... loading ...
قومی اسمبلی میں بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر اپوزیشن اسپیکر پر پھٹ پڑی، پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ جب ہمارا اسپیکر تھا تو شہباز شریف کو گھنٹوں بولنے کا موقع دیتے تھے اور اب اسپیکر ہمیں بات نہیں کرنے دے رہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک سکے کے دو رُخ ہیں، اسد قیصر بطور اسپیکر ہماری حکومت میں شہباز شریف کو گھنٹوں خطاب کرنے دیتے تھے اسد قیصر بڑھ چڑھ کر اپوزیشن کا ساتھ دیتے تھے لیکن اب ایاز صادق اب اپوزیشن رہنماؤں کو بولنے نہیں دیتے ، ایاز صادق کے اس رویے کی ہم مذمت کرتے ہیں۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ کل کُرم ایجنسی میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جنوبی وزیرستان میں آج پھر سیکیورٹی فورسز پر حملہ ہوا ہے ، اسٹیک اور انٹرپرائزر کا آج قانون پاس ہوا ہے ، ترامیم پر ترامیم کی جارہی ہے اور ممبران کو اسی وقت مسودہ دیا جاتا ہے ، ہمیں اس کی طریقہ کار کا کوئی علم نہیں، کوئی طریقہ کار طے نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک سکے کے دو رُخ ہیں، اسد قیصر بطور اسپیکر ہماری حکومت میں شہباز شریف کو گھنٹوں خطاب کرنے دیتے تھے اسد قیصر بڑھ چڑھ کر اپوزیشن کا ساتھ دیتے تھے لیکن اب ایاز صادق اب اپوزیشن رہنماؤں کو بولنے نہیں دیتے ، ایاز صادق کے اس رویے کی ہم مذمت کرتے ہیں۔انہوں ںے مزید کہا کہ یہاں ہم ڈیبیٹ کرنے نہیں آتے مسائل پر بات کرنے آتے ہیں، یہ بل آنا نہیں چاہیے تھا، حکومت کے کالے کرتوت کو چھپانے کیلئے یہ بل لایا گیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ موجودہ حکومت قانون سازی کو بلڈوز کررہی ہے ، ون گو میں قوانین پاس کیے جارہے ہیں، جب اپوزیشن پوائنٹ آف آرڈر لاتی ہے تو بات نہیں کرنے دیا جاتا، کل اجلاس ہوا تو ایجنڈا ادھورا رہا، قوم کے ساڑھے 6 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں پوائنٹ آف آرڈر آپ کے سامنے رکھتا ہوں، اس ملک میں کتنے لوگ ہیں جن کو اٹھایا گیا ہے ، ہم نے اسپیکر کے رویے کے خلاف کئی بار احتجاج کیا ہے ، پوائنٹ آف آرڈر پر بولنا ہر ایم این اے کا حق ہے م اگر اسپیکر کا رویہ یہی رہا تو ہمیں آخری حد تک جانے پر مجبور ہوجائیں گے ۔اسد قیصر نے کہا کہ ججز کے خلاف کمپین کی مزاحمت کریں گے ، ہماری جدوجہد کسی دباؤ کے نتیجے میں ختم نہیں ہوگی، ہم قانون اور آئین کے مطابق جنگ لڑیں گے ، اسلام آباد کے بہادر ججز ہمارے مقدمے لڑ رہے ہیں، آئین معطل ہے آئین ایک کتاب ہے جس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہورہا، ہم اپنے ججز کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ جیت گئے ہیں۔
فیصلے بند کمروں میں نہیں پارلیمانی فورم پر کھل کر مشاورت کرنی چاہیے،قومی یکجہتی کیلئے شفاف انتخابات اور حقیقی جمہوری عمل ناگزیر ہیں، غلط فیصلوں کی مخالفت کی جائے گی، سربراہ جے یو آئی خیبر پختونخوا حکومت بے اختیار ،اہم فیصلے وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں ہیں،موجودہ حکومت دھاند...
خیبر پختونخوا کے عوام ہر اس پالیسی سے بغاوت کرینگے جس میں ہمارا نقصان ہو، میڈیا پختونخوا کے عوام کو اپنا نہیں سمجھتا، 5 ہزار ارب روپے ہڑپ کرنے والوں کا میڈیا ٹرائل نہیں ہوتا،وزیراعلیٰ عمران خان کی صحت پر ابہام ختم کرنا ریاست اور وفاق کی ذمہ داری ،جیل میں غیرانسانی سلوک ہو رہا ہے...
سیاست سے فوج کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا پاکستان کے اندر تمام اسپانسرڈ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، میڈیا نمائندگان سے ملاقات سیکیورٹی ذرائع نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے پاک فوج کے حوالے سے حالیہ بیان کو ان...
ہم حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن ان کی پالیسی کا حصہ نہیں، شازیہ مری سولرپینل صارفین کیساتھ دھوکا ، وہ کیسے اپنا نقصان پورا کریں گے؟میڈیا سے گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی نے نیپرا کے نئے سولر نیٹ میٹرنگ قواعد پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئ...
دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ڈی آئی جی سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے۔ سجاد خان نے بتایا...
شہری خود پریشان ، شہر بھر میں گوشت فروشوں کی من مانے نرخ وصولی انتظامیہ کی کارروائیاں بے سود، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا شہری خود ساختہ مہنگائی سے پریشان ہیں، دکانوں پر مٹن، بیف اور چکن کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں مؤثر دکھائی نہیں ...
جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے شہر کو جرائم سے پاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں، دہشتگرد خیبرپختونخوا اور بلوچستان میںزیادہ کارروائیاں کر رہے ہیں،ایڈیشنل آئی جی فرانزک لیب کی سہولت میں وقت لگے گا ، پراجیکٹ کی تکمیل میں مختلف مشکلات کا سامنا ہے، فتنہ الخوارج اور فتن...
امن ہوگا تو خوشحالی آئیگی، صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے ہر شخص کے ساتھ بیٹھوں گا خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے،ہم ڈرنے والے نہیں ،کانووکیشن سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے، صوبے کے عوام کے حقوق کے...
پہلا اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت منعقد ہوگا شہباز شریف دورہ جرمنی مکمل کرنے کے بعد وہیں سے واشنگٹن روانہ ہو جائیں گے وزیراعظم شہباز شریف غزہ پیس بورڈ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ...
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...