... loading ...
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 26 سالہ کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 9 جون کو ضلع لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 26 سالہ کیپٹن محمد فراز الیاس اپنے 6 ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 50 سالہ صوبیدار میجر محمد نذیر، 34 سالہ لانس نائیک محمد انور، 36 سالہ لانس نائیک حسین علی، 33 سالہ سپاہی اسد اللہ، 27 سالہ سپاہی منظور حسین اور 31 سالہ سپاہی راشد محمود نے شہادت کو گلے سے لگا لیا۔بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینیٹایزیشن کی کارروائی جاری ہے اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔آئی ایس پی آر سے جاری تفصیلات کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس کا تعلق پنجاب کے ضلع قصور سے ہے اور انہوں نے 2020میں پاکستان آرمی کی ناردرن لائٹ انفنٹری (این ایل آئی) میں کمیشن حاصل کیا تھا۔کیپٹن محمد فراز الیاس شہید کو عنقریب 19جون 2024کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا تھا، انہوں نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔دھماکے میں شہید ہونے والے صوبیدار میجر محمد نذیر کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو سے ہے اور انہوں نے 31سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا، انہوں نے سوگواران میں اہلیہ، 2 بیٹے اور 5 بیٹیاں چھوڑے ہیں۔لانس نائیک حسین علی خان شہید کا تعلق بھی گلگت بلتستان کے ضلع غذر سے ہے ، انہوں نے پاکستان آرمی میں 14 سال تک خدمات سرانجام دیں اور سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔لکی مروت میں شہید ہونے والے سپاہی منظور شہید کا تعلق ضلع گلگت سے ہے ، سپاہی منظور شہید نے پاکستان آرمی میں 6 سال تک دفاع وطن کے لیے خدمات سرانجام دیں، انہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور3بیٹیاں چھوڑیں۔لانس نائیک محمد انور شہید کا تعلق بھی گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے سے ہے ، انہوں نے پاکستان آرمی میں 13سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا اور سوگواران میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔دیسی ساختہ دھماکے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی اسد اللہ کا تعلق پنجاب کے ضلع ملتان سے ہے اور انہوں نے پاکستان آرمی میں 14سال تک ملکی دفاع کے فرائض سرانجام دیے ، سوگواران میں اہلیہ اور ایک بیٹا چھوڑا۔سپاہی راشد محمود شہید کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے ، شہید نے پاکستان آرمی میں 13 سال تک دفاع وطن کے لیے خدمات سرانجام دیں، سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔
نئے بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5لاکھ 19ہزار ہوگی، اس سے پہلے وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ اور وزیر مملکت کی 1لاکھ 80 ہزار تھی وفاقی وزیر کی تنخواہ میں 159فیصد جبکہ وزیر مملکت اور مشیر برائے وزیراعظم کی تنخواہوں میں بھی 188 فیصد تک اض...
پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت کا دریائے سندھ پر 6کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا پیپلز پارٹی 6کینالوں کے منصوبے کے خلاف تمام آئینی فورمز، ایوانوں اور سڑکوں پر جدوجہد کرے گی، کین...
ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی شراکت داروں اور اقوام متحدہ کا تعاون چاہیے موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کی فوری ضرورت ہے ،محمد اورنگزیب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کامیاب ہو رہے ہیں، جل...
حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں، وزیر اعظم، صدر اور وزیر داخلہ اہل نہیں ہیں، موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے ،ریاست خطرے میں ہے ، حیرت ہے حکومت ملک کا کیوں نہیں سوچ رہی ہے مجھے بھجوایا گیا تھریٹ الرٹ مضحکہ خیز تھا ترتیب درست نہ تھی، تھریٹ الرٹ میں کہا گیا کہ آپ س...
خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی ایف سی کے قافلے سے ٹکرائی، دھماکا پاک ایران شاہراہ پر ہوا،آواز دور دور تک سنی گئی، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے دھماکے کے بعد نوشکی کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ ،متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ...
یہ اقدام گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلئے اٹھایا گیا کچھ لوگ غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، یہ نہر دریائے سندھ سے نہیں ستلج سے نکل رہی ہے اراکین پنجاب اسمبلی نے محفوظ شہید نہر کی تعمیر احسن اقدام قرار دیتے ہوئے سبز انقلاب کی نوید سناتے ہو...
بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کی درخواستیں مختلف بینچزسے یکجا کر کے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کے ایس او پیز انٹرا کورٹ اپیل میں طے ہو چکے ہیں، موقف سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور اس ...
میری مذاکرات والی بات پر تنقید کی گئی جو افغان صوبہ میں ہیں ان کونکالنے کا مخالف ہوں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات خراب ہونے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے ، گفتگو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کو ش...
نئی سفری پابندیوں کے تحت مختلف ممالک کو 3 گروپس میں شامل کیا جائے گا، پہلے ریڈ گروپ میں افغانستان، بھوٹان، کیوبا، ایران، شمالی کوریا سمیت 11 ممالک شامل ہیں دوسری فہرست میں جسے اورنج لسٹ کا نام دیا گیا ، پاکستان اور روس سمیت 10 ممالک شامل ہیں، اورنج لسٹ میں شامل ممالک...
وزیرداخلہ سراج الدین حقانی نے اپنا استعفیٰ امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ کو پیش کر دیا،دسمبر میں حقانی نیٹ ورک کے اہم کمانڈر اور وزیر برائے مہاجرین خلیل حقانی خودکش حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے استعفے کی وجہ طالبان قیادت کے درمیان کئی اہم ایشوز پر اندرونی اختلافات تھے، ایشو...
امریکا ،یورپ اور میں مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز رویے کے واقعات میں اضافہ ہو بھارت کیخلاف اسلامو فوبیا پھیلانے پر کاروائی کی جائے ،انسداد اسلامو فوبیا کا دن منایا گیا انسدادِ اسلاموفوبیا کا عالمی دن دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منایا گیا ۔اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم...
پنجاب میں پاورشیئرنگ پر مذاکرات کے مزید ادوار طے، اگلا اجلاس 12 اپریل کو ہوگا آئندہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ایک ایک اجلاس کی میزبانی کرے گی پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافات ختم کرنے پر گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں کوئی بڑا نت...