... loading ...
سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حمود الرحمن کمیشن رپورٹ پڑھنے میں غداری کیا ہے ؟انصاف لائرز فورم کی جانب سے سٹی کورٹ میں قانون کی بالادستی کے عنوان سے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان نے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پڑھنے کا کہا ہے تو اس میں کیا غداری ہے ؟انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنے ذہن میں ایک نظریہ بنا رکھا ہے جس کے تحت آپ غدار قرار دے دیتے ہیں، حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ جو پڑھتا ہے اس پر ایف آئی آر ہو جاتی ہے ۔سابق صدر نے کہا کہ بانی نے کہا کہ حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ پڑھو تو کیا غلط ہے ، حمود الرحمن دیانت دار جج تھے ان کے بیٹے آج بھی فیڈرل شریعت کورٹ کے جج ہیں۔ عارف علوی نے کہا کہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے قانون کے تحت ہمیں پکڑا جا رہا ہے ، اگر جزا اور سزا نہ ہو تو ایسا قانون بے کار ہے ۔ بھٹو صاحب نے حمود الرحمان کمیشن پر پردہ ڈالا لیکن آپ نے انہیں لٹکا دیا، ہر سول حکومت نے پردہ ڈالا، لیکن آپ نے کیا کیا، کبھی غفار خان کو تو کبھی ولی خان کو تو کبھی مفتی محمود کو اور کبھی بانی پی ٹی آئی کو غدار بنا دیتے ہیں۔کنونشن میں سابق رکن قومی اسمبلی علی محمد خان، رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار، حلیم عادل شیخ، رہنما فردوس شمیم نقوی، جنرل سیکریٹری علی پلھ، کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ، وکلا رہنما نعیم قریشی سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔عارف علوی نے کہا کہ سقراط کی طرح عمران خان نے بھی نوجوانوں کو گمراہ کیا ہے ، عمران خان نے بھی سقراط کی طرح ملک چھوڑنے سے انکار کردیا، ملک میں کارگل کا بھی سانحہ ہوا ہے ۔ جن لوگوں نے حمود الرحمن کمیشن رپورٹ نہیں پڑھی وہ کارگل پر ریسرچ کرلیں۔ کہتے ہیں سوشل میڈیا نوجوان نسل کو گمراہ کررہا ہے ۔سابق صدر نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی جب تک لوگوں کا آپ پر اعتماد نہیں، کیونکہ آپ ظالم ہیں آپ لوگوں کو ٹارچر کرتے ہیں، عورتوں کو اٹھایا جاتا ہے ۔ اتنا ظلم تو پرویز مشرف کے مارشل لاء میں بھی نہیں ہوا۔ پاکستان میں ایسا قانون کیسے چلے گا، دہشت گرد آزاد ہے اور عام آدمی پر اے ٹی اے لگایا جاتا ہے ۔ موجودہ صدر استثنیٰ لے رہے ہیں، لیکن میں پیش ہوتا تھا، مجھ پر بندوقیں سپلائی کا مقدمہ ہے ۔عارف علوی نے کہا تمام اسٹیک ہولڈرز جن میں بانی پی ٹی آئی شامل ہیں ان سے بات کریں۔ چور، کرپٹ اور ظالم ایک طرف ہیں اور دوسری جانب بانی پی ٹی آئی ہے ۔ برداشت نہ کرنے والا معاملہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بدلہ نہیں لے گا، زوم ان کریں کہ معاملہ کیسے ٹھیک ہوسکتا ہے ۔ ایم کیو ایم کو جتوایا گیا، کیا ایم کیو ایم کراچی میں جیت سکتی تھی؟ ہم نے ایم کیو ایم سے اس شہر کو آزاد کرایا، اب وہ دوسروں کے ساتھ مل کر اس شہر پر ظلم کررہے ہیں۔رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے خطاب میں کہا کہ اس شہر کا ایک وکیل تھا، جس نے یہ ملک بنایا۔ ہمارا خون بائیڈن کے لئے نہیں ہے اپنے ملک کے لئے ہے ۔ جس سیاسی جماعت سے تعلق ہو، عمران خان کی مدد کرنی ہے ۔ ہماری جان خان صاحب میں اٹکی ہوئی ہے ۔ جمعرات کو خان صاحب سے مل کر آئی ہوں۔ وہ ہم سے بہتر حالت میں ہیں۔ بس خان صاحب گرمی سے تنگ ہیں۔شاندانہ گلزار نے کہا کہ خان صاحب نے کہا وطن ٹھیک کرکے دو ورنہ میں باہر نہیں آرہا۔ عمران خان مسلم امہ کا لیڈر ہیں۔ اگر وہ ہوتے تو فلسطین کا یہ حال نہ ہوتا۔ قائد اعظم کے خواب عمران خان نے پورے کیے۔ کنونشن سے انصاف لائر فورمز کے رہنماؤں و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم مزید مہنگا ہونے کا خدشہ،نئے گھروں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ، اگلے بجٹ کے ٹیکس ہدف میں 16 سو ارب روپے اضافے کی تجویز،ذرائع ایف بی آر اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح صفر،چھوٹے کاروبار اور تاجروں پر اثاثوں کی بنیاد پر ٹیکس لگانے کی ...
برطانیہ سمیت وہ ممالک جو ایران کیخلاف جنگ میں شامل نہیں ہوئے اور جیٹ فیول حاصل نہیں کرپارہے آئل امریکا سے خریدیں یا ہمت کرکے آبنائے ہرمز جائیں اور آئل حاصل کرلیں آپ کو اب خود لڑنا سیکھنا ہوگا،ایران کو تباہ کر دیا اور مشکل مرحلہ مکمل ہو چکا ہے،فرانس نے ایران کے قصائی کے حوالے...
جنید اکبر خان کی زیرصدارتخیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم تنظیمی اجلاس سہیل آفریدی نے اجلاس کے شرکاء کو صوبے کو درپیش اہم معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت نے تنظیمی استحکام، موجودہ سیاسی صورتحال اور بانی چیٔرمین عمران خان کی رہائی کے لیے جا...
علیمہ کی ہدایت پر فیصل ترکئی، عاقب اللہ کو کابینہ میں شامل کرنے پر اختلافات کی وجہ بنے مختلف نجی محافل میں ان تقرریوں کے حوالے سے پارٹی کے اندر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت میں چند ماہ قبل تک عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو غیر معمولی اثر و رسوخ حاصل...
صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس، شہباز شریف کی ملاقات، قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور، مشکل وقت میں معاشی طور پر کمزور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، آصف زرداری ایندھن کے کم استعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ اور مشترکہ سفری سہولیات کیلئے عوام میں آگاہی پھیلائی جائے،...
ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کا الٹی میٹم،بصورت دیگر امریکا ایرانی تیل کے کنوؤں ،بجلی گھروں اور ڈی سیلینائزیشن پلانٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی صدرکاسوشل میڈیا پر بیان ٹرمپ نے ایران کے ایندھن اور توانائی ڈھانچے پر حملہ کیا تو خطے میں امریکی توانائی کے انفراسٹرک...
حالیہ ایران پر امریکی فوجی حملے کی وجہ سے پینٹاگون پر بھاری مالی بوجھ آن پڑا ہے 800 سے زائد ٹوماہاک میزائلوں پر 3۔06 ارب ڈالر خرچ ہوئے،سینٹ کام ایران کیخلاف جنگ میں امریکہ نے 26 ارب ڈالر اڑا دیے، اس ایک ماہ کی جنگ کے دوران اخراجات آسمان سے باتیںکرنے لگے جس کی وجہ سے یہ تاری...
خطے میں کشیدگی کے فوری خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، شہبازشریف جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے،پیغام وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پرعزم ہیں، جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جان...
ہمارے جوان زمین پر امریکی فوجیوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ انہیں آگ لگا کر نشانہ بنائیں اور ان کے علاقائی شراکت داروں کو ہمیشہ کیلئے سزا دیں،ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز ایسا اقدام امریکی افواج کے لیے شدید ذلت آمیز نتائج کا باعث بنے گا،ٹرمپ نے امریکی افواج کو دلدل میں دھکیل ...
پاکستان کی میزبانی میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کا پہلا راؤنڈ ختم،اگلا راؤنڈ جلد ہوگا جس میںتجاویز پر پیش رفت سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا اسحاق ڈار کی سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادل...
گفتگو کا اردو ترجمہ کروایا ہے ،یہ ایک بیٹے کے باپ کیلئے احساسات تھے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کو جی ایس پی پلس کے ساتھ جوڑ کر غلط بیانی کی جا رہی ہے،نیوز کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفت...
حکومت نے 125 ارب کی خطیر رقم، مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دی وزیراعظم کا ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پرجائزہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔وزیراعظم ...