... loading ...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ میں نے 9مئی کا واقعہ نہیں کروایا، میرا ان واقعات سے تعلق نہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف 9مئی کے مقدمات کی سماعت کے دوران 12 مقدمات میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی حاضری ویڈیو لنک کے ذریعے لگائی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد سماعت کیس کی سماعت کی، تفتیشی افسران نے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیے کہ آپ کا تمام بیان اور وکلاء کے دلائل آرڈر کا حصہ بناؤں گا، آپ کو سن لیا ہے قانون کے مطابق فیصلہ کروں گا۔بانی پی ٹی آئی نے عدالت میں بیان دیا کہ میں نے 9مئی کا واقعہ نہیں کروایا میرا ان واقعات سے تعلق نہیں، وزیرآباد میں مجھ پر حملہ ہوا، میری حکومت کے باوجود میری مرضی پر ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ سے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج غائب کردی گئی، میرے گھر میں حملہ کیا گیا، میں نے پرامن احتجاج کا کہا تھا، 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے ، میں نے چیف جسٹس کو یاد دہانی کروائی ہے ہماری درخواست پر سماعت کریں۔بانی پی ٹی آئی کے وکلاء عثمان ریاض گل اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بھی عدالت میں دلائل دیے ۔عثمان ریاض گل نے کہا کہ اس سے پہلے ویڈیو لنک کے ذریعے جو سماعت ہورہی ہے وہ کیسز جیل کے اندر ہیں، عدالت میں ملزم کو براہ راست پیش کیا جائے ، قانون کہتا ہے اگر آپ پیش نہیں کر سکتے تو کسی سیکیورٹی ادارے کو کہیں وہ پیش کرے گا، اگر ایک ملزم کو بحفاظت پیش نہیں کر سکتے تو پھر آپ کی حکومت کی رٹ کہاں ہے ؟ شاہ محمود قریشی کے وکیل نے اگر اعتراض نہیں کیا تو اس میں ہمارا قصور نہیں۔سرکاری وسائل نے دلائل دیے کہ لائن حاضری بھی اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے ، ورنہ ثبوت ہی ریکارڈ نہ ہوں، جس پر جج خالد ارشد نے استفسار کیا کہ آپ بانی پی ٹی آئی کو کیوں پیش نہیں کر رہے عدالت میں؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ سیکیورٹی کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں کر سکتے ، ضمنی میں یہ بات لکھی ہے ۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ کیا ہم ریمانڈ پیپر دیکھ سکتے ہیں پراسکیوشن کس بنیاد پر ریمانڈ مانگ رہی ہے ، جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ بالکل نہیں یہ سائفر ہے لہذا آپ نہیں دیکھ سکتے ۔بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے ذاتی حیثیت میں انہیں عدالت میں پیش کرنے کی استدعا کی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 10 منٹ تک ملتوی کردی۔
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...