گے،توسیعی فنڈ فیسیلیٹی کے تحت 1 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے، معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ دے گا توسیعی فنڈ فیسیلیٹی ارینجمنٹ 37 ماہ کے لیے ہوگا، قدرتی آفات کے خلاف پا...
چین، امارات، ایران، فرانس، سینیگال، برطانیہ اور افریقہ کی کمپنیوںکے ساتھ 19 پاکستانی کمپنیاں بھی شامل ، کمپنیوں کی سرگرمیاں امریکاکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی قرار امریکا نے 2021 میں 13 پاکستانی کمپنیوں پر جوہری پروگرام میں معاونت کے الزامات لگا ک...
دہشت گردی اور مہنگائی کے باوجود آئی ایم ایف معاہدہ طے پانا حکومت کی سنجیدگی کا عکاس ہے مخالفین نے ڈھنڈورے پیٹے منی بجٹ آرہا ہے لیکن پہلی بار ایسا نہیں ہوا، کابینہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی نے آئی ایم ایف کو حیران کردی...
3 مضامین میں اضافی نمبر دینے کا فیصلہ ، عدالتی حکم امتناع کی وجہ سے مستقل چیئرمین نہیں لگ سکے بورڈ کی نااہلی سے بچوں کی حق تلفی نہیں ہونی چاہیے، ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی، سردار شاہ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ امتحانات میں انٹر سال اول کے طلبہ کے سات...
محمود خان اچکزئی، اخترمینگل ، ڈاکٹر مالک سب اہم لوگ ہیں، اگربلوچستان کی مقامی لیڈرشپ کو بھی شامل کرلیا جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ اس سے بہتری آسکتی ہے ،قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے میں حرج نہیں بلاول بھٹو خود حکومت ہیں، حکومت کوئی ان سے علیحدہ تو نہیں ہے ،...
میں اپنی بیٹیوں کی گرفتاری ،ماؤں ، بہنوں کی بے حرمتی کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کرتا ہوں، میں خود اس کی قیادت کروں گا ، تمام بلوچ بھائیوں ، بہنوں کو مارچ میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں(اختر مینگل) سردار اختر مینگل کی کال کا خیر مقدم کرتے ہیں، بلوچستان نیشنل پارٹی کی ...
چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ ، بلوچستان مدت مکمل کر چکے، تعیناتی میں تاخیر آئین کی خلاف ورزی ہے عدالت ا سپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے کر ارکان کے نام دینے کی ہدایت دے، استدعا چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کمیشن کی تعیناتی میں تاخیر کے خلاف اسلام آباد...
ملک بھر میں 952ترقیاتی کاموں کیلئے ٹھیکوں میں طے کوالٹی کا کام نہ ہوسکا، بریفنگ قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا جنید اکبر کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میںاجلاس قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) کے اجلاس میں ٹھیکیداروں کو ترقیاتی کاموں کے لیے بغیر لیب ر...
بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اپنے رہنماؤں کی حراست کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاج کا اعلان، حامی احتجاج کے لیے کراچی پریس کلب پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے تو فوارہ چوک پر پولیس نے روک لیا حکومت سندھ نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے پانچ روز کے لیے دفعہ 144نافذ کر دی ،...
وزیراعظم سے کہا ہے سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے پیپلز پارٹی جو کر سکتی ہے وہ کرے گی، وزیراعظم ایک مہینے کے بعد ہی سہی ایک میٹنگ اور بلائیں، امید ہے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا کرسکیں گے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا ہوگا، تمام جماعتوں کو ذاتی م...
رمضان ریلیف پیکیج پر 2224ملازمین مامور،اب تک 63فیصد مستحقین کو رقم پہنچائی جا چکی وزیراعظم کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکیج 2025کے حوالے سے جائزہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج 2025کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم آفس سے جا...
عمران خان کے کوآرڈی نیٹر سلمان اکرم راجہ جو نام دیں گے ، وہی ملاقات کر سکے گا عمران خان کی بچوں سے ملاقات ، ٹرائل کورٹ کو درخواست دیں،اسلام آباد ہائیکورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہفتے میں دو دن منگل اور جمعرات جیل میں ملاقات بحال کرتے ہوئے میڈیا ٹ...